Inquilab Logo Happiest Places to Work

بیئنگ ہنگری: بھوکے افراد کیلئے کھار میں ایک عمدہ ٹھکانہ

Updated: April 24, 2026, 3:19 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

کھار دانڈا علاقے میں موجود اس ریسٹورنٹ میں چکن،مٹن،مچھلی،جھینگے اور سبزی ترکاری کے ساتھ تیار کی گئی کئی طرح کی ڈشیز موجود ہیں۔

This restaurant is quite a sight to behold. Photo: INN
یہ ریسٹورنٹ دیکھنے میں ٹھیک ٹھاک ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چکن شاہی چیز کباب،چکن افغانی ٹکہ، چکن بلٹ ڈرائی، فش ترکش ساس، فش تندوری ٹکہ،تھائی کری این باسل رائس،چکن الٹا بریانی چکن عربک بریانی۔
پتہ: شاپ نمبر۵؍،رضوی سی بریز، ۵۲؍،گووند پاٹل روڈ، پیاری نگر،دانڈا، کھار ویسٹ ،ممبئی ۴۰۰۰۵۲
ہوٹل کھلنے کے اوقات: دوپہر ۴؍تارات ایک بجے
رابطہ: 098200 11983

یہ بھی پڑھئے: کبابیز میں کئی طرح کے کبابوں کی قطار نظر آتی ہے

بھوک ہر جاندار کو لگتی ہے۔اسی بھوک کو موضوع بناکر ایک ریسٹورنٹ قائم کیا گیا ہے۔ کھار دانڈا میںواقع اس ریسٹورنٹ کا نام ہی’بیئنگ ہنگری‘ ہے۔انٹرنیٹ پر موجود اس کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز اپیٹائزر سے ہوتا ہے۔ چکن کے تحت چکن ایرانی بوٹی، چکن لسونی ٹکہ، چکن ترکش کباب، چکن افغانی ٹکہ، چکن ملائی سیخ، چکن شاہی چیز کباب، چکن کلاسک سیخ، بی بی کیو گرلڈ ٹکہ، بنجارہ کباب،چکن تندوری،کباب پلیٹر، چکن ہاٹ ونگز، چکن ہکا ڈرائی، چکن بلٹ ڈرائی، چکن  بٹر گارلک، چکن تریاکی ڈرائی،چکن چلی، چکن ہاٹ گارلک، چکن تھائی پائی جیسی ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد سی فوڈ میں فش ترکش ساس، فش تندوری ٹکہ، فش اجوائنی ٹکہ، فش بیل پیپر، فش تھائی چلی باسل، فش ال بیک،فش بٹر گارلک، پران تندوری ٹکہ، پران بیل پیپر، پران بلیک پیپر ہیں۔ مٹن میں مٹن ایرانی بوٹی، مٹن ترکش سیخ، مٹن چیز کباب، مٹن گلائوٹی کباب،مٹن ملائی سیخ  ہے۔اسی طرح ویج میں بھی کئی ڈشیز ہیں۔ پھر سوپ کا نمبر آتا ہے جس میں مٹن بادامی شوربہ، چکن بادامی شوربہ اور دیگر عمومی نام ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: سلیم کی شاہی سیگڑی میں پرانی دہلی کے ذائقوں کی بہار ہے

اس کے بعد میل کے تحت اوریئنٹل پاٹ رائس،برنٹ گارلک رائس اینڈ گریوی، ٹرپل سیچوان رائس، چلی گارلک رائس اینڈ گریوی، تھائی کری اینڈ باسل رائس۔ یہ ڈشیز چکن،پران اور ویج میں دستیاب ہیں۔اس کے بعد بریانی کے تحت چکن میں چکن الٹا بریانی، چکن وھائٹ بریانی، چکن زعفرانی بریانی، چکن عربک بریانی، بٹر چکن بریانی، چکن سیخ بریانی۔ان میں سے کچھ پنیر،مٹن اور سی فوڈکے متبادل میں بھی ملتی ہیں۔اس کے بعد رولز کے تحت چکن سیخ رول، چکن لسونی رول، چکن بھونا رول، بٹر چکن رول، مٹن بھونا رول، مٹن سیخ رول، پنیر لسونی رول، پنیر ٹکہ رول ہیں۔

اس کے بعد گریوی اینڈ روٹی یعنی روٹی سالن کا نمبر آتا ہے جس میں چکن،مٹن،ویج اور سی فوڈ کے تحت وھائٹ گریوی، سوکھا،بھونا گریوی، رارا گریوی، ٹکہ گریوی،قیمہ، چکن عربک گریوی، مرغ مسلم،  مٹن بھیجا کالی مری،مٹن قورمہ جیسے متبادل ہیں۔ اس کے بعد نوڈل اور رائس ، چائنیز اور تھائی گریوی کے کئی متبادل موجود ہیں۔

eating out Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK