۲۰۲۵ء میں ہندی زبان میں بہت سی فلمیں ریلیز ہوئیں مگر باکس آفس پر چند فلموں ہی نے بہتر کار کردگی دکھائی۔ جانئے ایسی ہی چند فلموں کے بارے میں۔
EPAPER
Updated: December 22, 2025, 1:52 PM IST | Mumbai
۲۰۲۵ء میں ہندی زبان میں بہت سی فلمیں ریلیز ہوئیں مگر باکس آفس پر چند فلموں ہی نے بہتر کار کردگی دکھائی۔ جانئے ایسی ہی چند فلموں کے بارے میں۔
چھاوا
اس فلم میں وکی کوشل، رشمیکا مندانا، وینیت کمار اور اکشے کھنہ نے مرکزی کردار نبھائے۔ فلم نے ہندی زبان میں ۵۵۵؍ کروڑ اور عالمی سطح پر ۷۳۸؍ کروڑ روپے کی کمائی کی۔
سیارہ
اس موسیقی ڈرامہ فلم میں اہان پانڈیا اور انیت پڈا نے مرکزی کردا ادا کئے ہیں جس کی ہدایتکاری موہت سوری نے کی ہے۔ فلم نے ہندی زبان میں ۳۳۷؍ کروڑ جبکہ عالمی سطح پر ۵۷۹؍ کروڑ کی کمائی کی ۔
دھرندھر
آدتیہ دھر کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔ اس فلم میں رنویر سنگھ، اکشے کھنہ، ارجن رامپال، سنجے دت اور سارہ ارجن ہیں۔ فلم نے ریلیز کے ۹؍ دنوں میں کمائی کے کئی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: سیریز تسکری :عمران ہاشمی اسمگلروں کے دشمن بن کرآئیں گے
کانتارا: چیپٹر ون
یہ ایک کنڑ فلم ہے جسے ہندی زبان میں بھی ریلیز کیا گیا ۔ فلم میں مرکزی کردار اور ہدایتکاری کے فرائض رشبھ شیٹی نے نبھائے ہیں۔ اس فلم نے ہندی زبان میں ۲۲۴؍ کروڑ جبکہ عالمی سطح پر ۸۰۰؍ کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی۔
مہا اوتار نرسمہا
یہ ایک اینی میٹڈ فلم ہے جو ہندی سنیما کی اب تک کی سب سے بڑی ہٹ اینی میٹڈ فلم ثابت ہوئی ہے۔ فلم کے ہدایتکار اشون کمار ہیں۔ فلم نے ہندی زبان میں ۱۸۲؍کروڑ اور عالمی سطح پر ۳۰۰؍ کروڑ کی کمائی کی ہے۔
ریڈ۲
راجکمار گپتا کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں اجے دیوگن، رتیش دیشمکھ اور وانی کپور نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ اس فلم نے ہندی زبان میں ۱۷۸؍ کروڑ اور عالمی سطح پر ۲۴۳؍ کروڑ کی کمائی کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’اوتار‘ کے جیمس کیمرون ارب پتی بن گئے
ستارے زمین پر
عامر خان کی اداکاری اور آر ایس پرسنا کی ہدایتکاری سے سجی یہ فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی۔ فلم نے ہندی زبان میں ۱۶۵؍ کروڑ جبکہ عالمی سطح پر ۲۶۶؍ کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ۔
تیرے عشق میں
ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم میں دھنش اور کریتی سینن نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ ہندی زبان میں اس فلم نے اب تک ۱۱۰؍ کروڑ جبکہ عالمی سطح پر ۱۵۰؍ کی کمائی کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: عامر خان کی ’’ستاروں کے ستارے‘‘ ۱۹؍ دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی
ایک دیوانے کی دیوانیت
فلم میں مرکزی کردار ہرش وردھن رانے اور سونم باجوہ نے نبھائے ہیں۔ اس فلم نے توقع سے زیادہ کمائی کی اور باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی۔ فلم نے ہندی زبان میں ۸۰؍ کروڑ جبکہ عالمی سطح پر ۱۱۲؍ کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔
آنے والی فلمیں
اب بھی ۲؍ ہندی فلمیں ’’اکیس‘‘ اور ’’تو میری میں تیرا میں تیرا تو میری‘‘ ریلیز ہونا باقی ہیں۔ دونوں ہی ۲۵؍ دسمبر کو ریلیز ہوں گی۔