امریکہ کا یہ برانڈآدتیہ برلا گروپ کی مدد سے ہندوستان میں کاروبار کررہا ہے،شہری آبادی میں مقبول اس برانڈ کے متعدد مقامات پر اسٹور اور شوروم ہیں۔
EPAPER
Updated: August 05, 2025, 1:02 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
امریکہ کا یہ برانڈآدتیہ برلا گروپ کی مدد سے ہندوستان میں کاروبار کررہا ہے،شہری آبادی میں مقبول اس برانڈ کے متعدد مقامات پر اسٹور اور شوروم ہیں۔
مردوں کے فیشن کی دنیا میں کچھ نام ایسے ہوتے ہیں جو صرف ملبوسات ہی نہیں بلکہ ایک ’طرزِزندگی‘ کی علامت بن جاتے ہیں۔ ’وان ہیوزن (Van Heusen)‘ایسا ہی ایک معتبر اور منفرد برانڈ ہے جس نے برسوں سے مردوں کے رسمی لباس، خاص طور پر شرٹس، ٹائی، پینٹس اور سوٹس کے میدان میں اپنی ایک خاص پہچان قائم کی ہے۔ یہ برانڈ ان لوگوں کے لیے ہے جو اپنے لباس میں وقار، نفاست اور کلاس چاہتے ہیں۔
برانڈ کا آغاز
وان ہیوزن کی بنیاد۱۸۸۱ءمیں امریکہ میں رکھی گئی تھی۔ برانڈ کا اصل نام’ فِلِپ وان ہیوزن‘ تھا، جن کا تعلق ڈچ نژاد امریکی برادری سے تھا۔ وہ ایک ایسے دور میں آئے جب مردوں کے لباس میں زیادہ اختراعات نہیں تھیں، مگر انہوں نےاپنےانوکھے’کالر ڈیزائن‘کپڑوں کےمعیار، اور جدید سلائی کے ذریعے اس صنعت میں انقلاب برپا کیا۔وان ہیوزن اسی فلپ وا ہیوزن(پی وی ایچ)کا ایک اہم ذیلی برانڈہے،وہی کارپوریشن جوٹامی ہلفائیگراورکالوِن کلین جیسے بین الاقوامی برانڈز کی بھی مالک ہے۔
ہندوستان آمد
ہندوستان میں وان ہیوزن کا داخلہ ۱۹۹۰ءکی دہائی میں ہوا جب آدتیہ برلا فیشن اینڈ ریٹیل لمیٹڈنے اسے ہندوستانی بازار میں متعارف کرایا۔ اس وقت مردوں کے رسمی ملبوسات میں ایسی اعلیٰ سطحی پیشکش کی شدید کمی تھی، اور وان ہیوزن نے بہت جلد اعلیٰ طبقے اور کارپوریٹ دنیا میں اپنی جگہ بنا لی۔ آج، وان ہیوزن نہ صرف شرٹس بلکہ بلیزر، ٹرائوزر،ایکسیسریز،خواتین کے لباس، فوٹ ویئر ایتھلیزراور نوجوانوں کیلئے وان ہیوزن اسپورٹ کے تحت بھی مصنوعات پیش کرتا ہے۔
ممبئی شوروم کہاں ہیں؟
اس برانڈ کے شوروم ممبئی کے کئی مقامات پر موجود ہیں جن میں لوئر پریل میں واقع فنکس مال، گھاٹکوپر میں واقع آر سٹی،کرلا میں واقع فنکس مارکیٹ سٹی،ورسوا ہائی اسٹریٹ،نیرول میں سی ووڈ اسٹیشن کے قریب، واشی کے ان آربٹ مال ، ملاڈ کے ان آربٹ مال، گوریگائوں کے اوبرائے مال،ملاڈ کے انفیٹی مال،ملنڈ میں آر مال،بوریولی ایسٹ میں اسکائی سٹی مال اور بوریولی ویسٹ میں موجود ہیں۔
آن لائن موجودگی
ان اسٹورز اور شوروم کے علاوہ آپ یہاں سے خریداری اپنے گھر میں بیٹھ کر کمپیوٹر یا موبائل سے بھی کرسکتے ہیں کیوں کہ یہ اسٹور آن لائن بھی موجود ہے۔ یہاں سے آن لائن خریداری کرنے کیلئے آپ کو https://vanheusenindia.abfrl.in/نامی ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔
مصنوعات
چونکہ یہ اسٹور بنیادی طور پر مردوں کے ملبوسات کیلئے ہے تو یہاں مردوں کے شرٹس،ٹی شرٹ، ٹرائوزر،سوٹ،بلیزر، جیکٹ، سویٹر، جینز، شارٹ،انرویئر،ایتھلیزر،ایکٹیو ویئر،والیٹ، ایکسیسریز میں ٹائی، بو،موزے، لیپل پن،ماسک اور فیس شیل، اسکارف، مفلر،کفلنگ، کیپس، کومبو باکس، بیلٹ،جوتے اور دیگر لوازمات ملتے ہیں۔
اس کے علاوہ خواتین کیلئے شرکٹ بلائوز،ٹاپس اینڈ ٹی شرٹس، ڈریسیز، سویٹر اور کارڈیگن،ہوڈی اور جیکٹ، سویٹ شرٹ، ٹرائوزر، جینز، شارٹس اور کیپریز، لیگنگز،ایکٹیو ویئر، ایتھلیزر،فوٹ ویئر میں سینڈل، ہیل،بیلارینا،ایکسیسریز میں والیٹ ، بیلٹ، بیگز میں ہینڈ بیگ، سلنگ بیگ، بیک پیک، لیپ ٹاپ بیگ،کلچ اور ٹوٹے بھی یہاں مل جاتے ہیں۔اس کے علاوہ یہاں خصوصی طور پر مردوں کیلئے شادی میں پہننے لائق کپڑے بھی ملتے ہیں جن میں سوٹ، بلیزر، ٹرائوزر،شرٹ،جوتے اور ایکسیسریز شامل ہیں۔اس کے علاوہ شادی کے کپڑوں کو کاک ٹیل، منگی، شادی اور رسیپشن کی بنیاد پر بھی تقسیم کیا گیا ہے۔