اداکار ذوالقر سلمان کو اس سال انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (آئی ایف ایف ایم) ۲۰۲۶ء میں معاصر ہندوستانی سنیما کے بااثر اور ممتاز فنکاروں میں شامل ہونے کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔
EPAPER
Updated: August 01, 2026, 5:04 PM IST | Melbourne
اداکار ذوالقر سلمان کو اس سال انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (آئی ایف ایف ایم) ۲۰۲۶ء میں معاصر ہندوستانی سنیما کے بااثر اور ممتاز فنکاروں میں شامل ہونے کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔
اداکار ذوالقر سلمان کو اس سال انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (آئی ایف ایف ایم) ۲۰۲۶ء میں معاصر ہندستانی سنیما کے بااثر اور ممتاز فنکاروں میں شامل ہونے کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا جائے گا۔ ہندوستان سے باہر سنیما کے سب سے بڑے سالانہ فلمی میلوں میں شمار ہونے والا انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن (آئی ایف ایف ایم) ۱۳؍ سے ۲۳؍ اگست ۲۰۲۶ء تک آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقد ہوگا۔ وکٹورین حکومت کے تعاون سے ہونے والے اس باوقار فلمی میلے میں ذوالقرسلمان مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھئے:برج خلیفہ کی بادشاہت ختم ہونے کے قریب؟ جدہ ٹاور کی ۴۳۰؍ میٹر بلندی تک تکمیل
ملیالم، تمل، تیلگو اور ہندی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے منفرد شناخت بنانے والے ذوالقر سلمان نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہندوستانی سنیما میں اپنی الگ پہچان قائم کی ہے۔ ناقدین کی جانب سے سراہا جانے والی فلموں سے لے کر تجارتی لحاظ سے کامیاب فلموں تک، انہوں نے اپنی ہمہ جہت اداکاری اور منفرد کہانیوں کے انتخاب کے ذریعے ناظرین کے دل جیتے ہیں۔
آئی ایف ایف ایم کی فیسٹیول ڈائریکٹر میتو بھومک لانگ نے کہا کہ ذوالقرسلمان معاصر ہندوستانی سنیما کے باصلاحیت ترین فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے مختلف زبانوں، اصناف اور فلمی صنعتوں میں کام کرتے ہوئے ہمیشہ بامعنی کہانیوں کو ترجیح دی ہے۔ ان کی اداکاری اور عالمی ناظرین سے مضبوط ربط پیدا کرنے کی صلاحیت انہیں اپنی نسل کے نمایاں ترین اداکاروں میں شامل کرتی ہے۔
ذوالقر سلمان نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایف ایف ایم کی جانب سے اعزاز ملنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلمی میلہ ہندستانی سنیما کے تنوع اور معیار کو عالمی سطح پر پیش کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان کے مطابق اچھی کہانیاں زبان اور سرحدوں کی پابند نہیں ہوتیں بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہیں، اور عالمی ناظرین کی محبت ان کے لیے ہمیشہ حوصلہ افزا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:رفیع صاحب کے حوالے سے کچھ اہم واقعات
فیسٹیول کے دوران مداحوں کو مختلف پروگراموں کے ذریعے ذوالقر سلمان سے ملاقات کرنے اور ان کے فلمی سفر کو قریب سے جاننے کا بھی موقع ملے گا۔ قابلِ ذکر ہے کہ انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن عالمی سطح پر ہندوستانی سنیما کی ثقافتی اور فنی تنوع کو اجاگر کرنے والے نمایاں فلمی میلوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ میلہ فلم سازوں، فنکاروں اور شائقین کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ثقافتی تعلقات کو بھی مزید مضبوط بناتا ہے۔