۳؍سال میں اس کے ۴؍شانداراسٹور قائم ہوچکے ہیں جبکہ آن لائن خریداری کا بھی بہترین نظم کیا گیا ہے،ملبوسات کے علاوہ خوشبوئیں بھی دستیاب۔
بوریولی کےاسکائی سٹی مال میں فرے یا کا اسٹور-تصویر:آئی این این
ہندوستان میں گزشتہ چند برسوں کے دوران انڈو ویسٹرن فیشن کا رجحان تیزی سے بڑھا ہے۔ نئی نسل اب ایسے ملبوسات کو ترجیح دیتی ہے جن میں روایت کی خوشبو بھی ہو اور جدید طرزِ زندگی کی جھلک بھی۔ اسی بدلتے ہوئے فیشن منظرنامے میں’فرے یا‘Freyaa ایک ابھرتا ہوا نام بن کر سامنے آیا ہے، جس نے مختصر عرصے میں اپنی الگ شناخت قائم کر لی ہے۔فرےیا بنیادی طور پر خواتین کے لیے انڈو ویسٹرن، ایتھنک اور جدید فیشن ملبوسات تیار کرنے والا ایک برانڈ ہے،جو ہندوستانی دستکاری اور عالمی فیشن رجحانات کو یکجا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ برانڈ کا مقصد صرف لباس فروخت کرنا نہیں بلکہ خواتین کو ایسا انداز فراہم کرنا ہے جس میں اعتماد، شخصیت اور ثقافتی وابستگی ایک ساتھ نظر آئے۔
آغاز اور وژن
فرےیافیشن کی بنیاد ڈاکٹر دھرمیش شاہ (ہیرو ریئلٹی کے سابق سی ای او) اور ان کی اہلیہ وبھا شاہ نےرکھی۔ برانڈ کو ۱۷؍جون ۲۰۲۴ءکو لانچ کیا گیا۔ ممبئی میں قائم یہ برانڈ’میک ان انڈیا‘کے اصول پر کام کر رہا ہے اور مقامی کاریگروں اور فنکاروں کو مواقع فراہم کرتاہے۔ ڈاکٹر دھرمیش شاہ کی کاروباری تجربہ کاری اور وبھا شاہ کی تخلیقی صلاحیتوں نے مل کر فرےیا کو ایک مضبوط بنیاد دی ہے۔
برانڈ کی خاص پہچان
برانڈ کا فلسفہ بہت واضح ہے’فیشن جوہر نسل کو قریب لائے‘۔ فرےیا کا مقصد ایسی خواتین کے لیے لباس بنانا ہے جو اپنی دہری شناخت یعنی دیسی بنیادوں اور ماڈرن لائف اسٹائل کو فخر کےساتھ آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔
مصنوعات کی وسیع دنیا
فرےیا نے فیشن مارکیٹ میں اپنی پہچان تنوع اور مختلف سائز کی وجہ سے بنائی ہے، جہاں سائز ایس یعنی اسمال سے لے کر ۵؍ ایکس ایل یعنی ۵؍گنا بڑے سائز کے کپڑے بھی یہاں مل جائیں گے۔فیوژن اور انڈو-ویسٹرن ملبوسات کے تحت ان کے کلیکشن میں ڈیزائنر کو آرڈ سیٹس ، اسٹائلش ٹیونکس اور خوبصورت کفتان شامل ہیں جو روایتی کڑھائی اورجدید کٹس کاحسین امتزاج ہیں۔مغربی لباس میں روزمرہ اور دفتری استعمال کے لیے جینز، اسمارٹ ٹاپس اور میکسی ڈریسز بھی یہاں مل جائیں گے۔فرےیاکے ملبوسات میں اکثر ڈیجیٹل پرنٹس، فلورل ڈیزائن، ہاتھ کی کڑھائی، چنون سلک، کاٹن اور جدید فیبرکس کا استعمال دیکھاجاتاہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے لباس نہ صرف تہواروں اور تقریبات میں پہنے جا سکتے ہیں بلکہ روزمرہ اور آفس وئیر کے طور پر بھی موزوں سمجھے جاتے ہیں۔
فیشن کے ساتھ ساتھ برانڈ نے پریمیم لائف اسٹائل مارکیٹ میں بھی قدم رکھا ہے۔اس کے تحت یہاں پر آپ مختلف قسم کی خوشبوئوں پر مشتمل پرفیوم بھی خرید سکتے ہیں۔ یہ پرفیوم’فرےیا، یو اینڈ آئی(ایف وائی آئی) کے نام سے یونیسیکس خوشبوئیں پیش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ایس کے اے ڈی آئی کے نام سے ہربل کاسمیٹکس لانچ کرنے کی تیاری میں ہیں۔
ممبئی میں اسٹورز
فرےیا کی سب سے بڑی طاقت اس کی اومنی چینل حکمتِ عملی ہے۔ برانڈنے آن لائن فروخت کے ساتھ ساتھ ممبئی کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی اپنے فزیکل اسٹورز قائم کیے ہیں۔
۲۰۲۶ءمیںکمپنی نے بوریولی کے اسکائی سٹی مال میںاپنا چوتھا فلیگ شپ اسٹور شروع کیا، جو اس کی تیز رفتار توسیع کی علامت سمجھا جاتا ہے۔اس کے علاوہ بوریولی ہی کے سترا پارک علاقے میں بھی ان کا ایک اور اسٹور موجود ہے جبکہ ڈومبیولی کے پلاوا میں واقع ایکسپیریا مال میں بھی ان کا اسٹور موجود ہے۔
اس کے علاوہ https://www.freyaa.com/ پر آن لائن بھی آپ ان کے ملبوسات خرید سکتے ہیں۔اس کے علاوہ نٹرا (Myntra)، ایجیو (Ajio)، ایمیزون (Amazon) اور نائکا فیشن (Nykaa Fashion) جیسے بڑے ای کامرس پلیٹ فارمز پر بھی دستیاب ہیں۔برانڈ تیزی سے توسیع کر رہا ہے اور فرینچائزماڈل کے ذریعے دیگر شہروں میں بھی پھیل رہا ہے۔