۶۰؍ممالک میں پھیل چکے اس برانڈکے ہندوستان میں ۶۸؍ جبکہ صرف ممبئی میں ۵؍اسٹور موجود ہیں جہاں مردوں کیلئے جدید کپڑے ملتے ہیں۔
EPAPER
Updated: June 03, 2025, 11:31 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
۶۰؍ممالک میں پھیل چکے اس برانڈکے ہندوستان میں ۶۸؍ جبکہ صرف ممبئی میں ۵؍اسٹور موجود ہیں جہاں مردوں کیلئے جدید کپڑے ملتے ہیں۔
فیشن کی دنیا میں جب ہم مردوں کے لباس کی بات کرتے ہیں توبہت کم برانڈز ایسے ہیں جو سادہ مزاجی، جدید تراش خراش اور بین الاقوامی معیار کو ایک ساتھ سمیٹ پاتےہیں۔ سیلیو (Celio) انہی چند برانڈزمیں سے ایک ہے۔ یہ فرانسیسی برانڈ اپنی مہذب، آرام دہ اور سجیلے ملبوسات کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہو چکا ہے اور اب ہندوستان کے شہروں میں بھی اپنی پہچان بنا چکا ہے۔
برانڈ کا پس منظر
سیلیو کی بنیاد۱۹۷۸ءمیں فرانس کے شہر پیرس میں رکھی گئی۔ ابتدا میں یہ برانڈ صرف مردوں کے لباس تک محدود تھا اور اس کی توجہ نوجوانوں کی روزمرہ کی ضروریات پر مرکوز تھی۔ وقت کے ساتھ ساتھ، سیلیونے نہ صرف یورپ بلکہ مشرق وسطیٰ، ایشیا اور لاطینی امریکہ میں بھی اپنے پرپھیلائے۔ اس کامرکزی دفتر آج بھی پیرس میں ہے، مگر یہ برانڈ اب دنیاکے ۶۰؍سےزائد ممالک میں اپنی موجودگی رکھتا ہے۔ ہندوستان میں اس برانڈنے ۲۰۰۸ء میں قدم رکھا، اور بہت کم وقت میں اسے میٹرو شہروں میں مردوں کا پسندیدہ برانڈ تسلیم کر لیا گیا۔
ہندوستان میں موجودگی
ہندوستانی صارفین کے لیے سیلیوکی پیشکش مغربی انداز کے ساتھ ساتھ مقامی ذوق کی ہم آہنگی کاحسین امتزاج ہے۔ کمپنی نے برانڈکو ہندوستان میں لانے کے لیے فیوچر گروپ جیسےپارٹنرز کے ساتھ بھی اشتراک کیا۔ آج سیلیوہندوستان کے دہلی، ممبئی، بنگلور، حیدرآباد، احمدآباد، پونے اور چنئی جیسے بڑے شہروں کے مشہور مالز میں اپنی موجودگی درج کرا چکا ہے۔ تقریباً ۵۰؍سے زائد ریٹیل آؤٹ لیٹس کے ساتھ سیلیو نے خود کوفیشن کی دنیا میں مستحکم کیاہے۔
یہاں کی خصوصیت
سیلیوکا نعرہ ہے’بی نارمل‘جس کا مطلب ہے روزمرہ کی سادگی کو اپنانا، مگر اسٹائل کے ساتھ۔ برانڈ کسی غیر ضروری دکھاوے یا حد سے زیادہ فیشن پسندی کےبجائے مردوں کی روزمرہ کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ملبوسات تیار کرتا ہے۔ سیلیوکےکپڑوں میں ایک قسم کا وقارہوتاہے، جو نہ صرف دفتر میں پہنے جانے کے لائق ہوتا ہے بلکہ عام طورپر باہر جانےکے لیے بھی موزوں ہے۔
ممبئی میں اسٹور
سیلیو کے ممبئی میں ۵؍اسٹور ہیں جبکہ پورے ملک میں اس کے ۶۸؍اسٹور موجود ہیں۔ ان کا پہلا اور اہم ترین اسٹور لوئرپریل میں واقع فنکس پلاڈیم مال میں ہے، دوسرا اسٹور ملاڈ میں واقع انفٹنیٹی مال، تیسرا تھانے کے ویویانا مال، چوتھا واشی کے اِن آربٹ اور پانچواں سی ووڈ کے سی ووڈز گرانڈ سینٹرل مال میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں پھیلے دیگر اسٹورز یعنی پینٹالون، لائف اسٹائل اور شاپرز اسٹاپ میں بھی اس کی مصنوعات دستیاب ہے۔ اگر آپ سیلیو کےان اسٹورز میں نہیں پہنچ سکتے تواپنے قریب واقع ان میں سے کسی ایک اسٹورپر جاکر بھی ان کی مصنوعات خرید سکتے ہیں۔
اگر آپ ان میں سے کسی بھی اسٹور تک نہیں جاسکتےتو آپ آن لائن بھی سیلیو کے پروڈکٹ خرید سکتے ہیں۔ اس کیلئے ان کی آفیشل ویب سائٹ celio.in موجود ہے۔ اس کے علاوہ آپ امیزون، ٹاٹا کلک، فلپ کارٹ اور منترا جیسےای کامرس پلیٹ فارمزسے بھی خریداری کرسکتے ہیں۔
یہاں کیا ملتا ہے
یہاں فارمل، کیزول، لینن، پرنٹیڈ، ڈینم اور چیک والےشرٹ ملتے ہیں جنہیں کام کی جگہ پر، ویک اینڈ اور دیگر مواقع پر پہن سکتے ہیں۔ ٹی شرٹس میں گرافک ٹی، بیسک، اینیمے کلیکشن (جیسےناروٹو اور بلیچ) اور پٹی والی ملتی ہیں۔ جینز اور ٹرائوزر میں کارگو پینٹ، چینو، جاگر اور فارمل ٹرائوزر ملتی ہیں۔ ڈینم جیکٹ، پفر جیکٹ اور پرکا جیسی جیکٹ ملتی ہیں۔ ہوڈیز، کریو نیوک، کارڈیگن، ٹرٹل نیک جیسے آرمدہ سویٹر ملتے ہیں۔ سمر شارٹس، لانج پینٹ اور گھر پر پہننے کیلئے آرامدہ شارٹ ملتے ہیں۔ بیلٹ، کیپس، موزے اور بیگ بھی یہاں ملتے ہیں۔