Inquilab Logo Happiest Places to Work

کامن ویلتھ گیمز: پریتی پوار اور جیسمین لیمبوریا نے باکسنگ میں طلائی تمغے جیتے

Updated: August 01, 2026, 7:01 PM IST | Glasco

ہندوستان کی خاتون باکسرز پریتی پوار (۵۴؍کلوگرام) اور جیسمین لیمبوریا (۵۷؍ کلوگرام) نے سنیچرکو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دولتِ مشترکہ کھیل۲۰۲۶ء میں اپنے اپنے زمروں کے فائنل جیت کر طلائی تمغے اپنے نام کر لئے۔

Jasmine Lamboria and Preeti Pawar. Photo: X
جیسمین لیمبوریا اور پریتی پوار۔ تصویر: ایکس

ہندوستان کی خاتون باکسرز پریتی پوار (۵۴؍کلوگرام) اور جیسمین لیمبوریا (۵۷؍ کلوگرام) نے سنیچرکو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دولتِ مشترکہ کھیل۲۰۲۶ء میں اپنے اپنے زمروں کے فائنل جیت کر طلائی تمغے اپنے نام کر لئے۔۵۴؍ کلوگرام زمرے کے فائنل میں پریتی پوار نے کنیڈاکی ایس ایس ڈیلگاڈو کو یکطرفہ مقابلے میں ۵۔صفر ے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا۔ تیسرے اور آخری راؤنڈ میں پریتی نے اپنی حریف کے مقابلے میں زیادہ اور نہایت درست پنچ لگائے، جبکہ ڈیلگاڈو پورے مقابلے میں جدوجہد کرتی نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھئے: کامن ویلتھ گیمز۲۰۲۶ء: جیولن تھرو مقابلے میں نیرج چوپڑہ نے چاندی کا تمغہ جیتا

دن کے دوسرے فائنل میں۵۷؍کلوگرام زمرے میں جیسمین لیمبوریا نے شمالی آئرلینڈ کی مائیکیلا والش کو متفقہ فیصلے کے تحت۵۔صفر سے شکست دے کر ہندوستان کیلئے دوسرا طلائی تمغہ حاصل کیا۔ مقابلے کے دوران جیسمین نے محتاط انداز اپناتے ہوئے اپنے درست پنچوں کے ذریعے مسلسل پوائنٹس حاصل کئے اور مائیکیلا والش کو کامیابی کا کوئی موقع نہیں دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK