Inquilab Logo Happiest Places to Work

الکبابی:ممبئی سینٹرل میں تندوری ،مغلائی اور چائنیز ڈشیز کی شان

Updated: June 19, 2026, 9:56 AM IST | Mohammed Habeeb | Mumbai

اس ریسٹورنٹ میںہر طرح کے مغلائی اور چائنیز کھانوں کے ساتھ کبسہ بھی چائنیز اور مغلائی طرز میں علاحدہ علاحدہ ملتے ہیں۔

Hotel.Photo:INN
ہوٹل۔ تصویر:آئی این این
آج ہم ایک اور ایسے ریسٹورنٹ کاتعارف لے کر حاضر ہیں جو کباب سے منسوب ہے۔ اس ریسٹورنٹ کا نام الکبابی ہے۔ممبئی سینٹرل میں واقع اس ریسٹونٹ میں کباب سے متعلق متعدد ڈشیز ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجود اس کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ مغلائی دسترخوان کے تحت سوپ میں ٹوماٹو سوپ،چکن آف کریم سوپ،چکن شوربا سوپ ہیں۔ اسٹارٹر میں چکن پاپ کورن،چکن توا چلی،چکن حیدرآبادی، چکن چٹپٹا، چکن ال بیک اور فش ال بیک ہیں۔گریوی میں مرغ ٹکہ مسالا، مرغ ریشمی مسالا، مرغ پٹیالا گریوی، مرغ کالی مری مسالا،عربی تندوری بٹر چکن،مرغ پتامبری، مرغ امرتسری، مرغ کولہاپوری، تندوری روسٹیڈ مسالا،مرغ لال ماس، مرغ پیشاوری، مرغ لبابدار،مرغ ہنگامہ، مرغ مسلم ہیں۔تندور کی شان میں اسٹارٹر کے تحت چکن سیخ، چکن نظامی ٹکہ، چکن ریشمی ٹکہ، چکن ملائی ٹکہ، چکن افغانی، چکن لبنانی،مرغ زعفرانی کباب،چکن مخملی تندوری ہیں۔
 
 
ٹکہ رول کے تحت چکن ٹکہ رول، چکن نظامی ٹکہ رول، چکن ریشمی ٹکہ رول،چکن ملائی ٹکہ رول، چکن اچاری ٹکہ رول، چکن کالی مری ٹکہ رول، چکن افغانی ٹکہ رول، چکن لبنانی ٹکہ رول ہیں۔
 
 
 
اس کے علاوہ یہاں چائنیز ڈشیز کی بھی پوری رینج ہے جس میں سوپ کے تحت منچائو سوپ، لیمن کوریئنڈر سوپ، ڈریگون سوپ، لنگ فنگ سوپ، سویٹ کارن سوپ، نوڈل سوپ، ٹوم یم سوپ اور کلیئر سوپ ہے۔اسٹارٹر میں تھریڈ چکن، پپریکا چکن، چکن بلیک بین ساس، کرنچی چکن،لیمن ہنی چکن ڈرائی، تریاکی ڈرائی، چلی ڈرائی، منچورین ڈرائی،روسٹڈ جنجر ڈرائی، بٹر گارلک ڈرائی،کنگ پائو ڈرائی، سیراچا ڈرائی، اسموکڈ چلی ڈرائی، پٹایا ڈرائی ہیں۔ چائنیز گریوی میں ہانگ کانگ گریوی،ڈریگون گریوی، سنگاپور گریوی، بٹر گارلک گریوی،لالی پاپ گریوی، تریاکی گریوی، حنان گریوی ہیں۔اس کے علاوہ کئی طرح کے رائس اور نوڈل ہیں۔یہاں کی خاص بات یہ ہے کہ یہاںکبسہ بھی دو طرح کا یعنی چائنیز کبسہ اور تندوری کبسہ الگ الگ ملتے ہیں۔تندوری کبسہ میں یہاں ملائی تندوری کبسہ، لبابدار کبسہ،ریشمی کبسہ،عربک تندوری کبسہ ملتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK