Inquilab Logo Happiest Places to Work

لیونل میسی انجری سے واپسی کے بعد چمکے

Updated: August 18, 2025, 9:56 PM IST | Miami

انٹر میامی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ میسی انجری کے باعث آخری دو میچ نہیں کھیل سکے تھے لیکن انہوں نے اس میچ کے ساتھ واپسی کی۔ میسی لیگ کپ کے میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

Lionel Messi.Photo:INN
لیونل میسی۔ تصویر:آئی این این

ارجنٹائنا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی انجری سے واپسی پر چمکے اور انٹر میامی فٹبال کلب کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ شائقین کی بھرپور حمایت کے درمیان میسی نے بھی اپنی کارکردگی سے مداحوں کو مایوس نہیں کیا۔ اسٹیڈیم میں میسی میسی کے نعرے گونجتے رہے۔ میسی نے میچ میں گول کرنے میں مدد کرنے کے ساتھ  ایک گول کیا، جس سے انٹر میامی نے میجر لیگ ساکر (ایم ایل ایس) فٹبال ٹورنامنٹ میں ایل اے گیلکسی کو۱۔۳؍ گول  سے جیتنے میں مدد کی۔

 میسی انجری کے باعث آخری دو میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ لیکن انہوں نے اس میچ کے ساتھ واپسی کی۔ میسی ۲؍ اگست کونیکسا کے خلاف لیگ کپ کے میچ میں ہیمسٹرنگ کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ انٹر میامی ان کے بغیر لیگ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا لیکن ایم ایل ایس  ایکشن میں ریاستی حریف اورلینڈو سٹی سے۱۔۴؍گول  سے ہارگیا۔

یہ بھی پڑھئیے:جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

ارجنٹائنا کے سپر اسٹار میسی نے ہم وطن روڈریگو ڈی پال  کی مدد سے گول کر کے ہجوم کو خوش کر دیا۔ میچ کے بعد میامی کے دفاعی کھلاڑی میکسمیلیانو فالکن نے میسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے ساتھ کھیلنے کے عادی ہیں، آپ نے دیکھا ہوگا کہ انہوں نے کیا کیا، گول پر صاف نظر رکھتے ہوئے گیند حاصل کی اور گول کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK