یہاں روایتی انداز کے ملبوسات کو جدید فیشن سے ہم آہنگ کیا جاتا ہے جو روز مرہ پہننےاور خصوصی مواقع کی مناسبت سے تیار کئے جاتے ہیں۔
EPAPER
Updated: August 12, 2025, 12:07 PM IST | Mohammed Habib | New Delhi
یہاں روایتی انداز کے ملبوسات کو جدید فیشن سے ہم آہنگ کیا جاتا ہے جو روز مرہ پہننےاور خصوصی مواقع کی مناسبت سے تیار کئے جاتے ہیں۔
کسی کاروبار بلکہ کسی بھی چیز کی ترقی کیلئے انسان کی سوچ سب سے اہم کردارادا کرتی ہے۔ یہی سوچ ہے جو کسی کو بھی ترقی کی منزلوں تک لے جاتی ہے اور یہی سوچ اگر صحیح نہ ہو تو انسان کو پستی میں بھی لے جاتی ہے۔ اسی سوچ کی وجہ سے ایک برانڈ وجود میں آیا جس کا نام ہی ’سوچ‘ رکھ دیا گیا ہے۔ سوچ خواتین کے ملبوسات کا ایک ایسا برانڈ ہے جہاں جدت میں روایت کی سوچ شامل ہے۔ سوچ میں آپ کوایسے ملبوسات ملیں گے جن میں قدیم ثقافت بھی شامل ہیں اس کے باوجود یہ جدید فیشن سے مطابقت رکھتے ہیں۔
برانڈ کا آغاز
سوچ نامی اس برانڈ کا آغاز۲۰۰۵ءمیں ہوا جب اس نے اپنا پہلاخصوصی آؤٹ لیٹ بنگلور کے فورم مال میں کھولا۔ یہ اقدام دراصل اس بات کا اظہار تھا کہ اس برانڈ نےخواتین کے ثقافتی، کلاسیکی اور جدید طرزکے ملبوسات کو یکجا کرکے پیش کرنے کا عہد کیا تھا۔یہ برانڈ منوہر دیارام چتلانی کی سوچ کا نتیجہ ہے جنہوں نے اپنےبیٹوں سندیپ اور ونے چتلانی کےساتھ مل کر اس برانڈ کو شروع کیا۔ان کا مقصد معیاری، یومیہ استعمال اور خصوصی مواقع کیلئے خواتین کےملبوسات تیار کرنا تھا۔
توسیع اور ترقی
ابتدائی طورپر برانڈ نے ۵؍آؤٹ لیٹس کے ساتھ آغاز کیا، اور وقت کے ساتھ یہ پورے ملک میں پھیل گیا اور آج ملک کے ۲۴؍ شہروں میں ۱۵۰؍ سے زیادہ اسٹور موجود ہیں ۲۰۲۲ء میں اس نے اپنا ۱۵۰؍واں اسٹور شروع کیا تھا جواس کی مسابقتی کامیابی کا عکاس ہے۔ ۲۰۲۴ء کی صورتحال کے مطابق، اس کے ۱۷۶؍ اسٹور ہو چکے تھے، جن میں سے ایک بیرون ملک یعنی کناڈا میں بھی واقع ہے۔
آن لائن موجودگی
سوچ اپنے ڈیزائنز میں ہندوستانی روایتی کاریگری کو جدید رنگ میں ڈھال کرایک منفرد انداز پیدا کرتا ہے۔چاہے آپ کوروزمرہ پہننے کیلئےآرامدہ ملبوسات درکار ہوں یا شادی بیاہ اورکسی خصوصی تہوار کےخصوصی لباس مطلوب ہو، سوچ میں آپ کو ہر ضرورت کے مطابق کپڑے مل جائیں گے۔اس کے ساتھ ہی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہاں مختلف قسم کے اعلیٰ معیار کے کپڑوں (کپاس، ریشم، شيفون، کریپ وغیرہ) کو مناسب اور قابل قبول قیمت پر پیش کیا جاتاہے۔
ممبئی شوروم کہاں ہیں؟
پورے ملک کی طرح ہمارے مہاراشٹر بلکہ ممبئی میں بھی اس کے کئی اسٹور موجود ہیں۔ممبئی میں اس کے۴؍اسٹور ہیں جن میں سے ایک ملاڈ کے لنک روڈ پر واقع انفنیٹی مال میں، دوسرا گھاٹکوپر میں ایل بی ایس روڈ پر واقع آر سٹی مال میں، تیسراکرلا میں واقع فنکس مارکیٹ سٹی میں جبکہ چوتھا اسٹور بوریولی میں حال ہی میں شروع ہونے والے مال یعنی اسکائی سٹی مال میں موجود ہے۔اس کے علاوہ نوی ممبئی میں دیکھا جائے تو یہاں بھی اس کے دو اسٹور ہیں جن میں ایک واشی کے اِن آربٹ مال میں اوردوسرا سی ووڈ کے نیکسس مال میں ہے۔جبکہ ایک اسٹور تھانے کے ویویانا مال میں بھی ہے۔اس طرح ممبئی اور قرب و جوار میں اس کے ۷؍اسٹور موجود ہیں۔
آن لائن موجودگی
اتنے اسٹورکی موجودگی کے باوجود اگر آپ آن لائن خریداری کرنے کے قائل ہیںتو یہاں سے آپ آن لائن خریداری بھی کرسکتے ہیں اس کیلئےآپ کوhttps://www.soch.com/in/ پر جانا ہوگا جو کہ ان کی آفیشل ویب سائٹ ہے۔
مصنوعات
جیسا کہ پہلے ہی کہا گیایہاں روزمرہ کے استعمال سے لے کر خصوصی تقریبات تک کیلئےملبوسات ملتے ہیں۔یہاں کرتے سے لے کر خواتین کے روایتی ڈریس مع دوپٹہ بھی ملتے ہیں۔اس کے علاوہ دیگر ملبوسات میں کفتان،لہنگا سیٹ،کو آرڈ سیٹ، گائون، جمپ سوٹ اورشال وغیرہ کے ساتھ بغیر سلے ہوئے کپڑے بھی ملتے ہیں۔