ہندوستان کے معروف کامیڈین ذاکر خان میڈیسن اسکوائر گارڈن (ایم ایس جی، نیویارک شہر) میں ہندی زبان کا شو کرنے والے پہلے کامیڈین بن گئے ہیں۔ اس موقع پر ارجن کپور، تبو، زرین خان، بادشاہ اور ارمان ملک نے انہیں مبارکباد پیش کی۔
EPAPER
Updated: August 18, 2025, 9:54 PM IST | New York
ہندوستان کے معروف کامیڈین ذاکر خان میڈیسن اسکوائر گارڈن (ایم ایس جی، نیویارک شہر) میں ہندی زبان کا شو کرنے والے پہلے کامیڈین بن گئے ہیں۔ اس موقع پر ارجن کپور، تبو، زرین خان، بادشاہ اور ارمان ملک نے انہیں مبارکباد پیش کی۔
ہندوستان کے معروف کامیڈین میں سے ایک ذاکر خان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے نیو یارک شہر کے مشہور میڈیسن اسکوائر گارڈن (ایم ایس جی) میں ہندی زبان کا شو کرنے والے پہلے کامیڈین بن گئے ہیں۔ یہ تاریخی کامیابی ان کے شمالی امریکہ کے جاری دورے کا حصہ ہے۔ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات جیسے ارجن کپور، تبو، زرین خان، بادشاہ اور دیگر نے ذاکر کی اس اہم کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ ارجن کپور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’’لاجواب ذاکر بھائی! میڈیسن اسکوائر گارڈن آپ کے قدموں میں! ہم سب کو آپ پرفخر ہے۔‘‘
دریں اثنا، تبو نے پوسٹ پر تبصرہ کیا، اور ذاکر خان کے تاریخی کارنامے کا جشن مناتے ہوئے تالیاں بجاتی ایموجیز جاری کیں ۔
ویر داس نے لکھا کہ، ’’مبارک ہو بھائی!‘‘
زرین خان نے تبصرہ کیا کہ’’کیا بات ہے!‘‘
ریپر اور گلوکار بادشاہ اور ارمان ملک نے بھی ذاکر خان کو مبارکباد پیش کی۔
نیویارک فاکس ۵؍ کے ساتھ بات چیت میں ذاکر خان نے ایسے باوقار مقام پر ہندی میں پرفارم کرنے کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’’میڈیسن اسکوائر گارڈن کبھی بھی اس منصوبے کا حصہ نہیں تھا۔ یہ بڑے فلمی ستاروں کی جگہ ہے، میرے جیسے اندور کے عام لڑکے کیلئے نہیں۔ لیکن بعض اوقات زندگی آپ کے خوابوں سے آگے نکل جاتی ہے۔‘‘