• Thu, 01 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سالِ رفتہ ۲۰۲۵ء: وہ ہندی فلمیں جو ایک بار ضرور دیکھنی چاہئیں

Updated: December 31, 2025, 4:07 PM IST | Mumbai

۲۰۲۵ء اختتام کے قریب ہے اور یہ سال بالی ووڈ کیلئے کئی حوالوں سے خاص رہا۔ جہاں کچھ فلموں نے باکس آفس پر شاندار کمائی کی، وہیں کئی ایسی فلمیں بھی سامنے آئیں جو تجارتی طور پر تو بہت آگے نہ جا سکیں، مگر معیارِ سنیما کے لحاظ سے اعلیٰ درجے کی ثابت ہوئیں۔ان فلموں کی کہانی، اداکاری، مکالمہ نویسی اور سنیماٹوگرافی اتنی مضبوط ہے کہ یہ فلمیں کم از کم ایک بار ضرور دیکھی جانی چاہئیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ہوم باؤنڈ
نیرج گھیوان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ایشان کھٹر، وشال جیٹھوا اور جھانوی کپور نے شاندار اداکاری کی ہے۔ فلم کے پروڈیوسرز میں کرن جوہر اور ہالی ووڈ کے معروف فلمساز مارٹن اسکورسیزی شامل ہیں۔ یہ فلم دنیا کی ۱۵ بہترین فلموں کی فہرست میں شامل ہے۔ فلم نیٹ فلکس پر دستیاب ہے۔

سپر بوائز آف مالیگاؤں
یہ ایک سوانحی فلم ہے جو مالیگاؤں کے نوجوان ناصر شیخ اور ان کے دوستوں کے فلم سازی کے جنون کی کہانی بیان کرتی ہے۔ فلم کی ہدایتکاری ریما کاگتی نے کی ہے جبکہ مرکزی کردار آدرش گورو، ونیت کمار سنگھ اور ششانک ارورا نے ادا کئےہیں۔ یہ فلم پرائم ویڈیو پر دیکھی جا سکتی ہے۔

نشانچی
بالی ووڈ کے ممتاز ہدایتکار انوراگ کشیپ نے ۲۰۲۵ء میں نشانچی کے ذریعے زبردست واپسی کی۔ فلم میں ایشوری ٹھاکرے، ویدکا پنٹو، مونیکا پنوار، کمد مشرا، محمد ذیشان ایوب اور ونیت کمار سنگھ نے متاثر کن اداکاری کی ہے۔ یہ فلم پرائم ویڈیو پر دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھئے:سالِ رفتہ ۲۰۲۵ء: ہندوستانی او ٹی ٹی پر خواتین پر مبنی طاقتور کہانیاں

کریزیکسی
اگرچہ مجموعی طور پر فلم بہت مضبوط نہیں، لیکن سوہم شاہ کی شاندار اداکاری اور گرش کوہلی کی ہدایتکاری نے اسے ایک الگ شناخت دی ہے۔ فلم پرائم ویڈیو پر دیکھی جا سکتی ہے۔

دی مہتا بوائز
بومن ایرانی نے اس فلم کے ذریعے بطور ہدایتکار اپنے سفر کا آغاز کیا اور اداکاری میں بھی جلوہ گر ہوئے۔ ان کے ساتھ اویناش تیواری نے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی۔ فلم کی سنیماٹوگرافی اور اداکاری اسے دیکھنے کے قابل بناتی ہے۔یہ فلم بھی پرائم ویڈیو پر دستیاب ہے۔

کینیڈی
انوراگ کشیپ کی یہ کرائم تھریلر فلم ۲۰۲۳ء میں کانز فلم فیسٹیول میں نمائش کے بعد کچھ وجوہات کے باعث ہندوستان میں ریلیز نہ ہو سکی۔ اب اسے ایک نئے پلیٹ فارم لیٹرباکس ویڈیو اسٹور پر ریلیز کیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ پلیٹ فارم ہندوستان میں دستیاب نہیں مگر شائقین وی پی این کے ذریعے فلم دیکھ سکتے ہیں۔ فلم میں راہل بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

اس کے علاوہ ۲۰۲۵ء میں دی اسٹوری ٹیلر، دی ڈپلومیٹ، گراؤنڈ زیرو، اسٹولن، لاگ آؤٹ، ستارے زمین پر، دھڑک ۲، اور دھرندھر جیسی فلمیں بھی ریلیز ہوئیں جو ایک بار ضرور دیکھی جانی چاہئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK