• Sun, 07 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

زویا اختر کی دستاویزی فلم ’’ٹرٹل واکر‘‘ آل لیونگ تھنگز انوائرنمنٹل فلم فیسٹیول کا آغاز کرے گی

Updated: November 14, 2025, 7:07 PM IST | Mumbai

فلمساز اور ہدایتکار زویا اختر، ریما کاگتی اور طائرہ ملانی نے آسکر ایوارڈ یافتہ ایچ ایچ ایم آئی ٹینگلڈ بینک اسٹوڈیوز کے ساتھ مل کر ’’ٹرٹل واکر‘‘ بنایا، جس کو زبردست پزیرا’ئی ملی ہے اور دنیا بھر کے فلمی میلوں میں ناظرین کی طرف سے اسے بے حد پسند کیا گیا ہے۔

Turtle Walker.Photo:INN
ٹرٹل واکر۔ تصویر:آئی این این

فلمساز اور ہدایتکار زویا اختر، ریما کاگتی  اور طائرہ ملانی نے آسکر ایوارڈ یافتہ ایچ ایچ ایم آئی ٹینگلڈ بینک اسٹوڈیوز کے ساتھ مل کر ’’ٹرٹل واکر‘‘ بنایا، جس کو زبردست پزیرا’ئی ملی ہے اور دنیا بھر کے فلمی میلوں میں ناظرین کی طرف سے اسے بے حد پسند کیا گیا ہے۔یہ انتہائی متوقع ماحولیاتی دستاویزی فلم۴؍ دسمبر سے ۱۴؍ دسمبر۲۰۲۵ء تک طے شدہ آل لیونگ تھنگز انوائرنمنٹل فلم فیسٹیول (اے ایل ٹی ای ایف ایف ) میں افتتاحی فلم کے طور پر دکھائی جائے گی۔
 ایل ٹی ای ایف ایف کو ہندوستان کا اعلیٰ ماحولیاتی فلمی میلہ سمجھا جاتا ہے، جس میں متنوع  اور اثر انگیز کہانیوں کوجمع  کیا جائے گا تاکہ ایکشن اور عمل کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔۲۰۲۴ء میں ڈاک این وائی سی  میں اس کے ورلڈ پریمیر کے بعد فلم ’’ٹرٹل واکر‘‘ کو دنیا بھر میں کئی نامور پلیٹ فارمز پر دکھایا گیا ہے۔طائرہ ملانی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ایک ہندوستانی ماہر ماحولیات ستیش بھاسکر کی کہانی بیان کرتی ہے جنہوں نے اپنی زندگی سمندری کچھوؤں کے تحفظ کے لیے وقف کردی۔
۱۹۷۰ء کی دہائی کے آخر میں، ستیش بھاسکر نے ہندوستان کے ساحلی علاقوں کا سفر کیا اور سمندری کچھوؤں کے ساتھ رہتے ہوئے ان کے اسرار کو سمجھنے اور انہیں معدوم ہونے سے بچانے کے لیے کوشش کی۔ شاندار بصری اور شدید انسانی جذبات کے ذریعے، فلم بدلتی ہوئی دنیا میں سمندری زندگی کو درپیش چیلنجوں کو اجاگر کرتی ہے۔
ڈائریکٹر طائرہ ملانی نے کہا کہ ’’ہمیں بہت فخر ہے کہ اس سال کا اے ایل ٹی ای ایف ایف  ٹرٹل واکر کے ساتھ شروع ہو رہا ہے۔ ستیش بھاسکر کی کہانی نے میرے اندر سمندری حیات کے لیے ایک گہرا احترام اور امید کا ایک نیا احساس پیدا کیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ان کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔‘‘فیسٹیول کے ڈائریکٹر کنال کھنہ نے کہا کہ ’’ہمیں فخر ہے کہ ’’ٹرٹل واکر‘‘ اس سال کے اے ایل ٹی ای ایف ایف کا آغاز کرے گا۔ ستیش بھاسکر کی کہانی صرف تحفظ کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ لگن، عاجزی  اور ماحولیاتی تاریخ کو تبدیل کرنے کے لیے ایک آدمی کی طاقت کے بارے میں ہے۔ یہ فلم  اے ایل ٹی ای ایف ایف کے بنیادی مقصد کی عکاسی کرتی ہے ہمیں ایسی کہانیاں پیش کرنا جو فطرت میں مثبت تبدیلی لاتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:زین ملک کی ’’ون ڈائریکشن‘‘ میں واپسی، ایک دہائی بعد بطور ڈائریکٹر شامل

پروڈیوسر زویا اختر نے کہاکہ ’’ٹرٹل واکر‘‘ ایسے ہی ایک انسان کی خاموش اور متاثر کن ہمت کے لیے وقف ہے۔ ستیش بھاسکر کا سفر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اس سیارے پر ہر جاندار چیز کتنی قیمتی ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ یہ فلم اے ایل ٹی ای ایف ایف  پر نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے جو کہ ماحول اور جنگلی حیات کی حمایت میں کام کرتا ہے۔‘‘پروڈیوسر ریما کاگتی نے مزید کہاکہ ’’یہ فلم فطرت کی نرمی اور حیرت انگیز لچک دونوں کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ کہانی زیادہ سے زیادہ ناظرین تک پہنچنے کی مستحق ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK