ہالی ووڈ کے پسندیدہ جوڑوں میں سے ایک زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کام میں اس قدر مصروف ہیں کہ وہ اس سال شادی نہیں کرسکیں گے۔
EPAPER
Updated: May 31, 2025, 7:08 PM IST | London
ہالی ووڈ کے پسندیدہ جوڑوں میں سے ایک زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کام میں اس قدر مصروف ہیں کہ وہ اس سال شادی نہیں کرسکیں گے۔
ہالی ووڈ کے سب سے زیادہ پسند کئے جانے والوں جوڑوں میں سے ایک ٹام ہالینڈ اور زینڈایا کو کام کی وجہ سے اپنی شادی کی تاریخ موخر کرنی پڑسکتی ہے۔ دونوں اسی سال شادی کا منصوبہ بنارہے تھے مگر دونوں ہی مختلف فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ ریڈار آن لائن کی رپورٹ کے مطابق، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹام اور زینڈایا کی شادی کے منصوبے فی الحال ان کے کام کے شیڈول کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں۔ چونکہ دونوں ہی کام میں بہت زیادہ مصروف ہیں، اس سال اس جوڑے کے شادی کے بندھن میں بندھنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’کھل نائک‘‘ کے سیکوئل کی اسکرپٹ مکمل ہوچکی ہے: سبھاش گھئی
نظام الاوقات کو ترتیب دینے کی کوشش مشہور شخصیت کے جوڑوں کیلئے انتہائی مشکل ہو سکتی ہے۔ جیسے جیسے یہ جوڑی نئے پراویکٹس میں مصروف ہورہی ہے، اس کیلئے ذاتی وابستگیوں کو پورا کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ نیوز پورٹل کے مطابق، ٹام ہالینڈ ایک خاندان شروع کرنے کے لیے بے چین ہیں، لیکن زینڈایا کے آنے والے پروجیکٹس کے بڑے پیمانے پر لائن اپ کی وجہ سے منصوبے مزید آگے بڑھ گئے ہیں۔’’دی یوفوریا‘‘ اسٹار بڑے پیمانے پر سراہے جانے والے شو کے تیسرے سیزن میں واپس آنے کیلئے تیار ہے۔ اس کے ساتھ ہی اداکارہ رابرٹ پیٹنسن کے مدمقابل آنے والے رومانوی ڈرامہ ’’دی ڈرامہ‘‘ میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔ مزید برآں، زینڈایا ، کرسٹوفر نولان کی فلم ’’دی اوڈیسی‘‘ میں بھی کام کررہی ہے۔
شادی میں تاخیر کی خبروں کے باوجود، شائقین ٹام اور زینڈایا کو ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ کیلئے دوبارہ اکٹھے ہوتے دیکھ کر بہت پرجوش ہیں، جو ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہونے والی ہے۔