نپین سی پر واقع اس کے شوروم کے علاوہ آن لائن بھی آپ یہاں کا سامان خرید سکتے ہیں جس سے آپ کا گھر نہایت پر تعیش نظر آنے لگے گا۔
EPAPER
Updated: July 15, 2025, 11:57 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
نپین سی پر واقع اس کے شوروم کے علاوہ آن لائن بھی آپ یہاں کا سامان خرید سکتے ہیں جس سے آپ کا گھر نہایت پر تعیش نظر آنے لگے گا۔
آج کے تیز رفتار دور میں جب ہر شخص اپنے گھر کو ایک حسین، آرام دہ اور پُرکشش جگہ بنانا چاہتا ہے، ایسے میں گھریلو تزئین و آرائش کے وہ برانڈز جو معیار، نفاست اور روایتی خوبصورتی کو جدید سہولتوں کےساتھ یکجا کرتے ہیں، بہت کم نظر آتے ہیں۔ ’اے اے لیونگ‘ایک ایسا ہی نام ہے جو ممبئی سے اُبھر کر نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنے منفرد انداز، اعلیٰ معیار، اور خوبصورت گھریلو اشیاء کے ذریعے اپنی پہچان قائم کر چکا ہے۔
برانڈ کا آغاز
اس کی بنیاد ۱۹۹۸ءمیں ایک ایکسپورٹ شو روم کی صورت میں رکھی گئی تھی، جو ابتدائی طورپرصرف بین الاقوامی صارفین کو خدمات فراہم کرتا تھا۔ لیکن ۲۰۰۹ءمیں اس برانڈ نے ایک نیا رخ اختیار کیا، جب معروف انٹریئر ڈیزائنر اور تخلیقی شخصیت روہینا آنند کھیرہ نے اس کا چارج سنبھالا۔ انہوں نے اس برانڈ کو صرف ایک شو روم سے اُٹھا کر ایک مکمل ہوم ڈیکور لیبل میں تبدیل کر دیا، جو اب ’فیشن فور ہوم‘کی نئی تعریف بن چکا ہے۔
برانڈ کا نظریہ
اے اے لیونگ کا وژن ہمیشہ سے یہ رہا ہے کہ وہ گھر کے ہر کونے کو ایسا بنائے جہاں خوبصورتی، سکون اور اعلیٰ ظرف جھلکتاہو۔ یہاں ہرپروڈکٹ صرف ایک چیز نہیں بلکہ ایک ’جذباتی تجربہ‘ ہے، جسے بڑی محبت، تخلیقیت اور اعلیٰ معیار سے تیار کیا گیا ہے۔
برانڈ کی خصوصیات
اے اے لیونگ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس نے جدیدانٹیریئر فیشن کو ہماری روایتی ثقافت سے جوڑ دیا ہے۔ جہاں ایک طرف مغربی طرز پر مبنی صاف ستھری لائنز اور نیوٹرل کلر پیلیٹ ہیں، وہیں دوسری طرف ہندوستانی دستکاری کی جھلک ہر بیڈ شیٹ یا قالین میں نمایاں نظر آتی ہے۔
شوروم کہاں ہے؟
اس کا فلیگ شپ اسٹور ممبئی کےپوش علاقے نپین سی روڈ پر واقع ہے، جو اپنی سادہ مگر نفیس اندرونی آرائش کے لیے مشہور ہے۔ یہاں داخل ہوتے ہی آپ کو محسوس ہوتا ہے جیسے آپ کسی آرٹ گیلری میں آ گئے ہوں — ہر چیز منظم، خوبصورت، اور خوشبو سے معطر۔
یہ برانڈ اپنی آن لائن موجودگی کے ذریعے پورے ہندوستان میں ڈیلیوری فراہم کرتا ہے، اور بین الاقوامی آرڈرز بھی قبول کرتا ہے۔ ان کی آفیشل ویب سائٹ اور انسٹاگرام ہینڈل بھی کافی متحرک ہے جہاں پر تازہ ترین کلیکشن، پیشکشیں اور اسٹائلنگ ٹپس وقتاً فوقتاً شیئر کی جاتی ہیں۔ آن لائن خریداری کیلئے آپ کو aa-living.com نامی ویب سائٹ پر جانا ہوگا جہاں آپ کو یہاں کاتازہ ترین کلیکشن دیکھنے اور خریدنے کا موقع مل جائے گا۔
یہاں کیا کیا ملتا ہے
اس برانڈ کے اسٹورز اور آن لائن پلیٹ فارم پر دستیاب اشیاء کی فہرست وسیع اور متنوع ہے۔ ان میں سے چند اہم شعبے یہ ہیں۔
بیڈ روم:بیڈ روم کیلئے یہاں ۲؍ طرح سامان ملتا ہے ایک دن میں استعمال کیلئے اور ایک رات میں سوتے وقت استعمال کیلئے۔ ان میں بھی بیڈروم کیلئے ایک ہزاردھاگوں سے بنی اعلیٰمعیار کی چادریں، ڈوویٹ کورس، کمفرٹرز، کوشن کورس، ہینڈ ایمبرائڈری والے بیڈ اسپریڈز ہیں۔
باتھ روم:ترکی کی کوالیٹی کے تولیے، باتھ میٹس، ریشمی باتھ میٹس، پیڈ میٹس، بچوں کیلئے باتھ میٹ، سجاوٹی صابن، باتھ سیٹس، اور باتھ روم فرنیچر کے علاوہ تولیہ میں فیس ٹاول، ہینڈ ٹاول اور باتھ ٹاول ہیں۔
لِونگ روم کیلئے جدید طرز کے قالین، ڈرائنگ روم کیلئے تھرو کورس، خوشبودار موم بتیاں، ریڈ ڈفیوزرز، بُک اینڈز، ٹیبل ڈیکور، آرائشی پیس اور ایسی ہی دیگر چیزیں ملتی ہیں۔
تحفے و تحائف:عید، شادی، سالگرہ یا ہاؤس وارمنگ کے لئے خصوصی طور پر ڈیزائن شدہ گفٹ ہیمپرز بھی ملتے ہیں۔