• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بنائی: کڑھائی اور بنائی پر مبنی کپڑوں کا آن لائن اسٹور

Updated: October 29, 2024, 12:15 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس اسٹور میں منفرد انداز کے ڈریسیز، کرتا سیٹ، سوٹ سیٹ، کفتان سیٹ، لہنگا سیٹ، ساڑی، بستر کی چادریں اور جوتی بھی ملتی ہے۔

Suit set in the first picture, saree in the second picture. Photo: INN.
پہلی تصویر میں سوٹ سیٹ دوسری تصویر میں ساڑی۔ تصویر: آئی این این۔

خواتین کے کپڑوں میں کڑھائی بنائی ایک اہم ترین رول ادا کرتا ہے۔ ان کی وجہ سے سادے کپڑے بھی خاص بن جاتے ہیں۔ اسی مناسبت سے ایک اسٹور کا نام بنائی رکھا گیا ہے جہاں پر آپ کو کڑھائی اور بنائی کا کام کئے ہوئے عمدہ کپڑے مل جائیں گے۔ حالانکہ بنیادی طور پر یہ کمپنی راجستھان کے جے پور میں واقع ہے اور جے پورمیں ہی اس کا ایک اسٹور بھی موجود ہے لیکن اس کا اصل کاروبار آن لائن محسوس ہوتا ہے۔ اس کے کپڑے دیگر آن لائن اسٹور پر بھی موجود ہیں جبکہ خود ان کی بھی ایک ویب سائٹ موجود ہے جس پر آپ اپنی پسندکے مطابق خریداری کرسکتی ہیں۔ 
بنائی کی ویب سائٹ
https://www.bunaai.com/
اس کی ویب سائٹ کے ہوم پیج پر جب آپ دیکھیں گے تو چونکہ ان دنوں دیوالی کا تہوار ہے اس لئے دیوالی کی خریداری بھی ہورہی ہے، اسی مناسبت سے دیوالی کی چکاچوند پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس میں بھی آپ کو ان کے کپڑوں کے مختلف اسٹائل دیکھنے کو ملیں گے۔ اس کے نیچے سب سے پہلے اس کے اسٹائل میں جگنی فیسٹیو ایڈٹ ایک مخصوص انداز کے کپڑے دیکھنے کو ملیں گے۔ اس کے آگے نیو ارائیول میں یہاں کا نیا اسٹاک نظر آئے گا۔ پھر تتلی نامی ایک اور کلیکشن دیکھنے کو ملے گا۔ اس کے بعد کلیئرنس سیل میں رکھے ہوئے کپڑے ہیں۔ اس کے بعد واچ اینڈ بائے کے تحت تصاویر کے بجائے ماڈلز کے اینی میشن دیکھنے کو ملیں گے۔ اس کے آگے مزید اسٹائلز کے تحت کو آرڈ یا میچنگ سیٹ، کرتا اینڈ سوٹ سیٹ، میکسی اینڈ مڈی ڈریسیز، لہنگا سیٹ، ہینڈ میڈ ساڑی، کوٹاگورا کلیکشن، سیلیب اپوروڈ لکس، وومن آف بنائی کے تحت خواتین کے ذریعہ پسند کئے گئے کپڑے دیکھے جاسکتے ہیں۔ 
اس کے علاوہ یہاں مینو بھی دیا گیا ہے جس کے تحت آپ اپنی پسند کے کپڑے خرید سکتی ہیں۔ 
نیو ارائیول
اس مینو کے تحت یہاں موجود کلیکشن کے نام دیئے گئے ہیں جن میں جگنی، پری فیسٹیو ۲۰۲۴ء، تتلی، اسپرنگ سمر ۲۴، دی ویڈنگ ایڈٹ اور ڈے ٹو ڈے کے متبادل دیئے گئے ہیں۔ 
ڈریسیز
اس مینو کے تحت آپ کو یہاں موجود مختلف قسم کے ڈریسیز کے تعلق سے بتایا گیا ہے جس میں جمپ سوٹ، ہینڈ بلاک ڈریسیز، سالڈ ڈریسیز اور ویکیشن ڈریسیز کے نام شامل کئے گئے ہیں۔ 
کرتا اینڈ سوٹ سیٹ
اس مینو میں ہم دیکھیں تو تقریباً تمام اہم قسم کے ڈریسیز دیکھنے کو مل جائیں گے۔ اس میں سب سے پہلا نمبرکرتا سیٹ کا ہے اس کے بعد کو آرڈ سیٹ، سوٹ سیٹ، کفتان کرتا سیٹ، میرر ورک کرتا سیٹ، کاٹن کرتا سیٹ، کاٹن سوٹ سیٹ، کاٹن سلک سوٹ سیٹ، ہینڈ پرنٹیڈ سوٹ سیٹ، جارجٹ سوٹ سیٹ، لیوریکس سوٹ سیٹ اور گوٹا سوٹ سیٹ کے نام دیئے گئے ہیں۔ 
دیگر اہم متبادل
اس کے بعد لہنگا سیٹ کا متبادل ہے، اس کے آگے ساڑی، نائٹ ویئر، بیڈ لینن، جوتی اور سیل کا متبادل بھی ہے۔ یہاں پر عمدہ قسم کے لہنگے کے ساتھ منفرد قسم کی ساڑی بھی فروخت ہوتی ہے۔ یہاں موجود ساڑی کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے عام انداز سے پہننے کے بجائے کسی سوٹ کی طرح سی کر پیش کیا جاتا ہے جس سے اسے باندھنے کے جھنجھٹ سے چھٹکارا مل سکتا ہے اور دیکھنے میں بھی مختلف نظر آتی ہے۔ 
اپنی مرضی کا انتخاب
اپنی مرضی کا کپڑ منتخب کرنے کیلئے بھی یہاں کئی فلٹردیئے گئے جس میں کیٹیگری، ڈسکائونٹ، سائز، قیمت، رنگ، پیٹرن، آستین اور کپڑا اپنی مرضی کا منتخب کرسکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK