یہ ہندوستان میں زیادہ مشہور نام نہیں ہے، اس کا محض ایک ہی اسٹورممبئی کےہائی اسٹریٹ فنکس مال میں آپ کی خدمت کیلئے موجود ہے۔
لوئر پریل میں واقع فنکس مال میں موجود برشکا کےشوروم کا نظارہ۔ تصویر: آئی این این
بِرشکا(Bershka ) اسپین کا ایک معروف فاسٹ فیشن برانڈہے، جو خاص طور پر نوجوانوں کے لیے ٹرینڈی، اربن اور اسٹریٹ اسٹائل ملبوسات کے سبب عالمی سطح پر پہچانا جاتا ہے۔ یہ زارا، پُل اینڈ بیئر اور اسٹراڈیویریئرجیسے برانڈز کے ساتھ اسپین کے بڑے فیشن گروپ انڈیٹیکس فیملی کا حصہ ہے اور گروپ کی مجموعی فروخت میں نمایاں حصہ رکھتا ہے۔
آغاز اور بنیاد
برشکاکو اپریل ۱۹۹۸ءمیںانڈیٹیکس نےبطور ایک نیا ’یوتھ فیشن‘ کانسیپٹ لانچ کیا، جس کا واضح ہدف ۱۵؍سے ۳۰؍سال تک کے نوجوان صارفین تھے۔ برانڈ نے صرف ۲؍ برس میں ۱۰۰؍کے قریب اسٹورز کے ذریعے یورپ کے نوجوانوں میں مضبوط جگہ بنا لی اور۲۰۰۰ءکی دہائی کے وسط تک متعدد ممالک میں ایک نمایاں نام بن گیا۔ آج برشکاکےدنیاکے ۷۰؍سے زائد ملکوں میں تقریباً ایک ہزاراسٹورز اور ایک مضبوط آن لائن موجودگی ہے، جس نے اسے صرف ہائی اسٹریٹ تک محدود نہیں رہنے دیا۔
برانڈ کی پہچان
برشکااپنی شناخت’ینگ، بولڈ اور ٹرینڈی‘فیشن پلیٹ فارم کے طور پرقائم کرتا ہے، جو جین زی اور اربن ملینیل کی پسند، اسٹریٹ کلچر، میوزک سین اور سوشل میڈیا کی چمک دمک سےمتاثر ہے۔ برانڈ کے ۳؍ بنیادی زمرےہیںایک مردوں کیلئے،ایک خواتین کیلئے اور ایک ٹین ایج لڑکیوںکے لیے زیادہ پلے فل کلیکشن ہیں۔مردوں کے لیے اسٹریٹ اور اسپورٹس ویئرمجموعی طور پر ۱۳؍سے ۳۰؍سال تک کی عمر کےنوجوانوں کولبھاتے ہیں۔ اس کا بنیادی مقصد تیزی سے بدلتے ٹرینڈز کو کم وقت میں کپڑوں کی صورت دےکر اسٹور تک پہنچانا ہے، تاکہ نوجوانوں کو ’’ابھی ابھی آنے والے‘‘ فیشن کی جھلک مناسب قیمت پر مل سکے۔
یہاں کیا ملتا ہے
برشکاکی پروڈکٹ رینج وسیع ہے مگر اس کا سارا زور ٹرینڈبیسڈ ڈیزائن پر رہتا ہے۔ خواتین کے لیے برانڈ ڈینم جیِنز، ڈینم جیکٹس، اسکرٹس، کراپ ٹاپس،باڈی سوٹس، کلب/ پارٹی ڈریسیز،فاکس لیدر آئوٹ فٹس،ایتھلیزر سیٹس اورکارگو/پیراشوٹ وغیرہ پیش کرتا ہے، جو وائی ۲؍کے،اسٹریٹ ویئر اور پاپ کلچر سے براہ راست متاثر ہوتے ہیں۔ مردوں کے لیے ریلیکسڈ اور بیگی فٹ ڈینم،کارگو پینٹس، ہوڈیز،گرافک ٹی شرٹس، ورسٹی اور بامبر جیکٹ کے ساتھ اسنیکرز اور کیپس جیسی اشیا شامل ہیں، جو موجودہ دور کےاسٹریٹ اسٹائل کو ظاہر کرتے ہیں۔
رنگوں اورسلہوٹ کےلحاظ سےبرشکا بولڈ پرنٹس،شوخ رنگ، اوور سائز فٹ، جینڈر فلوئڈپیٹرنز اورکلب کلچرسے جڑے کٹ آئوٹس، میٹالکس اور باڈی کون شیپ کو اپنامنفرد انداز بنائے ہوئے ہے-اس کے ساتھ ایکسیسریز(بیگز، بیلٹس، جیولری، عینکیں) اور فوٹ ویئرکی علاحدہ رینج بھی موجود ہے، جو سر سے پاؤں تک مکمل لُک تیار کرنے میں مدد دیتی ہے۔
ہندوستان میں موجودگی
آج یہ برانڈ پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ جس کے سب سے زیادہ آئوٹ لیٹس یورپی ممالک میں ہیںاس کے بعد ایشیائی ممالک، امریکی ممالک اور افریقی ممالک میں بھی اس کے اسٹور موجود ہیں۔ اسی طرح ہندوستان میں بھی یہ برانڈ اپنی موجودگی درج کرواچکا ہے جس کے تحت ہمارے ممبئی ہی میں اس کا ایک اسٹور موجود ہے جو کہ لوئر پریل میں واقع ہائی اسٹریٹ فنکس مال میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ آپ چاہیں تو یہاں سے آن لائن خریداری بھی کرسکتے ہیں جس کیلئے آپ براہ راست ان کی ویب سائٹ کا رخ کرسکتے ہیںجو bershka.com/in/h-man.htmlنامی لنک پر آپ کو مل جائے گی۔ اس کے علاوہ آپ دیگر آن لائن اسٹورز سے بھی اس برانڈ کے ملبوسات خرید سکتے ہیں۔