برطانیہ میں تقریباً۳۰۰؍سال قبل شروع ہونے والا برانڈ ہندوستان میں متعدد اسٹورز قائم ہوچکا ہے اور آج یہ نوجوانوں کی پہلی پسند بن چکا ہے۔
EPAPER
Updated: June 17, 2025, 1:33 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
برطانیہ میں تقریباً۳۰۰؍سال قبل شروع ہونے والا برانڈ ہندوستان میں متعدد اسٹورز قائم ہوچکا ہے اور آج یہ نوجوانوں کی پہلی پسند بن چکا ہے۔
آج ہم اُس برانڈ کی بات کریں گےجو ہندوستانی فیشن کی دنیا میں وقار، اعتماد اور جدیدیت کی پہچان بن چکی ہے۔ اس برانڈ کانام ایلن سولی( Allen Solly) ہے۔ یہ کوئی معمولی برانڈ نہیں، بلکہ ایک ایسا نام ہے جس نے’کیزوئل‘ اور’اسمارٹ ورک ویئر‘کےتصور کو ہندوستان کے شہری طبقے میں نئی جہت دی۔
برانڈ کی ابتداء
ایلن سوٹی کی بنیاد۱۷۴۴ءمیں برطانیہ میں رکھی گئی تھی۔ جی ہاں، یہ برانڈ تقریباً۳۰۰؍سال پرانا ہے، اور اس کی جڑیں انگلستان کی اُس دور کی تجارت میں پیوست ہیں جب فیشن بھی طبقاتی روایتوں سے مشروط تھا۔ تاہم، اس کی نئی زندگی ہندوستان میں اُس وقت شروع ہوئی جب اسے مدورا گارمنٹس(اب آدتیہ برلا فیشن اینڈ ریٹیل لمیٹڈکا حصہ)نے ۱۹۹۳ءمیں ہندوستانی مارکیٹ میں متعارف کرایا۔ یہ وہ وقت تھا جب ہندوستان میں کارپوریٹ کلچر جڑیں پکڑ رہا تھا، اورایلن سولی نےاپنے منفرد اندازسے’فرائی ڈے ڈریسن‘یعنی جمعہ کے روز کیلئے آرام دہ مگر پرکشش لباس کا رجحان متعارف کروایا۔
برانڈ کی خصوصیت
ایلن سولی صرف کپڑوں کانام نہیں، بلکہ یہ ایک ایسا فیشن فلسفہ ہےجو فرد کی شخصیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اس کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں :
فرائی ڈے ڈریسنگ کا موجد:ایلن سونی نے’جمعہ کے دن کے لیے خوش مزاج، آرام دہ مگر پُر وقار لباس‘ کا جو تصور دیا، وہ آج بھی اس برانڈ کی شناخت ہے۔
ماڈرن کٹ اور بولڈ کلر:یہ برانڈ روایتی سفید یا نیلی قمیص سے ہٹ کر شوخ رنگوں اور جدید کٹنگ پر یقین رکھتا ہے، جو نوجوانوں اور نئی نسل کو خاص طور پر لبھاتے ہیں۔
وسیع رینج:ایلن سولی کے پاس فیشن کے ہر پہلو کیلئے کچھ نہ کچھ ہے۔
عمدہ کوالیٹی اور مناسب دام:بہت زیادہ مہنگے نہ ہوتے ہوئے بھی، یہ کپڑے اعلیٰ معیار، نفیس سلائی، اور جدید ڈیزائن پیش کرتے ہیں۔
برانڈ کے اسٹور
آج یہ برانڈ نوجوانوں میں بہت ہی مقبول ہوچکا ہے، شاید یہی وجہ ہے کہ ممبئی میں اس کےمتعدد اسٹورز قائم ہوچکےہیں۔ اس کے اسٹور آپ کو کرلا میں واقع فنکس مارکیٹ سٹی مال، لوئرپریل میں واقع ہائی اسٹریٹ فنکس مال، ملاڈ میں واقع اِن آربٹ مال، گھاٹکوپر میں واقع آر سٹی مال، تھانے میں واقع ویویانا مال کے علاوہ باندرہ کے لنکنگ روڈ اور دیگر متعدد مقامات پر مل جائیں گے۔ اس کے علاوہ آپ یہاں کی مصنوعات کو آن لائن اسٹورز جیسے کہ امیزون، منترا، ٹاٹا کلک اور دیگر میں مل جائیں گے اس کے علاوہ آپ چاہیں تو اس کی اپنی ویب سائٹhttps://allensolly.abfrl.in/ پر بھی مل جائیں گے۔
یہاں کیا ملتا ہے
جیسا کہ پہلے کہا گیایہاں ہر طرح کے ملبوسات اورہر کسی کی پسند کے مطابق کپڑے خریدے جاسکتے ہیں۔
مردوں کے ملبوسات میں ٹاپ ویئر میں شرٹس، ٹی شرٹس، بلیزر، سوٹ اور ونٹر ویئر ہیں۔ باٹم ویئر میں آپ کو ٹرائوزر، جینز، شارٹس اور کارگو مل جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایسیسریز میں بیلٹ، والیٹ، پاکٹ اسکوائر، کامبو اور ٹائی مل جائیں گی۔ اس کے علاوہ فارملز میں یہاں شرٹس، ٹرائوزر، بلیزر، سوٹ، ٹائی اور کامبو مل جائیں گے۔
خواتین کیلئے یہاں ٹاپ ویئر میں ٹاپس اینڈ ٹیز، شرٹس، بلیزر، ڈریسیز اور ونٹرویئر ملتے ہیں باٹم ویئر میں جینز، ٹرائوزر، اسکرٹ اور شارٹس بھی ملتے ہیں۔ ایکسیسریز میں بیگ اور فوٹ ویئر یعنی جوتے چپل ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ فارملز میں شرٹس، ٹرائوزر اور بلیزر ملتے ہیں۔ خواتین کیلئے کیزوئل میں شرٹس، ٹاپس، جینز، اسکرٹ، ڈریسیز اورٹرائوزر ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں کئی طرح کے کلیکشن بھی دستیاب ہیں۔ اسی طرح بچوں کیلئے بھی کپڑے دستیاب ہیں۔