ہندوستانی مردوں کو عالمی معیار کاکپڑافراہم کرنے کے مقصد سے شروع کی گئی مل آج مشہور برانڈ ہے اور کئی ذیلی برانڈس کا سبب ہے۔
EPAPER
Updated: September 30, 2025, 10:17 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
ہندوستانی مردوں کو عالمی معیار کاکپڑافراہم کرنے کے مقصد سے شروع کی گئی مل آج مشہور برانڈ ہے اور کئی ذیلی برانڈس کا سبب ہے۔
ہندوستانی فیشن کی دنیا میں اگر کسی برانڈ نے ایک صدی کے قریب کا سفر طے کرتے ہوئے معیار، روایت اور جدت کا حسین امتزاج پیش کیا ہے تو وہ نام’ریمنڈ (Raymond)ہے۔ یہ محض ایک کپڑوں کی کمپنی نہیں بلکہ ہندوستانی مرد کی شخصیت کا عکس اور وقار کی پہچان ہے۔
آغاز اور بنیاد
ریمنڈ کا آغاز۱۹۲۵ءمیں مہاراشٹرکے تھانے ضلع میں ایک چھوٹی سی ٹیکسٹائل مل سے ہوا۔ اس وقت ملک میں اعلیٰ معیار کا سوٹنگ کپڑا درآمد کیا جاتا تھا جو عام لوگوں کی پہنچ سے دور تھا۔ ایسے وقت میں ریمنڈ نے مقامی صنعت کو سہارا دینے اور ہندوستانی مردوں کو عالمی معیار کا کپڑا فراہم کرنے کا عزم کیا۔ بعد ازاں یہ کمپنی’سنگھانیا خاندان‘ کے زیرِ انتظام آئی، اور انہی کے وژن اور قیادت نے اسے محض ایک ٹیکسٹائل مل سے بین الاقوامی معیار کے فیشن برانڈ میں تبدیل کر دیا۔
قیام کی وجہ
ریمنڈ کے قیام کے پیچھے چند بڑے خواب تھے جن میں پہلا خواب تھا کہ ہندوستانی مردوں کے لیے معیاری سوٹنگ کپڑا تیارکیا جائے تاکہ وہ عالمی معیار کے فیشن کا حصہ بن سکیں۔ دوسری وجہ مقامی ٹیکسٹائل صنعت کو ترقی دینا اور درآمدات پر انحصار کم کرناجبکہ ایک اور وجہ یہ تھی ایک ایسا برانڈ قائم ہو جو وقار، شائستگی اور اعتماد کی علامت بنے۔
برانڈ کی خصوصیات
وقت کے ساتھ ریمنڈ نے اپنے آپ کو محض کپڑوں کے کاروبار تک محدود نہیں رکھا بلکہ کئی جہتوں میں ترقی کی۔ اس کی چند نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:
عالمی معیار کا کپڑا: ریمنڈ دنیا بھر میں سوٹنگ فیبرک کے سب سے بڑے پروڈیوسرز میں شمار ہوتا ہے۔
تنوع: اون، کاٹن، لینن اور دیگر اعلیٰ کپڑوں کے ساتھ ساتھ ریڈی میڈ گارمنٹس بھی پیش کرتا ہے۔
ذیلی برانڈز: Park Avenue، ColorPlus اور Parx جیسے مقبول برانڈز ریمنڈ کے تحت چلتے ہیں۔
مشہور نعرہ: ریمنڈ کا نعرہ ’’دی کمپلیٹ مین‘‘صرف ایک جملہ نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے، جو مرد کے وقار، نرمی اور ذمہ داری کو اجاگر کرتا ہے۔
ممبئی میں اسٹور
ریمنڈ نے اپنی موجودگی پورے ہندوستان میں قائم کر رکھی ہے اور ممبئی جیسے تجارتی اور فیشن کے مرکز میں اس کے کئی اسٹورز موجود ہیں۔ اس کے چند نمایاں اسٹورز میںاندھیری ایسٹ میں واقع ریمنڈ ’ریمنڈ ریڈی کو ویئر‘اسٹور،ملنڈ کےآر مال میں’دی ریمنڈ شاپ‘، بوریولی کے اسکائی سٹی مال میں پارک اوینیو ‘ اسٹور،بوریولی میںہی ’ریمنڈ میڈ کو میزر‘ااسٹور،بوریولی کے اسکائی سٹی مال میں’کلر پلس‘ اسٹور،وہیں’دی ریمنڈ شاپ‘، کرلا کے فنکس مارکیٹ سٹی میں ’پارک اوینیو‘ اسٹور،اسی میں’ریمنڈ میڈ ٹو میزر‘ اسٹور،اندھیری میں’کلر پلس‘ اسٹور، ملاڈمیں واقع اِن آربٹ مال میں’دی ریمنڈ شاپ‘،قلابہ کاز وے میں واقع الیکٹرک ہائوس کے پاس ’ریمنڈ ریڈی کو ویئر‘اسٹور، بوریولی کے چنداورکر لین میں ’ریمنڈ ریڈی کو ویئر‘اسٹور،لوئر پریل کے فنکس پلاڈیم مال میں ’ریمنڈ ریڈی کو ویئر‘اسٹور،ملاڈ کے انفنیٹی مال میں ’ریمنڈ ریڈی کو ویئر‘اسٹور، پوئی کے گنیش نگر میں’ریمنڈ میڈ کو میزر‘اسٹور، باندرہ کے ٹرنر روڈ پر’ریمنڈ میڈ ٹو میزر‘ اسٹور،اندھیری کے لنک روڈ پر ’ریمنڈ میڈ ٹو میزر‘ اسٹور، لوئر پریل کے ہائی اسٹریٹ فنکس مال میں’ریمنڈ میڈ ٹو میزر‘اسٹور،اور دیگر کئی اسٹورز موجود ہیں
یہاں کی مصنوعات
ان اسٹورز پر سوٹنگ، شرٹس، پینٹس، ریڈی میڈ سوٹس، کیژول، جینز، شارٹس، جیکٹ، ٹی شرٹ اینڈ پولو، سوٹس اینڈ بلیزر، سویٹر اینڈ سویٹ شرٹ،سلیپ ویئرکے ساتھ ساتھ ٹائیز، بیلٹس اور جوتوں جیسی ایکسیسریز کے علاوہ دیگر کئی طرح کے ملبوسات بھی دستیاب ہیں۔