Inquilab Logo Happiest Places to Work

بلیک بیریز:سوٹ بوٹ پہننے والے مردوں کیلئے خصوصی برانڈ

Updated: August 19, 2025, 12:18 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

دہلی میں ہول سیل ملبوسات فروخت کرنے کیلئے شروع ہونے والےبرانڈ کے ملک کے ۳۵۰؍ شہروں میں خصوصی اسٹورز موجود ہیں

The image below shows the brand`s products displayed in a BlackBerry store. Photo: INN
زیر نظر تصویر میں بلیک بیریز اسٹور میں سجائی ہوئی اس برانڈ کی مصنوعات دیکھی جاسکتی ہیں۔ تصویر: آئی این این

  بلیک بیری نام کا پھل آپ نے کھایا ہوگایا کچھ برس پہلے آپ نے بلیک بیری نام کا موبائل بھی استعمال کیا ہوگا۔ لیکن بلیک بیری یہیں تک محدود نہیں بلکہ مردانہ ملبوسات کا ایک برانڈ بھی ہے۔ حالانکہ اس کاکارپوریٹ آفس گروگرام میں اور رجسٹرڈ آفس نئی دہلی میں واقع ہے لیکن اس کے اسٹور ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہیں جبکہ ممبئی ہی میں اس کے تقریباً ۹؍اسٹور واقع ہیں۔قومی سطح پر بات کریں تو آج بلیک بیریزملک بھرمیں تقریباً۳۵۰؍شہروں تک پھیلا ہوا ہے، جہاں اس کے پاس ۴۰۰؍سے زائد برانڈ کے خصوصی اسٹورز اورایک ہزار ۲۵۰؍سےزائد ریٹیل ٹچ پوائنٹس ہیں۔
برانڈ کا آغاز
 ۱۹۹۱ءمیں، ایک ایسے وقت میں جب ہندوستان اقتصادی نیاپن(لبرلائزیشن)کےدہانے پر تھا، ۲؍بھائیوں نےاپنی فیشن کی تمناکو حقیقت کا روپ دیا۔نتن موہن اورنکھل موہن نےمینز ویئرکے شعبےمیں ایک معیاری اور خود اعتمادی سے لبریز برانڈ کے طور پر بلیک بیری مینز ویئر کی بنیاد رکھی۔
 یہ دونوں بھائی فیشن کے شعبے سے وابستہ خاندان سے تعلق رکھتے تھے — ان کے گھرانے کا پہلے سےقائم کاروبار’سری رام سنز‘ چاندنی چوک میں موجود، ایک قدیم اور معتبر ٹیکسٹائل نام تھا۔ نتن نے این آئی ایف ٹی دہلی سےگارمنٹس اور ٹیکسٹائل مینجمنٹ میں تعلیم حاصل کی، جبکہ نکھل نے اپیرل مارکیٹنگ اینڈ مرچنڈائزنگ میں مہارت حاصل کی ہے۔
 ابتدائی دنوں میں یہ کاروبار ایک گارمنٹس مینوفیکچرر کی حیثیت سے شروع ہوا۔ لیکن جلد ہی ان بھائیوں نے سوٹ، بلیزرز اور تیار ملبوسات کی مسابقتی دنیا میں اپنا مقام بنانے کی ٹھانی۔ ان کے اس غیر روایتی وژن نے انہیں جلد ہی ہول سیل سے ریٹیل کی دنیا میں آنے پر مجبور کردیا، اور برانڈ نے قومی سطح پر اپنی شناخت بنا لی۔
ممبئی میں اسٹورز
 جیسا کہ پہلے ہی ذکر کیا گیا ہے کہ ممبئی میں اس کے ۹؍مقامات پر اسٹور موجود ہیں جن میں لوئر پریل میں واقع فنکس مال میں، سانتا کروز میں لنکنگ روڈ پر، گوریگائوں ایسٹ کے اوبیرائے مال میں، ملاڈ میں لنک روڈ پر واقع اِن آربٹ مال میں، اسی کے قریب واقع انفنیٹی مال میں، بوریولی میں ہائی وے کے قریب بنائے گئے جدید ترین مال اوبیرائے اسکائی سٹی مال میں، کرلا میں واقع فنکس مارکیٹ سٹی مال کے اندر، گھاٹکوپر میں واقع آر سٹی مال کے اندر اور بوریولی میں شمپولی روڈ پر بھی ان کا اسٹور موجود ہے۔
آن لائن موجودگی
 ممبئی میں واقع ان شاندار اسٹورز کے علاوہ آپ یہاں کے مصنوعات کی شاپنگ آن لائن بھی کرسکتے ہیں اس کیلئے آپ کو ان کی ویب سائٹ https://blackberrys.com/پر جانا ہوگا۔
مصنوعات 
 یہ بنیادی طور پر مردانہ ملبوسات تیار کرنے والا برانڈ ہے، وہ بھی اعلیٰ طبقے سے تعلق رکھنے والوں کیلئے جو فارملز کے تحت کوٹ اور بلیزر جیسی چیزیں پہنتے ہیں، اسی مناسبت سے یہاں اس طرح کے ملبوسات زیادہ اور عمدہ ملتے ہیں۔یہاں کی مصنوعات میں ٹاپ ویئر کے تحت فارمل شرٹ، کیزوئل شرٹ، پارٹی شرٹ، پولوز، کریو نیک ٹی شرٹ ملتے ہیں، باٹم ویئر کے تحت یہاں فارمل ٹرائوزر، کیزوئل ٹرائوزر، جینز، شارٹس دستیاب ہیں۔اس کے بعد سوٹز اینڈ بلیزر کے تحت یہاں سوٹس، بلیزر، ویڈنگ سوٹس(شادی میں پہننے لائق سوٹ) پارٹی بلیزر، ویسٹ کوٹ اور انڈو ویسٹرن کوٹ یہاں ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ فوٹ ویئر میں فارمل، اسنیکر اور لوفر ہیں۔ ایکسیسریز میں بیلٹ، ٹائی، پاکٹ اسکوائر اور موزے ملتے ہیں۔ ونٹر ویئر یعنی سردیوں کے موسم میں پہننے کیلئے یہاں سویٹ شرٹ، زپر جیکٹ اور سویٹر ملتے ہیں۔اس کے علاوہ سمر اسٹور کے تحت لینن شرٹس، پولوز، کریو نیک ٹی شرٹ، آدھی آسین کے شرٹ اور لینن باٹم ویئر ملتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK