Inquilab Logo

گلیکسی ایف -۱۵ ،۵؍جی : خصوصیات کا حامل اسمارٹ فون

Updated: March 11, 2024, 11:38 AM IST | Inquilab Desk | Mumbai

سیمسنگ کے ۶؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری والے اس اسمارٹ فون کا چار جر اورکیمرہ بھی بہترین ہے، اس کا ڈسپلے بھی پر کشش ہے۔

Samsung`s attractive smartphone `Galaxy F-15.5G` is available in different colors. Photo: INN
سیمسنگ کا پر کشش اسمارٹ فون’ گلیکسی ایف-۱۵،۵؍جی ‘مختلف رنگوں میں دستیاب ہے۔ تصویر : آئی این این

سیمسنگ نے ۶؍ ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری والے نئے گلیکسی ایف-۱۵، ۵؍جی موبائل فون لانچ کیا ہےجو کئی خصوصیات کا حامل ہے جو گاہکوں کو اسمارٹ فون کا شاندار تجربہ فراہم کرتا ہے۔ 
ڈسپلے
 گلیکسی ایف-۱۵، ۵؍ کاڈسپلے منفر د ہے۔ یہ اتنا پرکشش ہے کہ اس پر کوئی فلم دیکھیں  گے تو مزہ آئے گا۔ دفتری کام کرتے وقت بھی بور نہیں  ہوں گے۔ گلیکسی ایف-۱۵، ۵؍ میں ۶ء۵؍ انچ کا سپرایمولیڈ ڈسپلے ہے۔ اس میں فل ایچ ڈی ( ۱۰۸۰x۲۳۴۰) ریزولوشن ہے۔ ۹۰؍ ایچ زیڈکا ریفریش ریٹ اور ۸؍سو نٹس کی پیک برائٹنس ملے گی۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس میں  بہتر ڈسپلے کا تجربہ ہوگا۔ 
 کیمرہ 
 سیمسنگ گلیکسی ایف-۱۵، ۵؍ میں  ٹرپل ریئر کیمرہ سٹ اپ دیا گیا ہےجس میں پرائمری کیمرہ ۵۰؍ ایم پی کا ہے جس میں  ایف / ۱ء۸؍ اپرچر ملتا ہے۔ ۵؍ایم اپی الٹر ا والڈ اینگل لینس دیا گیا ہے۔ اس میں   یہ دوایم پی ڈپتھ لینس دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایل ای ڈی فلیش لائٹ دی ہے۔ 
بیٹری
 سیمسنگ گلیکسی ایف-۱۵، ۵؍ میں سب سے خاص اس کی بیٹری ہے جو ۶؍ ہزار ایم اے ایچ ہے۔ ایک بار چارج کرنے پر لگاتار استعمال کی جائے تو دو دن چلتی ہے۔ لگاتار استعمال نہ کرنے پر ۳؍ دن بھی چل سکی ہے۔ اس کا چار جر بھی بہترین ہے۔ اس میں ۲۵؍ ڈبلیو فاسٹ چارجر سپورٹ ہے۔ 
 قیمت 
یہ اسمارٹ فون دو ماڈلز میں دستیاب ہے۔ اس میں ۴؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی روم کی قیمت۱۱؍ ہزار ۹۹۹؍ روپے اور۶؍ جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی روم کی قیمت۱۳؍ ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے۔ اس کی فروخت جاری ہے۔ 
کمپنی کا کیا کہنا ہے؟
سیمسنگ انڈیا کے ایم ایکس بزنس کے نائب صدر آدتیہ ببر نے اسے لانچ کرتے ہوئے کہا تھا کہ گیلکسی ایف-۱۵، ۵؍جی اپنے سیگمنٹ میں بہترین۶؍ ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور دیگر خصوصیات جیسے سپرایمولیڈ ڈسپلے، اینڈرائیڈ اپ گریڈ کی فورتھ جنریشن اور ۵؍سال کی سیکوریٹی اپ ڈیٹس کے ساتھ ملے گا۔ جو یہ یقینی بناتا ہے کہ صارفین اس کی اہم خصوصیات اور بہتر سیکوریٹی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ فون میں ۲۵؍ واٹ کی سپر فاسٹ چارجنگ کی سہولت ہے۔ یہ ریم پلس فیچر کے ساتھ آتا ہے جو۱۲؍ جی بی تک اضافی ورچوئل ریم فراہم کرتا ہے۔ 
 فون کی خصوصیات ایک نظر میں
 پروسیسر: سیمسنگ کا نیا فون میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۶۱۰۰+ چپ سیٹ کے ساتھ لایا گیا ہے۔ 
 ڈسپلے: دیکھنے کے بہترین تجربے کیلئے کمپنی نیا فون۶ء۵؍ انچ فل ایچ ڈی + سپر ایمولیڈ ڈسپلے کے ساتھ لایا ہے۔ 
ریم اورا سٹوریج: یہ سیمسنگ فون دو ویریئنٹس میں لانچ کیا گیا ہے۔ فون ۴؍جی بی /۶؍جی بی ریم اور۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج کے ساتھ آتا ہے۔ 
بیٹری: کمپنی گیلکسی ایف -۱۵، ۵؍جی کو ۲؍دن تک چلنے والی بیٹری کے ساتھ لائی ہے۔ فون ۶؍ ہزار ایم ا ے ایچ بیٹری کے ساتھ آتا ہے۔ 
کیمرہ: گیلکسی ایف -۱۵، ۵؍جی فون ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ۵۰؍ ایم +۵؍ ایم پی اور ۱۳؍ ایم پی فرنٹ کیمرہ کے ساتھ لایا گیا ہے۔ 
اپ ڈیٹ: کمپنی اس فون کو۴؍ سال کے ا و ایس اور ۵؍ سال کی سیکوریٹی اپ ڈیٹس کے ساتھ پیش کر رہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK