• Tue, 04 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایرو: ایک صدی پرانابرانڈ آج بھی اتنا ہی بااثر اور جدید ہے

Updated: November 04, 2025, 3:09 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

۱۸۵۱ء میں امریکہ میں قائم کیا گیا یہ برانڈ ہندوستان سمیت پوری دنیامیں موجودگی رکھتا ہے، ملک بھر میں اس کے ۲۰۰؍ سے زیادہ اسٹور موجود ہیں۔

Arrow store at Phoenix Palladium Mall in Lower Parel. Photo: INN
لوئرپریل کےفنکس پلاڈیم مال میں ’ایرو‘ کا اسٹور۔ تصویر: آئی این این
دنیامیں ایسے چند ہی فیشن برانڈ ہیں جنہوں نے صدیوں پر محیط اپنی تاریخ کے باوجود اپنی پہچان اور معیار برقرار رکھا ہے۔ انہی میں سے ایک ’ایرو‘ (Arrow) ہےجو مردوں کے ملبوسات کے اعتبار سے نہ صرف ایک برانڈ بلکہ ایک روایت بن چکا ہے۔
آغاز اور بنیاد
ایرو برانڈ ۱۸۵۱ءمیںامریکہ کے شہر نیو یارک میں بلینکارڈ مائولن کے ذریعے قائم کیا گیا۔ابتدا میں یہ کمپنی شرٹ کے کالربنانے میں مہارت رکھتی تھی اور۱۸۸۵ءمیں ایروکے نام سے باقاعدہ برانڈ متعارف ہوا۔ وقت کے ساتھ ایرونےاپنی پروڈکٹس میں شرٹس، ٹرائوزر، سوٹ، انرویئر اور ایکسیسریزشامل کئے۔
ہندوستان آمد
ایرو نے۱۹۹۳ء میں ہندوستان میں قدم رکھا۔ اس کی آمد کے ساتھ ہی ہندوستانی فیشن کی دنیا میں ایک نیا باب رقم ہوا۔ہندوستان میں اس برانڈ کو متعارف کرانے کا سہرا اروند فیشنز لمیٹڈکے سر جاتا ہے، جو پہلے ہی ٹیکسٹائل کے میدان میں ایک مستند نام تھا۔ اس کا پہلا اسٹوربنگلور کے کمرشل اسٹریٹ پر کھولا گیا۔ ایرو نے ہندوستانی صارف کے ذوق، موسمی حالات اور رسمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئےاپنے ملبوسات کو نیا رنگ دیا۔۳۰؍ سال بعد ہندوستان میں یہ ۲۰۰؍سےزائد برانڈیڈ اسٹورز اورہزارسے زیادہ ملٹی برانڈ آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہے۔ ایرو کا ہدف ہندوستانی شہری مرد ہیں، خاص طور پر۲۵؍سے ۴۴؍ سال کی عمر کے پروفیشنل اور اسٹائلش مرد۔ چنانچہ ہندوستان میں یہ برانڈ خاص طور پر اُن مردوں کے درمیان مقبول ہوا جو اپنی شخصیت میں پروفیشنل وقار اور نفاست چاہتے ہیں۔
خصوصیات
ایرو کے ملبوسات میں کئی خصوصیات  پائی جاتی ہیں جن میں شرٹس کا کلاسک امریکن فٹ،ایسے کپڑے جو آسانی سے گنجلتے نہیں، ان کی سلائی اعلیٰ معیارکی ہوتی ہے۔اس کے علاوہ اس کے ملبوسات اپنی روایت سے متاثر ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں ایرو اربن اور ایرو اسپورٹس کے ذریعہ آرامدہ کپڑے بھی فروخت کئے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ یہاں کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہاں ہر سیزن میں جدید ترین رنگ اور پیٹرن شامل کئے جاتے ہیں۔
ایرو کی سب سے بڑی خصوصیت اس کا اعتماد اور میراث ہے۔ ایک صدی سےزائد پرانی تاریخ رکھنے والا یہ برانڈ آج بھی اپنے معیار پر قائم ہے۔اس نے’آٹو پریس شرٹس‘متعارف کرائے،جو کم استری کی ضرورت رکھتےہیں۔اس کے’آٹو فلیکس ٹرائوزرز‘نے لچکدار اور آرام دہ فٹنگ کا نیا تصور پیش کیا۔ جبکہ اس کے’۱۸۵۱ ہیریٹیج کلیکشن نے برانڈ کی کلاسیکی روح کو زندہ رکھا۔ایرو کا ہر لباس نہ صرف ظاہری حسن کامظہر ہےبلکہ پہننے والے کی شخصیت میں اعتماد، وقار اور شائستگی پیداکرتا ہے۔ چاہے دفتر کی میٹنگ ہو یا کسی رسمی تقریب کا موقع، ایرو کے ملبوسات ہر ماحول کے لیے موزوں سمجھے جاتے ہیں۔
ممبئی میں ایرو کے اسٹور
ممبئی،جو فیشن اور کاروبار دونوں لحاظ سے ہندوستان کا دل ہے، وہاں ایرو کی موجودگی نہایت فعال ہے۔اس نے۲۰۱۸ء میں ممبئی کےمعروف ہائی اسٹریٹ فنکس مال میں اپنا پہلا’کانسیپٹ اسٹور‘ قائم کیا۔ممبئی میں ایروکےتقریباً ۲۰؍سےزیادہ خصوصی اسٹورز اور کئی ملٹی برانڈ آؤٹ لیٹس واقع ہیں۔اس کے چند مشہور اسٹور میں لوئر پریل کےہائی اسٹریٹ فنکس مال میں، ملاڈ کے ان آربٹ مال میں، گوریگائوںایسٹ کے اوبرائے مال میں، ملنڈ کے نرمل لائف اسٹائل میں،واشی کے سینٹر ون مال میں، پریل کے ڈاکٹر امبیڈکر روڈ پر،بوریولی ویسٹ میں، پوائی میں، گھاٹکوپر ویسٹ میں اور گوریگائوں ویسٹ میں اس کے اسٹور موجود ہیں۔
ایرو کےجدید اسٹورزمیں ڈجیٹل اسکرین اور امرسیو ڈسپلےکے ساتھ بلیو وہائٹ بلیک(بی ڈبلیو بی) کلر اسکیم کے اعلیٰ کسٹمر ایکسپیرینس اور جدید کلیکشنز دستیاب ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK