Inquilab Logo Happiest Places to Work

جی ایس ٹی میٹنگ: سیتارمن کی۲۰؍اگست کومیٹنگ میں شرکت

Updated: August 18, 2025, 9:56 PM IST | New Delhi

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن۲۰؍ اگست کو ریاستی وزارتی کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ میں شرکت کریں گی۔ اس میٹنگ کے دوران جی ایس ٹی میں جامع اصلاحات کے لیے مرکز کی تجویز کو پیش کیا جائے گا-

Nirmala Sitharaman. Photo:PTI
نرملاسیتارمن۔ تصویر: پی ٹی آئی

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن۲۰؍ اگست کو ریاستی وزارتی کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ میں شرکت کریں گی۔ اس میٹنگ کے دوران جی ایس ٹی میں جامع اصلاحات کے لیے مرکز کی تجویز کو پیش کیا جائے گا جس سے ٹیکس کی شرح کم ہو جائے گی اور عام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں نرمی آئے گی۔ 
ذرائع کے مطابق جی ایس ٹی کی شرحوں کو معقول بنانے پر وزراء کے گروپ (جی او ایم) کی دو روزہ میٹنگ۲۰۔۲۱؍ اگست ۲۰۲۵ءکو نئی دہلی میں ہوگی۔ میٹنگ میں جی ایس ٹی اصلاحات کے لیے مرکز کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے تحت گڈز اینڈ سروسیز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں ٹیکس سلیب کی تعداد کو گھٹا کر دو کر دیا جائے گا ،۵؍ اور۱۸؍ فیصد اور کچھ منتخب اشیا کے لیے۴۰؍ فیصد کی خصوصی شرح تجویز کی جائے گی۔ وزیر خزانہ جی ایس ٹی اصلاحات پر حکومت کے وژن کو جی او ایم کے ساتھ شیئر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیئے:جی ایس ٹی اصلاحات کا شیئر بازارپراثر، برتری کیساتھ بند

ذرائع کا کہنا ہے کہ نرخوں کو درست کرنے سے متعلق کمیٹی کے علاوہ معاوضے کے سیس اور ہیلتھ اینڈ لائف انشورنس پر تشکیل دیے گئے وزرا کے گروپ کے اراکین بھی دو روزہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ایک ذرائع  کے مطابق جی ایس ٹی۲؍ کا مقصد جی ایس ٹی اصلاحات کے پیچھے مرکز کے وژن کو آگے بڑھانا ہے۔ اگرچہ مرکز جی او ایم کا رکن نہیں ہے لیکن مرکزی وزیر خزانہ کی موجودگی اور ان کے خطاب سے جی او ایم کو مرکز کی تجویز کے پس پردہ خیال اور سوچ کے عمل کی بہتر سمجھ حاصل ہوگی۔ 
مرکز کے ذریعہ تجویز کردہ جی ایس ٹی اصلاحات ایک ایسے وقت میں آرہی ہیں جب جی ایس ٹی معاوضہ سیس ختم ہونے والا ہے اور مختلف شعبوں کے لئے شرحوں کو معقول بنانے کے منصوبے جاری ہیں۔ اس کے علاوہ ایک وزارتی گروپ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہیلتھ اور لائف انشورنس پریمیم کی شرحوں میں تبدیلی پر غور کر رہا ہے۔ جی ایس ٹی کونسل نے پہلے تین مسائل پر تین الگ الگ وزارتی گروپ تشکیل دیے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK