یہ چھوٹی سی مشین جھاڑو مارنے اور پوچھا لگانے جیسے فیچرز کے ساتھ آتی ہے، یہ آپ کے گھر کا نقشہ بناکر اسی کی مناسبت سے صفائی کرتی ہے۔
یہ مشین ۱۳؍ہزار پی اے تک کوڑا جمع کرسکتی ہے۔ تصویر: آئی این این
جدید دورکے گھروں میں جہاں ہر چیز خودکار ہوچکی ہے، وہیں صفائی کے کاموںمیں بھی ٹیکنالوجی نےانقلاب برپا کردیا ہے۔ ایک زمانہ تھا جب جھاڑو اور پونچھا روزانہ کی مشقت کا حصہ ہوا کرتے تھے، لیکن اب روبوٹ ویکیوم کلینرزنے یہ محنت ختم کردی ہے۔ یہ چھوٹی مگر حیرت انگیز مشینیں نہ صرف فرش صاف کرتی ہیں بلکہ انہیں نقشے کی طرح سمجھ کر گھر کے ہر کونے تک پہنچتی ہیں، خود بخود چارج ہوتی ہیں اور اپنے مالک کو محض ایک کلک کی زحمت دیتی ہیں۔ایسی ہی ایک مشین ہے ڈریمی ایف، جو کہ شاؤمی کےذیلی برانڈ ڈریمی کی تازہ ترین پیشکش ہے۔ یہ مشین اپنی قیمت، کارکردگی اور خصوصیات کے لحاظ سے درمیانی طبقے کے صارفین کے لیے ایک متوازن انتخاب ہے۔
قیمت اور پوزیشننگ
ڈریمی ایف ۱۰؍ان روبوٹ کلینرزمیں سے ہے جو اعلیٰ معیار کے ساتھ نسبتاً مناسب قیمت میں دستیاب ہیں۔ اس کی قیمت ۲۱؍ہزار ۹۹۹؍رکھی گئی ہے، لیکن ایمیزون پر یہ ماڈل اس وقت ۱۶؍ہزار ۹۹۹؍میں فروخت ہورہا ہے، جو کہ ایک پرکشش ڈیل ہے۔
ڈبے میں کیا ہے؟
ڈریمی ایف ۱۰؍کے باکس میں کئی چیزیں دی جاتی ہیں جن میں روبوٹ کلینر (موپ پیڈ اور کلیننگ ٹول کے ساتھ)، چارجنگ ڈاک،ایک سائیڈ برش،واٹر ٹینک اورہدایت نامہ شامل ہے۔
صفائی کے لیے کوئی لیکویڈسولوشن ساتھ نہیں دیا گیا۔ روبوٹ کا ڈیزائن گول اور چمکدار ہے، جس کے اوپر نیویگیشن سسٹم نصب ہے۔۵۷۰؍ملی لیٹر کا ڈسٹ باکس اور۲۳۵؍ملی لیٹر کا واٹر ٹینک موجودہے۔اس کے اوپر۲؍بٹن ہیں ایک صفائی شروع یا روکنے کے لیے، اور دوسرا روبوٹ کو واپس ڈاک پر بھیجنے کے لیے۔
سیٹ اپ اور نقشہ سازی
اس کا سیٹ اپ نہایت آسان ہے۔ صرف ڈریمی ہوم ایپ انسٹال کریں، روبوٹ کو وائی فائی سے جوڑیں، اور ایپ کے ذریعے نقشہ سازی کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔ چند منٹوں میں یہ پورے گھر کا نقشہ تیار کرلیتا ہے،جس میں دیواریں، کمرے، فرنیچر، سب کچھ شامل ہے۔ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر گھر دو منزلہ ہے، تو یہ ملٹی فلور میپنگ بھی کرسکتا ہے۔ ایپ کے ذریعے آپ مخصوص علاقے میں صفائی، نو گو زون،یا نو موپ زون مقرر کرسکتے ہیں، جہاں روبوٹ کو داخل نہیں ہونا چاہیے۔یہ ایپ الیکسا،گوگل ہوم اور سیری اورکے ذریعے وائس کمانڈز پر بھی چلایا جاسکتا ہے۔
صفائی کی کارکردگی
ڈریمی ایف۱۰؍میں ربر کا فلوٹنگ برش دیا گیاہے، جو گرد و غبار،بال، اور چھوٹے ذرات کو آسانی سے جمع کرلیتا ہے۔ ۱۳؍ ہزار پی اےکی طاقتورسکشن کے ساتھ یہ نہ صرف ویکیوم بلکہ موپنگ بھی کرتی ہے۔اس میںصفائی کے۴؍موڈ دستیاب ہیں جن میں کوائٹ، اسٹینڈرڈ،اسٹرانگ اور ٹربو موڈ شامل ہیں۔ٹربو موڈمیں زیادہ طاقت کےساتھ تیز صفائی ہوتی ہے، تاہم بیٹری تیزی سے خرچ ہوتی ہے۔ موپنگ کے دوران پانی کے بہاؤ کو لو، میڈیم یا ہائی پر رکھا جاسکتا ہے تاکہ فرش پر دھبے یا پونچھے کے نشان نہ رہیں۔ خاص طور پر ماربل فرش کے لیے یہ فیچر مفید ہے۔
مینٹیننس (دیکھ بھال)
ڈریمی ایف۱۰؍میں سیلف ایمپٹی ڈاک نہیںہے، لہٰذا ہر صفائی کےبعد گرد، بال اور فلٹر صاف کرنا پڑتا ہے۔ ڈسٹ بیگ کو ہفتے میں ایک بار خالی کرنابہترہے۔بچوں یا پالتو جانوروں والے گھروں میں اسے زیادہ بار خالی کرنا پڑسکتا ہے۔
بیٹری
یہ مشین۵؍ہزار ۲۰۰؍ ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ آتی ہے، جو ایک چارج میں۳۰۰؍منٹ تک کام کرسکتی ہے۔ ٹربو موڈمیں ۴۵؍ تا ۵۰؍منٹ میں پورے گھر کی صفائی کرلیتی ہے۔