کہتے ہیں کہ موبائل آنے کے بعد گھڑیوں کی ضرورت باقی نہیں رہ گئی ہےمگر ایسا نہیں ہے۔اسمارٹ واچ نے ثابت کردیا ہے کہ گھڑی کل بھی ضروری تھی آج بھی ہے۔
EPAPER
Updated: January 09, 2024, 10:35 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
کہتے ہیں کہ موبائل آنے کے بعد گھڑیوں کی ضرورت باقی نہیں رہ گئی ہےمگر ایسا نہیں ہے۔اسمارٹ واچ نے ثابت کردیا ہے کہ گھڑی کل بھی ضروری تھی آج بھی ہے۔
جتنی اہمیت وقت کی ہوتی ہے تقریباً اتنی ہی اہمیت گھڑی کی بھی ہوتی ہےکیوں کہ اس کی مدد سے ہی آپ وقت معلوم کرسکتےہیں۔ ایسے میں بہت سے لوگ ہوتے ہیں جوگھڑی پہننے بلکہ اکثر عمدہ گھڑی پہننے کا شوق رکھتے ہیں۔ کئی لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جواپنی گھڑی کبھی اتارتے ہی نہیں ، یہ ان کے لیے دوسری جلد بن جاتی ہے، انہیں کبھی کبھی احساس تک نہیں ہوتا کہ وہ اس کے ساتھ سو گئےہیں ۔کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جوگھڑی جمع کرنا پسندکرتےہیں ۔ اس کے علاوہ گھڑی تحفے میں دینے کیلئے بھی ایک عمدہ متبادل ہوتا ہے۔لہٰذا چاہےآپ کوگھڑیاں جمع کرنے کا شوق ہو، نئی گھڑی کی ضرورت ہو، یا آپ دوبارہ گھڑی پہننے کی جانب مائل ہوناچاہتے ہیں ،یاکسی کو تحفے میں دینے کیلئے ایک عمدہ گھڑی تلاش کررہے ہیں تو آپ کی مدد کیلئے یہاں ایسے چند عمدہ متبادل پیش کئے جارہے ہیں۔
کیسیو(Casio): یہ ایک ایسا برانڈ ہے جو ہر کسی کو پسند آتا ہے۔ کیسیوکی بنیاد ۱۹۴۶ءمیں رکھی گئی تھی اور جب گھڑیوں کی بات آتی ہے تو سب سے پہلے اسی کا نام آتا ہے۔ جاپانی کمپنی کے پاس ان کےجی شاک رینج سے لے کر ونٹیج رینج تک وسیع رینج ہے۔ آپ کو دھاتی پٹے یا یوریتھین سےبنے پٹے کا متبادل ملتا ہے۔
ٹائٹن راگا(Titan Raga):راگا گھڑی دراصل ٹائٹن گروپ کا حصہ ہےجو کہ۱۹۸۴ءسےگھڑیاں بنانے کےمعاملے میں ایک قابل اعتماد گھریلو برانڈہے۔ راگا گھڑیاں خصوصی طور پر خواتین کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اس کلیکشن میں بہت سے متبادل موجودہیں ، تاکہ آپ کو اپنے منفرد انداز کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہ کرنا پڑے۔ ان کے پاس آپ کےروزمرہ کے استعمال کے لیےکلاسک کے علاوہ نئے زمانے کے حساب سے متبادل موجود ہیں جو آپ کی پسند پر پورے اترتے ہیں۔
کوچ(Coach):یہ کمپنی ۱۹۴۱ء میں قائم کی گئی اور زیادہ تر اپنے بیگز کیلئے مشہور ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کی گھڑیاں اچھی نہیں ۔ بلکہ اس کمپنی کی گھڑیاں بھی اپنی مثال آپ ہیں ۔اس میں بھی آپ کو کلاسک لک والی گھڑیاں مل جائیں گی جنہیں آپ روزمرہ کے کاموں میں استعمال کرسکتے ہیں ۔عام طو پر اس کے پٹے دھات سے بنے ہوتے ہیں اور اس کا ڈائل بڑا اور دائرہ نما ہوتا ہے۔یہ پائیدار اور ہمیشہ اچھی نظر آتی ہیں ۔انہیں خریدنے سے آپ کو ایسا نہیں محسوس ہوگا کہ آپ کا پیسہ بیکار گیا ہے۔
گوئیس (Guess):اس برانڈکو بنیادی طور پر کم وزن والے اورعمدہ فٹ ہونے والے ڈینم کپڑے بنانے کیلئے ۲؍بھائیوں نے شروع کیا تھا۔آج یہ کمپنی عمدہ کوالیٹی کے ایکسیسریز، زیورات، کپڑے اور گھڑیاں بناتی ہے۔یہ امریکی برانڈ آپ کو اسٹائلش بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، ایک ایسا اسٹائل جو تادیر قائم رہتا ہے۔یہ خصوصیت اس کمپنی کی گھڑیوں میں بھی موجود ہے۔چاہے آپ روزمرہ کے استعمال کیلئے یا اپنی شان بڑھانے کیلئے گھڑی خریدنا چاہتے ہوں یہاں آپ کو سب کچھ مل جائے گا۔
ڈینئل ویلنگٹن(Daniel Wellington):گھڑیوں کے معاملے میں ڈینئل ویلنگٹن اپنی عمدہ کوالیٹی کیلئے مشہور ہے۔ سوئٹزرلینڈ کا یہ برانڈ۲۰۱۱ء میں اپنے قیام سے لے کر اب تک ۶۰؍لاکھ سے زیادہ گھڑیاں فروخت کرچکا ہے۔ اس کے ڈیزائن کلاس لیکن ماڈرن ہوتے ہیں ۔ اس کے پٹے اطالوی چمڑے سے بنائے جاتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ وہ زیادہ دنوں تک صحیح سلامت رہیں ۔ اس کے دھات والے پٹے بھی دستیاب ہیں۔
چوپارڈ(Chopard):گھڑیوں کے معاملے میں چوپارڈ کو بہترین متبادل قرار دیا جاسکتاہے جسے آپ نے سونم کپور کو بھی پہنے ہوئے دیکھا ہوگا۔۱۸۶۰ءمیں شروع ہونے والا یہ برانڈ شاندار گھڑیوں ، زیورات اور دیگر لوازمات کیلئے جانا جاتا ہے۔اس کے ڈیزائن نہایت ہی نفیس اور پائیدار ہوتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہی یہاں ہر گھڑی کو بنانے کیلئے کس قدر محنت کی جاتی ہے۔
فوسل(Fossil):یہ گھڑی آپ کو یقینی طور پر پسند آئے گی کیوں کہ یہ نہایت ہی عمدہ کوالیٹی کی ہوتی ہے۔۱۹۸۴ءمیں قائم ہونے والی کمپنی کے پاس گھڑیوں کے بہت سارے متبادل موجود ہیں۔