Inquilab Logo Happiest Places to Work

فارایور نیوکے ملبوسات ہر عمر کی خواتین کو مدنظر رکھ کر تیار کئے جاتے ہیں

Updated: April 28, 2026, 10:58 AM IST | Mohammed Habeeb | Mumbai

آسٹریلیا میں قائم کیا گیا یہ برانڈ آج پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے، ممبئی کے بھی متعدد مالز میں اس کے اسٹورز موجود ہیں جہاں ہر قسم کا سامان ملتا ہے۔

The Picture  Shows The Magnificent Showroom Of Forever New Located In Infinity Mall, Malad.ٖPhoto:INN
زیر نظر تصویر میں ملاڈ کے انفنیٹی مال میں واقع فارایور نیو کا شاندار شوروم دیکھاجاسکتا ہے۔تصویر:آئی این این
فار ایور نیو (Forever New) ایک مشہور آسٹریلوی فیشن برانڈ ہے جو خاص طور پر خواتین کے لباس اور لوازمات (ایکسیسریز) کے لیے پوری دنیا میں پہچانا جاتا ہے۔ 
تاریخ اور آغاز
فوریور نیو کی بنیاد۲۰۰۶ءمیںامانڈا کووٹ اور دپندر گوئنکانے رکھی۔ کمپنی کا صدر دفتر ریچمنڈ، آسٹریلیا میں ہے۔یہ برانڈ۲۰۰۶ء میں ایک ایسے خواتین کے فیشن برانڈ کے طور پر شروع ہوا جو ماں اور بیٹی مل کر خریداری کر سکیں،یعنی ایک ایسا برانڈ جو مختلف عمروں کی خواتین کو یکساں طور پر پسند آئے۔ اسٹارٹ اپ ریٹیلر کے طور پر شروع ہونے والا یہ برانڈ آج دنیا کے سب سے تیزی سے بڑھنے والے فیشن لیبلز میں شمار ہوتا ہے۔
برانڈ کا فلسفہ اور اقدار
برانڈ کا بنیادی مقصد ’ماڈرن فیمینی نیٹی(جدیدنسوانیت)‘کو سلیبریٹ کرنا ہے۔ فاریور نیو چاہتا ہے کہ ہر عورت، چاہے وہ کسی بھی موقع پر ہو، خود کو خاص اور پراعتماد محسوس کرے۔ اسی لیے ہر کلیکشن آسٹریلیا میں ڈیزائن ہوتا ہے اور اس میں پیرس، لندن، میلان اور نیویارک کے ہاؤت کوچر رن وے شوز کے ساتھ ساتھ آرٹ، فلم اور موسیقی سے تحریک لی جاتی ہے۔
ہندوستان میں آمد اور شراکت داری
ہندوستان میں فاریور نیو کی انٹری ۲۰۰۸ءمیںہوئی۔ اس نے یہاں ’ماس پریمیم‘ سیگمنٹ میں قدم رکھا اور ایچ اینڈ ایم یا زارا جیسے فاسٹ فیشن برانڈز سے خود کو الگ رکھا۔ برانڈ کی حکمت عملی یہ تھی کہ وہ ہندوستانی خواتین کی باڈی ٹائپ کو سمجھ کر ایسے کپڑے ڈیزائن کرے جو نہ صرف اسٹائلش ہوں بلکہ زیادہ دیر چلیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا مقابلہ مارکس اینڈاسپینسر اور یونیکلو جیسے کور فیشن برانڈز سے ہے۔ ہندوستانی مارکیٹ میں اپنی پہچان مضبوط کرنے کے لیے ۲۰۱۹ءمیں اداکارہ ڈیانا پینٹی کو ہندوستان کی پہلی برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا۔ کمپنی کا ہیڈ آفس گروگرام میں ہے اور آج یہ ۱۹؍ریاستوں میں ۹۰؍سے زیادہ ریٹیل پوائنٹس پر موجود ہے۔
برانڈ کی خصوصیت
شاپرس اسٹاپ، لائف اسٹائل، مِنترا اور نائیکا اس کے بڑے پارٹنرز ہیں۔فاریور نیو کی اصل خصوصیت اس کا ڈیزائن فلسفہ ہے۔ برانڈ چار باتوں پر یقین رکھتا ہے: پاپس آف کلر یعنی پاسٹل اور برائٹ رنگوں کا استعمال، ایوری ڈے گلیمر یعنی روزمرہ پہننے کے لیے بھی نسوانی اور جدید فِٹس، فیشن جو محسوس ہو یعنی رومانٹک لیس اور نازک کڑھائی والے نرم کپڑے، اور ٹائم لیس ٹرینڈز یعنی ایسے ڈیزائن جو ایک سیزن کےبعد بھی پرانے نہ لگیں۔ برانڈ کا فوکس ۱۸؍سے ۳۵؍سال کی خواتین ہیں جو کلاسک ایلیگنس کے ساتھ ٹرینڈ کو بھی پسندکرتی ہیں۔
 
 
برانڈ کی مصنوعات
فار ایورنیو خواتین کی ضرورت کی تقریباً ہر چیز فراہم کرتا ہے، جن میںلباس کے تحت میکسی اور مِڈی ڈریسز۔ پارٹیوں، شادیوں اور رسمی تقریبات کے لیے بہترین انتخاب۔ خواتین کے لیے پروفیشنل اور اسٹائلش سوٹس، ٹراؤزرز اور بلاؤز۔کیژول ویئر میںروزمرہ استعمال کیلئے جینز، ٹاپس اور جرسیوں کی وسیع رینج۔ ایکسیسریز میںہینڈ بیگز، کلچ، جوتے، زیورات اور بیلٹس ملتے ہیں۔
 
 
ممبئی میں اسٹورز
ممبئی میں فاریور نیو کی موجودگی کافی مضبوط ہے۔ شہر کے تقریباً تمام بڑے مالز میں اس کے اسٹورز موجود ہیں۔ اگر آپ لوئر پریل کی طرف ہیں تو فینکس پیلاڈیم مال کے لوئر گراؤنڈ فلور پر اس کا بڑا آؤٹ لیٹ ہے۔ ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر گوریگاؤں میں اوبیرائے مال کے گراؤنڈ فلور پر بھی اس کا اسٹورہے۔ باندرہ کرلا کمپلیکس میں جیو ورلڈ ڈرائیو مال کی پہلی منزل پر فارایور نیو کا خوبصورت اسٹور ہے۔ مغربی مضافات میں ملاڈ کے انفینٹی مال اور ان آربٹ مال، دونوں میں اس کے آؤٹ لیٹس ہیں۔ کرلا میں فینکس مارکیٹ سٹی مال اور نوی ممبئی میں نیکسس سی ووڈز مال میں بھی یہ برانڈ موجود ہے۔مشرقی مضافات میں کرلا کےفنکس مارکیٹ سٹی کے اوپری منزلے پرجبکہ سانتا کروزمیں لنک روڈ پر بھی ان کا اسٹور موجود ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK