باندرہ کے پاش علاقے پالی ہل میں توے پر بنائی جانے والی متعدد ڈشیز کو رول، اسٹارٹر کے طور پر اور کلو کے حساب سے بھی فروخت کیا جاتاہے۔
EPAPER
Updated: April 10, 2026, 1:01 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
باندرہ کے پاش علاقے پالی ہل میں توے پر بنائی جانے والی متعدد ڈشیز کو رول، اسٹارٹر کے طور پر اور کلو کے حساب سے بھی فروخت کیا جاتاہے۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
چاری آلو،افغانی پنیر،چکن دہی سیخ کباب، مٹن کاکوری کباب،پرانز ٹکہ،افغانی تندوری لیگ، تندوری ران،پرانز کبسہ،مٹن وہائٹ قورمہ۔
پتہ: شاپ نمبرایک،سلور کروفٹ، ۱۶؍ویں اور ۳۳؍ واں کراس روڈ،پالی ہل، باندہ ویسٹ ،ممبئی ۴۰۰۰۵۰
ہوٹل کھلنےکے اوقات:شام۴؍تاصبح ۴؍بجے
رابطہ: 9967138646
جب بھی بات ذائقہ کی آتی ہے تو سب سے پہلا نام دہلی اور وہ بھی پرانی دہلی بلکہ جامع مسجد کے قریب ملنے والی ڈشیز کانام آتا ہے۔ اگر آپ ویسا ہی ذائقہ یہاں ممبئی میں بیٹھ کر کھانا چاہتے ہیں تو باندرہ میں واقع سلیمز شاہی سیگڑی میں کھا سکتے ہیں ۔ اس ریسٹورنٹ کی جانب سے دعویٰ تو یہی کیا جارہا ہے کہ یہاں ’پرانی دہلی کا ذائقہ‘ دستیاب ہے۔انٹرنیٹ پر موجود یہاں کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں کئی قسم کے رول دستیاب ہیں ۔ اس کا آغاز ہی گرِلز اینڈ رولز سے ہوتا ہے لیکن اس میں ۳؍متبادل موجود ہیں پہلا رول،دوسرا بطور اسٹارٹر اور تیسراکلو کے حساب سے ملتا ہے۔اس کے تحت ویج میں اچاری آلو، تندوری آلو،افغانی پنیر، شاہی پنیر ٹکہ جیسے نام ہیں ۔نان ویج میں چکن چٹپٹا ٹکہ، چکن ریشمی ٹکہ، چکن اچاری ٹکہ، چکن کستوری ٹکہ، چکن سیخ کباب،چکن ملائی سیخ کباب، چکن دہی سیخ کباب، ان میں سےمٹن کے متبادل میں ہیں جبکہ مٹن کاکوری کباب، مٹن گلائوٹی کباب بھی ہیں ۔ سی فوڈ میں فش ٹکہ اور پرانز ٹکہ ہے۔توا رول میں چکن بھونا رول، بٹر چکن رول، مٹن بھیجا مسالا رول، مٹن کالی مری بھیجا رول ہیں ۔چائنیز رول میں چلی، منچورین، شیزوان رول پنیر، ویج،چکن،فش اور پرانز کےمتبادل میں دستیاب ہیں ۔
یہ بھی پڑھئے: پالز فش کارنر: باندرہ کے پالی ہل میں واقع ایک عمدہ ریسٹورنٹ
تندور کا تڑکا میں افغانی تندوری لیگ، روسٹیڈ تندوری، ملاڈی ٹنگڑی، امول بٹر دہی چکن،مٹن تندوری چاپ، تندوری ران،ملائی برّا ران، پیشاوری ران جیسے متبادل ہیں ۔بیدا روٹی میں کئی طرح کی بیدا روٹی ہے جبکہ سادی روٹیوں میں بھی کئی متبادل ہیں ۔مغلائی رائس کے تحت کبسہ رائس میں چکن تندوری کبسہ رائس، عربین کبسہ، ران کبسہ،فش کبسہ اور پرانز کبسہ بھی ہے۔پلائو بریانی میں بھی ایسے ہی کئی متبادل ہیں ۔مغلائی مین کورس میں بھی ویج کے تحت دال مکھنی، پنیر ٹکہ مسالا،پنیر بھرجی، پنیر مکھنی۔ چکن میں چکن کاجو قیمہ، چکن افغانی توا، کریم چکن، لیمن چکن، چکن کڑائی، چکن قورمہ ہے۔ مٹن میں بھیجا مسالا، کٹاکٹ، قورمہ،کڑاہی، وہائٹ قورمہ، ران مسالا، سی فوڈ میں فش اور پرانز میں ٹکہ مسالا اور چنگیزی ہے۔ اس کے بعد چائنیز ڈشیز کے بھی تمام متبادل موجود ہیں ۔