• Mon, 29 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایس آئی ٹی کے چھاپے کے بعد زوبین گرگ کے منیجر نے اپنی خاموشی توڑی

Updated: September 28, 2025, 6:01 PM IST | Guwahati

منیجر سدھارتھ شرما نے یہ بھی کہا کہ زوبین کو بطور نغمہ نگار اور موسیقار ملنے والا تمام معاوضہ براہ راست ان کے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کروایا گیا تھا۔ یہ اب ان کی اہلیہ گریما گرگ کو منتقل کر دیا جائے گا۔

Zubeen Garg.Photo:INN
زوبین گرگ۔۔ تصویر:آئی این این

لیجنڈ آسامی گلوکار زوبین گرگ  کی حادثاتی موت کے چند دن بعد ان کے منیجر سدھارتھ شرما نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ایک کھلا خط جاری کیا ہے۔ اس میں انہوں نے زوبین کے وسیع کیٹلاگ اور ان کی تخلیقی کمائی کی اصل حیثیت کو واضح کیا۔ شرما نے کہا کہ عام خیال کے برعکس، زوبین کے۳۸؍ہزار سے زیادہ گانے مختلف پروڈکشن ہاؤسیز اور میوزک کمپنیوں کی ملکیت ہیں۔
 شرما نے لکھا کہ ’’زوبین دا کے تقریباً تمام گانے، یہاں تک کہ ان کے سب سے بڑے ہٹ، میرے ان کی زندگی میں آنے سے پہلے ہی ریکارڈ کیے گئے تھے۔ وہ اکثر شکایت کرتے تھے کہ پروڈیوسر اور لیبل کروڑوں کماتے ہیں، جب کہ انہیں صرف ایک پیسہ ملتا ہے۔ اس کی تصدیق ان کمپنیوں سے براہ راست کی جا سکتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیئے:سلمان خان کو اسکول سے نکال دیا گیا، فیس نہ دینے پرعامر کی تذلیل کی گئی

۲۰۲۱ء میں اپنی کمپنی بنائی
انہوں نے وضاحت کی کہ۲۰۲۱ء میں  زوبین گرگ نے اپنے مستقبل کے کچھ کاموں کی ملکیت کو یقینی بنانے کے لیےزوبین گرگ میوزک ایل ایل پی  ` کے نام سے ایک کمپنی بنائی۔ شرما بھی اس میں شریک تھے۔ زوبین کے پاس۶۰؍ فیصد حصہ تھا۔ یہ حصہ اب ان کی اہلیہ گریما گرگ کو منتقل کیا جائے گا۔ کمپنی نے اب تک صرف چند ہزار روپے کی ماہانہ آمدنی حاصل کی ہے، جو اکاؤنٹ میں باقی ہے۔  شرما نے یہ بھی کہا کہ زوبین کو بطور  نغمہ نگار اور موسیقار جو بھی معاوضہ ملا وہ براہ راست ان کے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کروایا گیا۔ یہ اب ان کی اہلیہ گریما گرگ کو منتقل کر دیا جائے گا۔
 افواہوں کی تردید
شرما نے حالیہ الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ افواہیں بے بنیاد اور انتہائی تکلیف دہ ہیں۔ میں نے ہمیشہ زوبین دا کے اعتماد اور مالیات کا احترام کیا ہے۔ میں خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی )  کے ساتھ تعاون کر رہا ہوں اور کرتا رہوں گا۔‘‘ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ افواہیں نہ پھیلائیں اور تحقیقات کو غیر جانبداری سے آگے بڑھنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ زوبین دا کی یاد میں وقار کے ساتھ سچائی کو تلاش کریں۔
 ایس آئی ٹی کا چھاپہ
شرما کا یہ بیان ایس آئی ٹی کے گوہاٹی میں ان کی داتالپارہ رہائش گاہ پر چھاپے کے بعد آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹیم صبح پہنچی اور تقریباً دو گھنٹے انتظار کیا۔ گھر کا تالا  پایا، تالہ توڑا گیا اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں تلاشی لی گئی۔ بتایا گیا کہ شرما اور ان کا خاندان ۲۰۱۹ء  سے وہاں رہ رہے تھے، لیکن زوبین کی موت کے بعد سے کسی نے انہیں نہیں دیکھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK