• Wed, 03 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بچوں کے ساتھ دہلی کے ان معروف مقاما ت کی سیر کیجئے

Updated: September 03, 2025, 12:51 PM IST | Inquilab Desk | Mumbai

نیشنل بال بھون،نیشنل زولوجیکل پارک،ریل میوزیم دہلی،اپو گھر اورورلڈس آف ونڈر واٹر پارک کی سیر سے سفر کو یادگار بنایا جاسکتا ہے۔

The National Bal Bhavan can be seen. Photo: INN
نیشنل بال بھون کو دیکھا جاسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

کیا آپ کے بچے بھی ضدی ہیں جو تھوڑا سا موقع ملتے ہی کہیں جانے یا پکنک پر جانے کی ضد کرنے لگتے ہیں۔ آخر اس میں غلط کیا ہے؟ آج کے دور میں بچوں پر پڑھائی کا اتنا دباؤ ہے کہ وہ تفریح کا چھوٹا سا موقع بھی گنوانا نہیں چاہتے لیکن اس سے والدین کا تناؤ بڑھ جاتا ہے کیونکہ انہیں بچوں کے ساتھ گھومنے کیلئے ایسی جگہ کا انتخاب کرنا پڑتا ہےجو مکمل طور پر محفوظ ہو اور جہاں بچوں کے ساتھ آزادانہ طور پر دل کھول کر تفریح کر سکیں ۔ یہ مشکل آسان کرنے کیلئے ہم آپ کو دہلی میں بچوں کے لئے بہترین جگہوں اور دہلی کے مشہور’پکنک ا سپاٹ‘ کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو مکمل طور پر محفوظ ہیں جہاں آپ اپنے بچوں کے ساتھ گھوم پھر سکتےہیں۔
نیشنل بال بھون
 نیشنل بال بھون بچوں کے ساتھ دہلی میں دیکھنے کے لائق بہترین جگہوں میں سے ایک ہے۔ اس وقت کے ہندوستان کے وزیر اعظم  پنڈت جواہر لال نہرو کے ذریعہ۱۹۵۶ء میں قائم کیا گیا ہے۔ نیشنل بال بھون کا مقصد چھوٹے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا اور ان میں اضافہ کرنا ہے۔ انہیں ان کی عمر کے مطابق دلچسپ سرگرمیوں اور دلچسپ مواقع فراہم کرنا ہے۔   نیشنل بال بھون بچوں کو اپنے خیالات کے اظہار اور نشوونما کے لئے ایک شاندار پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے جو ان کی  نشوونما میں بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ نیشنل بال بھون میں  آپ کے بچے بہت سے کھیلوں اور سواریوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سی اہم معلومات حاصل کر سکیں گے۔
نیشنل زولوجیکل پارک
 نیشنل زولوجیکل پارک دہلی میں پرانا قلعہ کے قریب واقع ہے۔ دہلی میں بچوں کےسب سے زیادہ پسندیدہ مقامات میں سے ایک ہے ۔ اس پارک میں اتوار کو بچوں کا  ہجوم نظر آتا ہے جو یہاں اپنے والدین کے ساتھ گھومنے اور پکنک منانے آتے ہیں۔ جب بھی آپ اپنے بچوں کے ساتھ  یہاں آئیں گے، آپ کو  بہت سے جنگلی جانور نظر آئیں گے جن میںایشیائی شیر، رائل بنگال ٹائیگر ، ہندوستانی گینڈے اورلال جنگی مرغی قابل ذکر ہیں۔  اس پارک میں  بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں ہیں جو آپ کو اس پارک میں سیر کرادیں گی۔ تفریح کے دوران اگر آپ کے بچو ں کوبھوک  لگتی ہے تو یہاں کینٹین بھی ہے جس سے آپ کے بچے بھوک مٹا سکتےہیں۔ 
ریل میوزیم دہلی
 ۱۰؍ ایکڑ کے وسیع رقبے میں سرسبز و شاداب باغات کے بیچ میں واقع ریل میوزیم دہلی کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ یکم فروری۱۹۷۷ء کو قائم کیا گیا۔ ریل میوزیم بنیادی طور پر ہندوستان کے پرانے ریلوے ورثے کو محفوظ رکھنے کے مقصد سے قائم کیا گیا تھا۔ جس میں ہندوستانی ریلوے کی قدیم اشیاء اور فرنیچر سمیت۱۰۰؍ سے زائد اشیاء دیکھی جاسکتی ہیں۔ ان سب کے علاوہ، یہ میوزیم  تھری ڈی  ورچوئل ٹرین کی سواری، اسٹیم لوکو سمیولیٹر، ٹوائے ٹرین اور بچوں کی تفریح ​​کے لئے ایک انڈور گیلری بھی فراہم کرتا ہے ۔ اگر آپ اپنے بچوں کے ساتھ دہلی میں کہیں جانے کا ارادہ کر رہے ہیںتو ریل میوزیم آپ کیلئے بہترین اور محفوظ جگہ ہے۔
اویسٹر (اپو گھر)
 اپو گھر کے نام سے مشہور، اویسٹر ،لیسر ویلی، سیکٹر۲۹؍میں واقع ہے۔ اپو گھر ملک کا پہلا تفریحی پارک تھاجس نے۱۹۸۲ء کے ایشین گیمز کا آغاز کرتے ہوئے۱۹۸۴ء میں اپنے دروازے کھولے تھے۔   ۱۰؍ ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا یہ مشہور واٹر پارک گڑگاؤں میں ہڈا میٹرو اسٹیشن کے باہر ایک اہم مقام پر واقع ہے۔ اویسٹر واٹر پارک ایک مکمل تفریحی مقام ہے جہاں آپ اپنے بچوں کے ساتھ بھرپور لطف اٹھا سکتے ہیں۔
 ورلڈس آف ونڈر واٹر پارک
یہ نوئیڈا کے وسط میں واقع ایک  پارک ہے جو بچوں کے ساتھ ساتھ ہر عمر کے افراد میں مشہور ہے۔  جب بھی آپ یہاں اپنے خاندان اور بچوں کے ساتھ آئیں گے تو یہاںواٹر پارک  کے علاوہ آپ پینٹ بال، گو کارٹنگ اورایئر ہاکی جیسی بہت سی دوسری سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔
ان مقامات پر بچوں کے ساتھ سفر کو یادگار بنایا جاسکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK