امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو آخرکار ’’امن کا نوبیل انعام ‘‘ملنے کا ۵۵؍ فیصد امکان پیدا ہوگیا ہے، جبکہ کمیٹی نے ۲۸۷؍ نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 01, 2026, 10:05 PM IST | Oslo
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو آخرکار ’’امن کا نوبیل انعام ‘‘ملنے کا ۵۵؍ فیصد امکان پیدا ہوگیا ہے، جبکہ کمیٹی نے ۲۸۷؍ نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے۔
ڈونالڈ ٹرمپ۲۰۲۶ء کے نوبیل امن انعام کے۲۸۷؍ امیدواروں میں ممکنہ طور پر شامل ہیں، تاہم نامزدگیاں خفیہ ہوتی ہیں اور ان کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ ناروے کی نوبیل کمیٹی۹؍ اکتوبر کو فاتح کا اعلان کرے گی، جس میں ٹرمپ کی کامیابی کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔تاہم کمیٹی کے سیکریٹری کرسچن برگ ہارپویکن نے بتایا کہ۲۰۲۶ء کے نوبیل امن انعام کے لیے تقریباً۲۸۷؍ امیدواروں پر غور کیا جائے گا اور ٹرمپ کا ان میں شامل ہونا ممکن ہے۔ ہارپویکن نے کہا کہ اس سال کی نامزدگیوں میں ۲۰۸؍ انفرادی شخصیات اور۷۹؍ تنظیمیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت سے نئے امیدوار نامزد ہیں۔واضح رہے کہ کمبوڈیا، اسرائیل اور پاکستان کے لیڈروں نے ٹرمپ کو اس سال کے انعام کے لیے نامزد کیا تھا۔ تاہم، نامزدگی کا مطلب ایوارڈ باڈی کی توثیق نہیں ہے۔ نیز، اس بات کی تصدیق کا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ٹرمپ نامزد کیے گئے ہیں یا نہیں۔ نوبل فاؤنڈیشن کے قوانین کے مطابق، نامزدگیوں کے تمام ریکارڈ، بشمول امیدواروں، نامزد کرنے والوں، اور متعلقہ تشخیصی رپورٹس۵۰؍ سال کے لیے سختی سے مہر بند رکھے جاتے ہیں تاکہ غیر جانبداری، آزادی اور سیاسی دباؤ سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھئے: روس، چین اور امریکہ کے باعث دنیا ’’ خطرناک مرحلے ‘‘ میں داخل ہوگئی ہے: فرانس
دریں اثناء ہارپویکن نے جمعرات کو یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ آیا ٹرمپ کو نامزد کیا گیا ہے۔ ہارپویکن نے ایک انٹرویو میں کہا، ’’چونکہ میں اس عہدے پر نیا ہوں، ایک چیز جس نے مجھے کسی حد تک حیران کیا ہے وہ ہے نامزدگیوں کی فہرست میں سال بہ سال آنے والی تجدید۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ’’ دنیا بھر میں تنازعات کی تعداد میں اضافے اور بین الاقوامی تعاون پر دباؤ کے باوجود، یہ انعام متعلقہ ہے۔ انہوں نے کہا، امن انعام اس دور میں اور بھی اہم ہے جس میں ہم رہ رہے ہیں ۔‘‘ امریکی بک میکر ولیم ہل نے کہا ہے کہ انعام جیتنے کے لیے ٹرمپ کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق، ترجمان لی فلپس نے کہا، اگرچہ کمیٹی نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ ۲۰۲۶ء کے نوبیل امن انعام کے۲۸۷؍ امیدواروں میں شامل ہیں، ہم ٹرمپ کو اس سال کا انعام حاصل کرنے والا سب سے بڑا دعویدار قرار دیتے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ایران کے ساتھ جنگ ۶۰؍ روزہ ڈیڈ لائن سے پہلے ’ختم‘ ہوگئی: ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ
یاد رہے کہ چار امریکی صدور تھیوڈور روزویلٹ،جمی کارٹر، براک اوباما، ووڈرو ولسن، اور ایک نائب صدر الگوریہ انعام جیت چکے ہیں ۔ اس سال کے نوبیل امن انعام کا ۹؍ اکتوبر کو اعلان کیا جائے گا، جبکہ تقریب۱۰؍ دسمبر کو منعقد ہوگی۔گزشتہ سال کا انعام وینزویلا کی ماریا کورینا ماچاڈو کو دیا گیا تھا۔