بالی ووڈ اداکارہ زرین خان ملبوسات کے ایک برانڈ کی تقریب کے دوران ایک فوٹوگرافر کے نامناسب جملے پر سخت ردعمل دینے کے بعد سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔
EPAPER
Updated: July 14, 2026, 9:05 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ زرین خان ملبوسات کے ایک برانڈ کی تقریب کے دوران ایک فوٹوگرافر کے نامناسب جملے پر سخت ردعمل دینے کے بعد سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔
بالی ووڈ اداکارہ زرین خان ملبوسات کے ایک برانڈ کی تقریب کے دوران ایک فوٹوگرافر کے نامناسب جملے پر سخت ردعمل دینے کے بعد سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔۳۹؍ سالہ اداکارہ تقریب میں برانڈ کی تشہیر اور فوٹو سیشن میں مصروف تھیں کہ اسی دوران ایک فوٹوگرافر نے انہیں سب کے سامنے لباس پہن کر دکھانے کی تجویز دی۔
اس غیر مناسب تبصرے پر زرین خان نے فوری طور پر اعتراض کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ ایسی حرکت ہرگز نہیں کریں گی اور کسی کو بھی اپنی حدود سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا جہاں صارفین کی بڑی تعداد نے اداکارہ کے مؤقف کی حمایت کی۔ کئی افراد نے کہا کہ زرین خان نے نہایت مہذب انداز میں اپنی بات رکھی اور نامناسب رویے کا بروقت جواب دیا جبکہ بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ فوٹوگرافرز کو ایسی بات کرنے کی ہمت کیسے ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ زرین خان نے ۲۰۱۰ء میں سلمان خان کے ساتھ فلم ’ویر‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اور بعد ازاں متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ آخری بار ۲۰۲۱ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے‘ میں نظر آئی تھیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’اوینجرز: ڈومز ڈے‘‘کے ٹکٹ ریلیز سے پانچ ماہ پہلے فروخت ہوں گے
خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی موجودگی میں ایکس بلو جینز نے ممبئی کے نیسکو میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں اپنا نیا ویمنز ڈینم کلیکشن لانچ کیا۔ اس موقع پر فیشن کی دنیا سے وابستہ کئی اہم شخصیات، انفلوئنسرز، سلیبریٹیز اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔ زرین خان نے برانڈ کی اس سوچ کی تعریف کی، جس میں فیشن کے ساتھ کمفرٹ، کوالیٹی اور وراسٹیلٹی (کثیر المقاصد) کو یکساں اہمیت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ورلڈ کپ سیمی فائنل میں لیونل میسی اور ہیری کین آمنے سامنے
پروگرام میں ایکس بلو جینز کے بانی راجیو مگلانی، انکش مگلانی اور راجن مگلانی نے نئے پریمیم ویمنز ڈینم کلیکشن کی نقاب کشائی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کلیکشن جدید ہندوستانی خواتین کی ضرورتوں کو ذہن میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے، جس میں پریمیم ڈینم، ٹرینڈی فٹ، بہتر آرام اور مختلف مواقع کے مطابق اسٹائلنگ کے متبادل دستیاب ہیں۔ لانچ تقریب کے دوران فیشن پریویو، میڈیا انٹرایکشن، سلیبریٹی کی موجودگی، انفلوئنسر انگیجمنٹ اور نیٹ ورکنگ سیشن کشش کا مرکز رہے۔ بانیوں نے کہا کہ یہ کلیکشن خواتین کے اعتماد، ان کی منفرد شناخت اور سہل فیشن کا جشن ہے اور کمپنی مستقبل میں بھی صارفین کی بدلتی پسند اور فیشن ٹرینڈز کے مطابق اپنے پروڈکٹ پورٹ فولیو کو وسعت دیتی رہے گی۔