• Tue, 16 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

دادا صاحب پھالکے روڑ دادر مشرق کا کپڑے کا اہم مارکیٹ

Updated: September 16, 2025, 2:22 PM IST | Inquilab Desk | Mumbai

خواتین اور مردوں کے کپڑوں کے ساتھ ساتھ اس مارکیٹ میں مصنوعی زیورات بھی ملتےہیں، ہول سیل دکانیں بھی ہیں۔

Saree and clothing shops are seen on Dadasaheb Phalke Road. Photo: INN
دادا صاحب پھالکے روڈ پر ساڑی اور کپڑوں کی دکانیں نظر آرہی ہیں۔ تصویر: آئی این این

آج  میں ہم آپ کو ممبئی کے دادر مشرق علاقے میں واقع دادا صاحب پھالکے روڈ کے بازار کے بارے میں بتائیں گے جہاں ہر چیز فروخت  ہوتی ہے اور یہاں کی ورائٹی دیکھ کر آپ خود کو خریداری سے نہیں روک پائیں گے۔ یہاں خاص طور پر کپڑے کی دکانیں ہیں۔  دادر مشرق ممبئی کے تجارتی مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس وجہ سے آپ کو یہاں واقع اس روڈپر بہت سی چیزیں ملیں گی۔ دادر مشرق میں دادا صاحب پھالکے چوک ہے جس کے ارد گرد بہت سی دکانیں ہیں۔  ہوٹل اور کھانے پینے کی جگہیں وغیرہ بھی ہیں۔ دادر  مشرق ریلوے اسٹیشن بھی اس چوک کے قریب ہے،  اس لئے اس جگہ تک پہنچنا بہت آسان ہے۔ کیونکہ یہ جگہ اسٹیشن سے چند قدم کے فاصلے پر ہے۔  یہاں سے پیدل مارکیٹ تک پہنچا جاسکتا ہے۔ 
 خواتین کے کپڑوں کا بازار 
یہ خاص طور پر خواتین کا مارکیٹ ہے۔ ایک عورت کیا چاہتی ہے؟ اچھے اور سستے کپڑے ہے نا؟ دادا صاحب پھالکے مارگ کے اس بازار میں خواتین کے بہترین اور سستے کپڑے مل جائیں گے۔یہاں مناسب ریٹ پر شلوار اور سوٹ ملتے ہیں۔  اگر آپ ساڑی پہننے کی شوقین ہیں اور ساڑیوں کی تلاش میں ہیں تو آپ کو یہاں ہر قسم کی ساڑی مل جائے گی۔ مہاراشٹر کی مشہور نواری ساڑی ہو یا عام کاٹن، سلک اورجارجٹ ساڑی ہو، یہ سب آپ کو یہاں سستے داموں میں ملیں گی۔ اس بازار میں کچھ دکانیں ایسی ہیں جہاں ہول سیل ریٹ پر سوٹ ،شلوار اور ساڑیاں دستیاب ہیں۔
 اگر آپ کو  مول بھاؤ  آتا ہے یہاں تو آپ اپنی پسند کی قیمت پر سوٹ  شلوار  خرید سکیں گے۔ یہاں مناسب  دام میں بنارسی ساڑی بھی ملتی ہے ۔  ہلکے کام والے سوٹ بھی کم قیمت پر خرید سکتے ہیں۔ اس مارکیٹ میں کاٹن کےا چھے ڈریس ملتےہیں۔  
 اگر آپ کسی بھی فنکشن کے لئے ہلکے لہنگے خریدنا چاہتے ہیں تو وہ بھی آپ کو اس مارکیٹ میں ملیں گے۔ اس بازار میں بھاری کام کے ساتھ خوبصورت لہنگوں کی بھی بہتات ہے۔ چاہے آپ کسی دوست کی شادی کے لئے لہنگا خریدنا چاہتے ہوں یا اپنے کسی فنکشن کے لئے، آپ اس بازار میں جا کر بہت سی دکانیں دیکھ سکتے ہیں۔  ان لہنگوں کی قیمت  ہزاروں میں ہے۔ یادرکھیں کہ یہاں لہنگا خریدتے وقت  سے اسے اچھی طرح سے چیک کر لیں۔
مردوں کے کپڑے  
  اس مارکیٹ میں خواتین کے ساتھ ساتھ مردو ں کے کپڑے بھی ملتےہیں۔  پینٹ اور شرٹ کی بھی کئی دکانیں ہیں۔  ریٹیل کے ساتھ ساتھ ہول سیل کی بھی دکانیں ہیں۔اس مارکیٹ میں کرتا  پا جامہ کا کپڑا بھی مناسب ریٹ میں دستیاب ہے۔ ان کےعلاوہ بچوں کے ریمیڈ کپڑے بھی ملتےہیں۔  
مصنوعی زیورات
  یہاں مصنوعی زیورات بھی ملتےہیں۔آپ اپنی پسند کے مطابق مصنوعی زیورات خرید سکتےہیں۔ یہ بازار شادی کے زیورات کے لئے بھی ایک مناسب جگہ  ہے، کیونکہ فٹ پاتھ کی دکانوں کے ساتھ یہاں ہول سیل کی دکانیں بھی ہیں۔
 یہ بازار صبح۱۰؍بجے کے بعد سے کھل جاتا ہے لیکن آپ کو یہاں شام۳؍بجے کے بعد بھیڑ نظر آئے گی۔ شام تک پورا بازار بھر جاتا ہے۔ تیوہاروں کے سیزن میں یہاں بہت بھیڑ رہتی ہے  ۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ کو یہاں ہر وقت سیل آئٹمز ملیں گے۔ رات ۱۱؍ بجے تک یہاں بھیڑ رہتی ہے۔
 اس مارکیٹ میں تقریباً تمام اشیاء موجود ہیں جو آپ سستے داموں میں خرید سکتے ہیں۔  جوتوں اور چپلوں کے معاملے میں آپ کو تھوڑی مایوسی ہو سکتی ہے۔ کپڑوں کی اس مارکیٹ میں سینڈل اور ہیلس کے بہت کم آپشن  ہیں۔ جو دستیاب ہیں وہ تھوڑے مہنگے بھی ہیں۔  اگر آپ کبھی دادر مشرق جائیں تو اس بازار سے کا رخ ضرور کریں  او ریہاں سے کچھ نہ کچھ ضرور خریدیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK