• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایسر پریڈیٹر ہیلیوس نیو۱۶؍ میں گیمنگ سے زیادہ کچھ ممکن

Updated: August 05, 2024, 1:10 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

۱۶؍انچ کےاس لیپ ٹاپ میں ۱۶؍جی بی ریم اورایک؍ٹی بی تک کا اسٹوریج دیا گیا ہے،انٹیل آئی ۷؍ پروسیسر کے ساتھ ۶؍جی بی کاڈسپلے ڈرائیور بھی ہے۔

Acer Predator Helios 16. Photo: INN
ایسر پریڈیٹر ہیلیوس نیو۱۶؍۔ تصویر : آئی این این

گیمنگ لیپ ٹاپس کی ان دنوں بہار سی آئی ہوئی ہے اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ کچھ منفرد سا لیپ ٹاپ اپنے ٹیبل پر لاکر رکھے۔ اس حساب سے دیکھا جائے تو ایسر کا نیا پریڈیٹر ہیلیوسنیو ۱۶؍ میں بہت کچھ ہے وہ ایک عام سے گیمنگ لیپ ٹاپ سے کچھ زیادہ ہی ہے۔ اس کے علاوہ آج کل اے آئی کا بھی خوب چرچا ہے اور زیادہ تر مینوفیکچرر اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کی کوشش کرتے نظر آرہے ہیں اور اس کی بنیاد پر سافٹ ویئر بناکر اپنے کمپیوٹر میں شامل کرر ہے ہیں۔ لیکن ایسر نے ایسا کچھ نہیں کیا ہےبلکہ اس نے مائیکروسافٹ کاپی لوٹ کی نامی ایک مخصوص بٹن بنایا ہے جسے دباکر آپ اے آئی سے چلنے والے متعددسافٹ ویئر شروع کرسکتے ہیں۔ 
ڈیزائن
 ایسر پریڈیٹر ہیلیوس نیو ۱۶؍ دیکھنے میں دیگر گیمنگ لیپ ٹاپ کی طرح ہی نظر آتا ہےجبکہ اس میں کچھ منفرد ڈیزائن ایلیمنٹ شامل کئے گئے ہیں۔ اس کا لیڈ المونیم سے بنایا گیا ہے اوراس پر یک رنگی آر جی بی لوگو اور لیزر سے بنائے گئے کچھ کوڈ موجود ہیں۔ ان کوڈز کا مطلب کچھ اور نہیں بلکہ ’ہیلیوس نیو‘ اور ’جوائن پریڈیٹر فورس‘ ہے۔ ان کوڈ کا مطلب آن لائن تلاش کرنے کیلئے ہدایات دی گئی ہیں۔ اس کےبائیں جانب ایتھرنیٹ آر جے ۴۵؍پورٹ، یو ایس بی ۳ء۲؍ جنریشن ون ٹائپ اے کنیکٹر، مائیکروایس ڈی کارڈ ریڈر، ۳ء۵؍ایم ایم کومبو آئوڈیو جیک دیاگیا ہے۔ دائیں جانب یو ایس بی ٹائپ اے پورٹ دیا گیا جس سے لیپ ٹاپ بند ہونے پر بھی اسے چارج کیا جاسکتاہے، کنگسٹن لاک سلاٹ، پاور اور بیٹری کیلئے انڈیکیٹر، دیا گیا ہے۔ پیچھے کی جانب ایچ ڈی ایم آئی۲ء۱؍ سلاٹ، پاور کنیکٹر اور یو ایس بی ٹائپ سی تھنڈربولٹ ۴؍ کے ۲؍پورٹ دیئے گئے ہیں۔ 
ڈسپلے
 اس میں میٹ ڈسپلے استعمال کیا گیا ہے جو دیکھنے میں بہت اچھا لگتا ہے۔ ۱۶؍انچ کے اسکرین پر بیزل بہت پتلا دیا گیا ہے۔ یہ ایچ ڈی آر موڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔ ۲۴۰؍ ہرٹز ریفریش ریٹ اور این ویڈیو جی سینک سپورٹ گیم کھیلنے میں کار آمد ثابت ہوتے ہیں۔ 
ہارڈ ویئر
 اس میں فل سائز کی بورڈ دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس میں ایک بٹن سے دوسرے بٹن پر جانا آسان ہے لیکن زیادہ آرامدہ نہیں ہے کیوں کہ اس میں بٹنوں کے بیچ میں جگہ بہت کم دی گئی ہے۔ اس پر دوسرا بٹن دبنے کی غلطی ہونے کا امکان زیادہ ہے۔ لیکن یہ کی پیڈ دیکھنے میں زیادہ دلکش نظر آتا ہے کیوں کہ اس کے بٹنوں کے نیچے لائٹ جلتی ہے۔ یہ لائٹ ۴؍ مختلف حصوں کے حساب سے جلتی ہے۔ اس کے کی بورڈ میں کاپی لوٹ نامی ایک خصوصی بٹن دیا گیا ہے جبکہ ایک بٹن ایسر پریڈیٹر سینس سافٹ ویئر شروع کرنے کیلئے دیا گیا ہے۔ 
 ٹچ پیڈ بھی بڑا ہے اور اس میں الگ الگ طرح سے پریس کرنا بھی آسان ہے۔ اس کے علاوہ اس میں دونوں جانب اسپیکر لگے ہوئے جو نیچےکی جانب ہیں۔ یہ اسپیکر ڈی ٹی ایس: ایکس الٹرا کو سپورٹ کرتے ہیں جو سننے میں بہت اچھے لگتے ہیں لیکن اس میں بیس یا اونچی آواز نہیں ہے۔ یہ اسپیکر اس لیپ ٹاپ کا سب سے کمزور پہلو ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ایچ ڈی ویب کیمرہ بھی دیا گیا ہے جس کے ساتھ ۳؍مائیکروفون بھی ہیں تاکہ آ پ کی بات کی ریکارڈنگ اچھی طرح ہوسکے۔ حالانکہ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا کیمرہ ۱۰۸۰؍ پکسل کے ریزولیوشن والا ہے لیکن حقیقت میں اتنا ریزولیوشن نہیں ملتا۔ 
سافٹ ویئر
 ایسر پریڈیٹر ہیلیوس نیو ۱۶؍ ونڈوز ۱۱؍ پر چلتا ہےجو پہلے ہی سے انسٹال کیا ہواآتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو مائیکروسافٹ آفس کے ٹول کے علاوہ کاپی لوٹ کا سپورٹ بھی ملتا ہے۔ کاپی لاٹ کی بات کریں تو یہ اے آئی کی مدد سے چلنے والی خصوصیات ہیں جس میں پیوریفائڈ ویو ویب کیم جس میں آٹومیٹک آئی کانٹیکٹ اور بیک گرائونڈ کو بلر کرنے کی سہولت ہے۔ اس کے علاوہ پیوریفائڈ وائس ۲ء۰؍ ہے جو آواز کو صاف کرتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کاپی لوٹ کی سے کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں اور تصویر بنواسکتے ہیں۔ 

ڈسپلے        ۱۶؍انچ
پروسیسر     انٹیل کور آئی ۷؍
ریم            ۱۶؍جی بی ڈی ڈی آر۵؍ ایس ڈی ریم
گرافکس      این ویڈیا جی ای فورس۶؍جی بی  وی ریم
ریزولیوشن   ۱۹۲۰X۱۲۰۰
ہارڈ ڈسک     ایک ٹی بی
بیٹری        ۹۰؍واٹ اَورس

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK