Inquilab Logo Happiest Places to Work

گھر کی سجاوٹ کا سامان فروخت کرنے والے ۷؍اسٹور

Updated: October 24, 2023, 9:40 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

ممبئی میں واقع ان اسٹورز میں آپ میزکو سجانے والے سامان سے لےکر بیڈ روم اور باتھ روم میں استعمال ہونے والا اعلیٰ درجے کا سامان خرید سکتے ہیں۔

Items found in Project Blue. Photo: INN
پروجیکٹ بلیو میں ملنے والا سامان۔ تصویر:آئی این این

ھر سمجھدار اور باشعور شخص چاہتا ہے کہ وہ اپنے گھر کو اچھی طرح سجا کر رکھے اور اس کے گھر میں کچھ ایسی چیزیں ہوں جو دیکھنے والوں کو اچھی لگیں۔ لیکن ایک مسئلہ یہ پیدا ہوتا ہے کہ اکثر لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ایسی چیزیں کہاں سے خریدی جاسکتی ہیں۔ آج ہم آپ کو ممبئی میں واقع ایسے ۷؍اسٹورز کے تعلق سے بتائیں گے جہاں سے آپ اپنے گھر کو سجانے والی چیزیں خریدسکتے ہیں۔
سائمن، قلابہ: سائمن ارورہ کے ذریعہ ۲۰۱۴ءمیں شروع کیا گیا یہ اسٹور لگژری ڈیکوریشن کے مارکیٹ میں اعلیٰ مقام رکھتا ہے۔ یہاں پرآپ گھر میں استعمال ہوسکنے والا ایسا سامان خرید سکتے ہیں جو دیکھنے میں نہایت دلکش بھی لگے اور وقت ضرورت کام بھی آئے۔ یہاں کی چیزیں شادی بیاہ میں دینے کیلئے زیادہ مناسب رہتی ہیں۔ یہ اسٹور فرنیچر، فن پاروں ، ٹیبل پر رکھے جانے والے سامان، دیوار اور زمین کی تزئین کیلئے رکھے جانے والے سامان کیلئے مشہور ہے۔
گڈ ارتھ، لوئر پریل،قلابہ اور جوہو: گھرمیں بنائی گئی لگژری کی چیزیں فروخت کرنے والے گڈ ارتھ اسٹور کو ۱۹۹۶ءمیں انیتا لال نے شروع کیاتھا۔ اس کے بعد سے ہی یہاں کے ڈیزائنرپورے ایشیا میں گھوم گھوم کر مختلف ثقافتوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور بہترین چیزوں کو اپنےکلیکشن میں شامل کررہے ہیں ۔ یہ اسٹور ڈائننگ ٹیبل، ڈیکوریشن کی اشیا،گھر کیلئے استعمال ہونے والے کپڑوں ، باتھ روم میں استعمال ہونے والا سامان اور خوشبوئوں کیلئے مشہور ہے۔
اے اے لیونگ، ملبار ہل: اجے اور آنند کےپہلے حرف ’اے‘ کو شامل کرکے بنائے گئے نام اے اے لیونگ کے نام سے مشہور اسٹور شہر کے سب سے اعلیٰ معیارکےملبار ہل علاقے میں ۱۹۹۸ء سے ذہانت سے بھرپور ڈیزائن، نئی ایجادات اور اعلیٰ کوالیٹی کی چیزیں فراہم کررہا ہے۔ یہاں آپ کلاسیکل کا درجہ رکھنے والے گھر کی سجاوٹ کاسامان جیسے کہ منفرد قسم کی قالینیں ،گدے اور پھسلنے سے بچانےوالی چٹائیاں خرید سکتے ہیں ۔یہ اسٹور اعلیٰ کوالیٹی باتھ روم اور بیڈ روم میں استعمال ہونے والے کپڑوں کیلئے مشہور ہے۔
دی گولڈن ٹرائی اینگل، بائیکلہ: نہایت ہی دلکش اسٹور’دی گولڈن ٹرائی اینگل‘ ۷؍ہزار مربع فٹ میں پھیلا ہوا ہے۔ اس اسٹورسے آپ مختلف فن پاروں سے لے کر اعلیٰ درجہ کے فرنیچر،کرسیاں صوفے اور سجاوٹ کی لائٹیں خرید سکتے ہیں ۔یہاں پر متعدد ممالک سے کلیکشن یکجا کیا گیا ہے جن میں چین، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، جرمنی اور ترکی جیسے ممالک شامل ہیں۔
منگولیا،ورلی: یہ اسٹور دعویٰ کرتا ہے کہ یہ آپ کے ذہن میں طویل عرصے تک کیلئے اپنی چھاپ چھوڑ سکتا ہے۔پائیدار ڈیزائن،نکھری ہوئی دلکشی،ایسی عمدہ اور نفیس اشیا جن کی دلکشی تادیر قائم رہے اور اعلیٰ کوالیٹی کی اشیا یہاں فروخت کی جاتی ہیں۔
فریڈم ٹری،مہالکشمی: فریڈم ٹری نامی اس اسٹور میں مختلف رنگوں کی بنیاد پر بنائی گئی چیزیں دستیاب ہیں جنہیں یہیں ڈیزائن کیا جاتا ہے اوریہیں بنایا بھی جاتا ہے۔ٹیبل سے لے کر بیٹھنے کی اشیا اور کپڑوں سے لےکر پردوں اور پودوں کے گملوں سے لے کر روشنی کے دلکش قمقموں تک ان کا جدید اور دلکش سامان دیکھ کر آپ کا دل بھی انہیں خریدنے پر مائل ہوجائے گا۔یہاں دستیاب سیریمک کا سامان بھی اعلیٰ کوالیٹی کا حامل اور دلکش ہوتا ہے۔
پروجیکٹ بلیو،جوہو: نیلے رنگ کے برتن اور سیریمک کا سامان بنانے میں مہارت رکھنے والے ’پروجیکٹ بلیو‘ کو ممبئی کے ایک جوڑے ’پریرنا اور اوی راجاوت‘ نے شروع کیا تھا۔ ان کا مقصدشہر کواعلیٰ کوالیٹی کا نیلے اور سفید رنگ کے چینی مٹی کے برتن فراہم کرنا تھا۔
ایچ ٹوایچ،لوئر پریل: لوئر پریل میں اعلیٰ کوالیٹی کا آرائشی سامان فروخت کرنے والاایچ ٹو ایچ نامی اسٹور موجود ہے جسے جاپان کے شہر ٹوکیو میں رہنے والی ریشما کمار نے شروع کیا تھا۔اس اسٹور میں ماڈرن گھروں کیلئےلگژری سےپر اور ہم عصرڈیکوریشن کا سامان ملتا ہے۔ان کے یہاں ٹیبل پر رکھی جانے والی چیزوں میں گملوں سے لے کر موم بتی کے اسٹینڈاور آئینے تک ملتے ہیں ۔اس کے علاوہ یہاں لکڑی اور سیرامک کا سامان بھی ملتا ہے جو جاپانیوں سے متاثر ہوکر بنایا اور یہاں فروخت کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK