Updated: July 16, 2026, 10:06 PM IST
| Mumbai
عمران ہاشمی کی فلم ’’آوارہپن‘‘، جو ۲۰۰۷ء میں ریلیز ہوئی تھی، ایک مشہور رومانوی کرائم ایکشن فلم ہے۔ اگرچہ ریلیز کے وقت یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہ ہو سکی، لیکن بعد میں ہدایتکار موہت سوری کی شاندار ہدایت کاری اور پریتَم کی لازوال موسیقی کی بدولت اسے کلٹ فلم کا درجہ حاصل ہو گیا۔
آوارہ پن۔ تصویر:آئی این این
عمران ہاشمی کی فلم ’’آوارہ پن‘‘، جو ۲۰۰۷ء میں ریلیز ہوئی تھی، ایک مشہور رومانوی کرائم ایکشن فلم ہے۔ اگرچہ ریلیز کے وقت یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہ ہو سکی، لیکن بعد میں ہدایتکار موہت سوری کی شاندار ہدایت کاری اور پریتَم کی لازوال موسیقی کی بدولت اسے کلٹ فلم کا درجہ حاصل ہو گیا۔ اس فلم کو عمران ہاشمی کی بہترین اداکاریوں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔
’’آوارہ پن ۲‘‘میں دِشا پٹانی آئیں گی نظر
اب اس فلم کا سیکوئل ’’آوارہ پن ۲‘‘ بھی آنے والا ہے، جو اس سال کی سب سے زیادہ منتظر فلموں میں شامل ہے۔ اس فلم میں عمران ہاشمی کے مقابل دشا پٹانی مرکزی کردار ادا کریں گی۔اس کے ساتھ ہی مداحوں کے لیے ایک اور خوشخبری سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ’’آوارہ پن ۲‘‘ کی ریلیز سے پہلے ’’آوارہ پن ‘‘ کے پہلے حصے کو دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے:۱۳؍ سالہ خواب پوراہوا، وامیقا گبی کی مادھوری دکشت سے ملاقات
فلم کب دوبارہ ریلیز ہوگی؟
بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ’’آوارہ پن ۲‘‘ کی ریلیز سے دو ہفتے قبل، یعنی ۳۱؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو ’’آوارہ پن ۲‘‘ دوبارہ سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق، فلم کی مضبوط کاسٹ، منفرد کہانی، جذباتی اور یادگار مناظر، اور خاص طور پر اس کی لازوال موسیقی آج بھی شائقین کے دلوں میں تازہ ہے۔ اسی وجہ سے فلم سازوں نے سیکوئل کی ریلیز سے پہلے اصل فلم کو دوبارہ بڑے پردے پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:میسی نے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کامیابی شائقین کے نام کر دی
کن فلموں سے ہوگا مقابلہ؟
اگر ۳۱؍ جولائی کو ’’آوارہ پن ‘‘ دوبارہ ریلیز ہوتی ہے تو باکس آفس پر اس کا مقابلہ ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کی ہالی ووڈ فلم ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے ‘‘ سے ہوگا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس ہفتے زیادہ تر ناظرین ہالی ووڈ فلم کو ترجیح دیں گے، لیکن یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ’’آوارہ پن ‘‘ کی ری ریلیز کو باکس آفس پر کیسا ردِعمل ملتا ہے۔