یہاں ہندوستانی طرز کی ڈشیز میںشوربہ کے تحت چکن،مٹن اورٹماٹر کا سوپ ملتا ہے،اس کے علاوہ تندوری،چکن،مٹن ،بھیجااورویج ڈشیز ملتی ہیں۔
EPAPER
Updated: May 08, 2026, 5:04 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
یہاں ہندوستانی طرز کی ڈشیز میںشوربہ کے تحت چکن،مٹن اورٹماٹر کا سوپ ملتا ہے،اس کے علاوہ تندوری،چکن،مٹن ،بھیجااورویج ڈشیز ملتی ہیں۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن نرگس، چکن توا، چکن سیخ کباب مسالا، چکن دانا مسالا، مٹن افغانی،مٹن دہی والا،مٹن سیخ بریانی،چکن نوڈل سوپ، چکن گارلک گریوی۔
پتہ :شاپ نمبر۶/۷؍، پائیونیئر ہیریٹیج ون،بیسٹ کالونی،سانتاکروز ویسٹ ،ممبئی ۴۰۰۰۵۴
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح ۱۱؍تارات ایک بجے
رابطہ : 098335 05003
یہ بھی پڑھئے: ہوٹل ساحل میں چائنیز اور مغلائی طرز کی ڈشیز کا سمندر ملے گا
ماہم،باندرہ اور کھار کے علاوہ سانتاکروز میں بھی چند عمدہ ریسٹورنٹ دیکھنے کو مل جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک ریسٹورنٹ کیفے پاکیزہ ہے جو سانتاکروز میں واقع ہے۔انٹرنیٹ پر موجود اس کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ روز کا خاص کے تحت چکن کبسہ، مٹن کھچڑا، چکن شوارما، چکن تھالی، ویج تھالی کا نام دیا گیا ہے۔ شوربہ کے تحت چکن سوپ، مٹن سوپ، ٹماٹر سوپ ہیں۔تندور سے کے تحت چکن تندوری، مٹن ٹکہ، چکن ٹکہ، چکن سیخ کباب، چکن لیگ تندوری اور پنیر ٹکہ ڈرائی ہے۔چکن بہار کے تحت چکن کی مختلف ڈشیز ہیں جن میں چکن نرگس،چکن توا، مرغ مسلم، چکن لذیذ،چکن سیخ کباب مسالا، چکن چٹپٹا، چکن انگارہ، چکن لاجواب،بٹر چکن، چکن حیدرآبادی،چکن ٹکہ مسالا، چکن دانا مسالہ، چکن کڑاہی،چکن ہانڈی، چکن کولہاپوری، چکن قورمہ اور چکن رشیدہ ہے۔گوشت کا خزانہ کے تحت ڈبہ گوشت، مٹن ٹکہ مسالا، مٹن مغلائی، مٹن افغانی، مٹن دہی والا، مٹن دوپیازہ، مٹن پالک، مٹن قورمہ، دال گوشت اورقیمہ گھوٹالا ہے۔سمندر کے موتی میں فش فرائی، فش کری/مسالا، پرانز فرائی، پرانز کری ہے۔ انڈا اوربھیجا میں بھیجے اور انڈے کی چند ڈشیز ہیں۔اس کے بعد پنیر کا مزہ اور سبزی منڈی کے تحت پنیر اور سبزیوں پر مبنی ڈشیز ہیں۔باسمتی کی خوشبو میں چکن بریانی، مٹن بریانی، مٹن ٹکہ بریانی، چکن سیخ بریانی، پرانز پلائو، پنیر پلائو،دال کھچڑی اور دیگر نام ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: بیئنگ ہنگری: بھوکے افراد کیلئے کھار میں ایک عمدہ ٹھکانہ
چائنیز ڈشیز میں سب سے پہلے سوپ کے تحت لنگ فنگ سوپ، منچائو سوپ، چکن نوڈل سوپ، چکن کلیئر سوپ ہیں۔اسٹارٹر میں چکن کے تحت گارلک ڈرائی، جنجر ڈرائی، کرسی ڈرائی، شنگھائی ڈرائی، چلی، پرانز کرسپی،چلیاور منچورین ہیں۔ چائنیز گریوی میں معمول کے تحت ڈشیز کے ساتھ چکن روسٹ، چکن چلی، چکن گارلک گریوی ہیں۔ چائنیز رائس میں چکن فرائڈرائس، چکن کامبینیشن رائس، چکن ہانگ کانگ رائس،چکن تندوری فرائڈ رائس۔ اس کے علاوہ فرائڈ رائس پرانز،ویج اورپنیر میں بھی ہے۔رائس ودھ گریوی کے تحت چکن ٹرپل شیزوان رائس، چکن منچورین رائس، چکن چلی رائس،چکن چاپر رائس ودھ لالی پاپ ہیں۔اسی طرح نوڈل بھی ہیں۔