اس ریسٹورنٹ میں مچھلیوں پر مبنی ڈشیز کے علاوہ چکن،مٹن اور ویج پر مبنی ڈشیز بھی بڑی تعداد میں ملتی ہیں،کئی منفرد ڈشیزیہاں دستیاب ہیں۔
EPAPER
Updated: April 03, 2026, 11:17 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
اس ریسٹورنٹ میں مچھلیوں پر مبنی ڈشیز کے علاوہ چکن،مٹن اور ویج پر مبنی ڈشیز بھی بڑی تعداد میں ملتی ہیں،کئی منفرد ڈشیزیہاں دستیاب ہیں۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
کریم آف چکن، پایا سوپ،راجستھانی تندوری چکن،ممبئی مرغ،فش تندوری، لسونی پرانز،بٹر چکن رول،مٹن ساگ والا، مٹن نرگسی کوفتہ۔
پتہ: شاپ نمبر ۸؍کیلاش شاپنگ سینٹر،جنکشن ۱۶؍ اور ۳۳؍واں روڈ باندہ ویسٹ ،ممبئی ۴۰۰۰۵۰
ہوٹل کھلنے کے اوقات: ۱۲؍تارات ڈیڑھ بجے
رابطہ: 098190 51313
باندرہ کا پالی ہل علاقہ ممبئی کے پاش اور عمدہ ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہاں دیگرچیزوں کے علاوہ کئی عمدہ ریسٹورنٹس بھی موجود ہیں۔ انہیں میں سے ایک پالزفش کارنربھی ہے جہاں کئی قسم کے پکوان ملتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز سوپ سے ہوتا ہے جس میں کریم آف چکن، پایا سوپ، کریم آف ویج،کریم ٹوماٹو اور پالک سوپ ہیں۔ اپیٹائزر چکن کے تحت ریشمی تندوری چکن،دہلی والا تندوری چکن، راجستھانی تندوری چکن، چکن نذرانہ، پنجابی ٹکہ، کباب(چکن) مالٹا، ممبئی مرغ،چکن اینڈ چیز، چکن کرسپی اور نوابی کباب شامل ہیں۔ مٹن کے تحت سیخ کباب، بوٹی کباب، مٹن چاپس توا اینڈ تندوری، شامی کباب ہیں۔سی فوڈ کے تحت فش فنگر، راوس، پرانز، پامفریٹ فرائی، فش تندوری(پودینہ/سلونی/کالی مری) لسونی پرانز اور تندوری پرانز کا متبادل موجود ہے۔اسی طرح ویج میں بھی کئی متبادل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: جنتا توا اینڈ گِرِل:کرلا میں تندوری اور توے کی ڈشیز کا خزانہ
رول میں چکن کے تحت ٹکہ/میتھی/قلمی/ اچاری/لاہوری/ مٹن کباب/نذرانہ/فش اور پرانز کا متبادل موجود ہے۔اس کے علاوہ بٹر چکن رول،چکن آفتاب رول،بھونا رول۔ ویج میںپنیر ٹکہ رول، پنیر بھرجی/مکھنی رول،ہرا بھرا کباب رول کے متبادل ہیں۔
مین کورس چکن میں بٹر چکن، چکن ساگ والا، چکن میتھی، چکن دہی والا،چکن ایرانی، چکن افغانی،حیدرآبادی،بھونا،ہانڈی، انگاری، ادرکی، مالونی، روغنی، توا اور بالٹی کے متبادل ہیں۔مٹن میں مٹن بالٹی، قیمہ کلیجی، مٹن قورمہ، مٹن ساگ والا، مٹن نرگسی کوفتہ، مٹن روغن جوش، برین فرائی، گردہ مسالا ،مٹن دال گوشت جیسی ڈشیزہیں۔ سی فوڈ میں فش کری میں پنجابی اور کوکنی کا متبادل ہے، پرانز کری میں بھی یہی متبادل ہیں۔اس کے بعد ویج میں بھی کئی نام دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: مغل ڈھابہ کرلا: انواع واقسام کے پکوان کا مرکز
رائس میں مرغ مسلم رائس، کشمیری پلائو، دال کھچڑی، مٹن بریانی، چکن ٹکہ بریانی، کباب بریانی، فش پلائو، پرانز بریانی دستیاب ہیں۔روٹی کے تحت رومالی روٹی، گارلک بٹر نان،بٹر کلچا،چیز پراٹھا کے علاوہ آلو،میتھی، گوبی، پنیر،پودینہ، اجوائن کے پراٹھے بھی ملتے ہیں۔ میٹھے میں چاکلیٹ موس،کیرامل کسٹرڈ اور فیرنی ہے۔