خواتین ایسے لباس کو ترجیح دیتی ہیں جو روایتی ہندوستانی ثقافت کی خوبصورتی کو برقرار رکھتے ہوئے جدید طرزِ زندگی کے مطابق ہو اسی لئے یہ برانڈ تیار کیا گیا۔
EPAPER
Updated: July 28, 2026, 10:13 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
خواتین ایسے لباس کو ترجیح دیتی ہیں جو روایتی ہندوستانی ثقافت کی خوبصورتی کو برقرار رکھتے ہوئے جدید طرزِ زندگی کے مطابق ہو اسی لئے یہ برانڈ تیار کیا گیا۔
ہندوستان میں خواتین کے روایتی ملبوسات کا بازار ہمیشہ سے بہت وسیع رہا ہے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ فیشن کی دنیا میں بھی بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔ آج کی خواتین ایسے لباس کو ترجیح دیتی ہیں جو روایتی ہندوستانی ثقافت کی خوبصورتی کو برقرار رکھتے ہوئے جدید طرزِ زندگی کے مطابق بھی ہو۔اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایتھنی سٹی Ethnicity نے اپنی ایک الگ شناخت قائم کی ہے۔ یہ برانڈ ہندوستانی روایتی ملبوسات کو جدید ڈیزائن، آرام دہ کپڑوں اور معیاری سلائی کے ساتھ پیش کرتا ہے، جس کی وجہ سے یہ مختلف عمر کی خواتین میں یکساں طور پر مقبول ہے۔
آغاز کیسے ہوا
ایتھنی سٹی برانڈ کی بنیاد۲۰۰۸ءمیںممبئی میں رکھی گئی تھی۔ اس برانڈکا بنیادی مقصد دنیا بھر میں بسنے والے ہندوستانی صارفین کی ثقافتی اور فیشن کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ برانڈ نے ایک تصوراتی اسٹور(کانسپٹ اسٹور)کے طور پر شروعات کی تھی اور آج یہ ایک معروف ریٹیل نام بن چکا ہے۔ برانڈ کے ڈائریکٹر اور سی ای او امیت پنچال ہیں، جو اس کی مارکیٹ حکمتِ عملی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: اونڈ!: جین زی کو لبھانے کیلئے آدتیہ برلا کا ایک اور فیشن برانڈ
روایتی ملبوسات کا مرکز
ایتھنی سٹی بنیادی طور پر خواتین کے ایتھنک ویئر (روایتی ملبوسات)کا برانڈ ہے، جس کی مصنوعات میں روزمرہ استعمال کے ملبوسات سے لے کر تہواروں، شادیوں اور دیگر خصوصی تقریبات کے لیےتیار کیے گئے خوبصورت لباس شامل ہیں۔ اس برانڈ کا مقصد ایسا لباس فراہم کرنا ہے جو نہ صرف روایتی ہندوستانی ثقافت کی نمائندگی کرے بلکہ جدید خواتین کی ضروریات اور پسند کو بھی پورا کرے۔
یہاں کیا کچھ ملتا ہے؟
برانڈ کے کلیکشن میں مختلف انداز کے کرتے، کُرتا سیٹس، انارکلی سوٹس، سلور سوٹس، دوپٹوں کے ساتھ تیار شدہ سیٹس، پلازو سیٹس، چوڑی دار، لیگنگز، اسکرٹس، فیوژن ویئر، تہواروں کے خصوصی ملبوسات اور شادی بیاہ کے لیے خوبصورت ایمبرائیڈری والے ڈریسز شامل ہیں۔ ہر موسم کے مطابق کاٹن، رَیون، وسکوس، سلک بلینڈ، لینن اور دیگر معیاری کپڑوں کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ لباس نہ صرف خوبصورت دکھائی دے بلکہ پہننے میں بھی آرام دہ ہو۔
برانڈ کی خصوصیت
اس برانڈکی سب سے بڑی خصوصیت اس کے ڈیزائن ہیں، جن میں ہندوستانی دستکاری، روایتی پرنٹس، بلاک پرنٹنگ، آئینہ کاری،گوٹا ورک، زری، دھاگے کی نفیس کڑھائی اور جدید رنگوں کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملتاہے۔یہی وجہ ہے کہ اس کے ملبوسات نوجوان لڑکیوں سے لے کر درمیانی عمر کی خواتین تک سب کی پسند بن چکے ہیں۔ یہ صرف ملبوسات تک محدود نہیں بلکہ مختلف اقسام کی فیشن ایکسیسریز بھی فروخت کرتا ہے، جن میں دوپٹے، اسٹول، زیورات، جوتیاں اور دیگر روایتی لوازمات شامل ہیں تاکہ صارفین ایک ہی جگہ مکمل ایتھنک لک حاصل کر سکیں۔
یہ بھی پڑھئے: ورجیو: نوجوانوں کیلئے ماحول دوست ملبوسات تیار کرنے والا برانڈ
تہواروں تک محدود نہیں
یہ برانڈ صرف تہواروں تک محدود نہیں بلکہ دفتر، کالج، فیملی تقریبات اور روزمرہ استعمال کے لیے بھی مناسب لباس پیش کرتا ہے۔ سادہ اور نفیس ڈیزائن والے کاٹن کرتے روزانہ پہننے کے لیے مقبول ہیں، جبکہ ریشمی اور بھاری کڑھائی والے سوٹس شادیوں اور تہواروں کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے جاتے ہیں۔
ممبئی میں موجودگی
ریٹیل نیٹ ورک کے اعتبار سےیہ برانڈمسلسل توسیع کر رہا ہے۔کمپنی کے مطابق اس وقت اس کے ہندوستان میں تقریباً ۱۵؍ خصوصی اسٹورز موجود ہیں، جبکہ مستقبل میں مزید شہروں میں اپنے شوروم کھولنے کا منصوبہ ہے۔ کمپنی کا ہیڈکوارٹر ممبئی میں ہے لیکن اس کی موجودگی ممبئی، دہلی، احمد آباد، سورت، پونے، حیدرآباد، بنگلورو اور دیگر بڑے شہروں تک پھیل چکی ہے۔ممبئی میں اس کے متعدد نمایاں اسٹورز مختلف بڑے شاپنگ مالز میں موجود ہیں، جن میں کرلا فنکس مارکیٹ سٹی،گھاٹکوپر آر سٹی مال، ملاڈ کاانفنیٹی مال اور دیگر ریٹیل مقامات شامل ہیں۔
یاد رہے: یہ محض رہنمائی کا کالم ہے، آپ جس کسی بازار کا رُخ کریں، وہاں کی حتمی تفصیل خود حاصل کرکے اطمینان کرلیں۔ اس کیلئے اخبار ذمہ دار نہیں۔