اس اقدام کا مقصد دنیا کی سب سے بڑی اور تیزی سے ترقی کرتی اے آئی مارکیٹوں میں سے ایک ہندوستان میں اوپن اے آئی کی رسائی کو بڑھانا ہے۔
EPAPER
Updated: October 28, 2025, 10:17 PM IST | New Delhi
اس اقدام کا مقصد دنیا کی سب سے بڑی اور تیزی سے ترقی کرتی اے آئی مارکیٹوں میں سے ایک ہندوستان میں اوپن اے آئی کی رسائی کو بڑھانا ہے۔
اوپن اے آئی نے ہندوستان میں اپنے چیٹ جی پی ٹی گو کا پریمیم پلان مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ہندوستانی صارفین کو ۳۹۹ روپے کی ماہانہ قیمت والے اس پلان تک ایک سال کے عرصے کیلئے مفت رسائی دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد دنیا کی سب سے بڑی اور تیزی سے ترقی کرتی اے آئی مارکیٹس میں سے ایک ہندوستان میں اوپن اے آئی کی رسائی کو بڑھانا ہے۔
یہ اعلان بنگلورو میں اوپن اے آئی کے پہلے ڈیو ڈے ایکسچنج DevDay Exchange ایونٹ سے قبل کیا گیا ہے، جہاں کمپنی ہندوستان پر مرکوز اپنے منصوبوں کو اجاگر کرے گی۔ یہ فیصلہ پرپلیکسیٹی (Perplexity) کی بھارتی ایئرٹیل کے ساتھ شراکت داری کے بعد آیا ہے۔ اس کے تحت ایئرٹیل صارفین کو ایک سال کیلئے پرپلیکسیٹی پرو (Perplexity Pro) تک مفت رسائی دی گئی تھی جس کے بعد یہ ملک میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپس میں سے ایک بن گئی تھی۔ اس سے قبل، گوگل بھی ہندوستانی طلبہ کو ایک سال کیلئے جیمینائی کے مفت سبسکرپشن کی پیشکش کرچکا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ایکس اے آئی نے آن لائن انسائیکلوپیڈیا سے مقابلہ کرنے کے لیے گروکیپیڈیا کا آغاز کیا
چیٹ جی پی ٹی گو کیا ہے؟
اگست میں ہندوستانی صارفین کیلئے لانچ کیا گیا چیٹ جی پی ٹی گو پلان، مفت ورژن کے مقابلے کئی پریمیم فیچرز پیش کرتا ہے۔ اس میں صارفین کو اوپن اے آئی کے تازہ ترین جی پی ٹی-۵ ماڈل تک رسائی، زیادہ پیغام بھیجنے اور تصویریں جنریٹ کرنے کی حد، ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے جدید ٹولز اور زیادہ ذاتی نوعیت کی گفتگو کیلئے طویل میموری ملتی ہے۔
اس پیشکش سے کیسے فائدہ اتھائیں؟
یہ مفت پیشکش ۴ نومبر سے چیٹ جی پی ٹی کی ویب سائٹ اور ایپ پر دستیاب ہوگی۔ اوپن اے آئی جلد ہی اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے طریقہ کار کی تفصیلات شیئر کرے گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق، چیٹ جی پی ٹی گو پلان کے موجودہ سبسکرائبرز کو بھی خود بخود ۱۲ ماہ کی اضافی مفت رسائی ملے گی۔
یہ بھی پڑھئے: امیزون پراے آئی آپریشنز کے ڈیٹا سینٹرز میں پانی کے استعمال کو چھپانے کا الزام
چیٹ جی پی ٹی کے نائب صدر اور سربراہ، نک ٹرلی نے کہا کہ ”ہندوستان میں ہمارے پہلے ڈیو ڈے ایکسچنج ایونٹ سے قبل، ہم ح کو ایک سال کیلئے مفت دستیاب کرا رہے ہیں تاکہ زیادہ لوگوں کو جدید اے آئی ٹولز تک آسانی سے رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے۔“