Inquilab Logo Happiest Places to Work

اوپوپیڈ ۵: اعلیٰ درجے کابڑی بیٹری والا ۱۲؍انچ کا ٹیبلٹ

Updated: March 16, 2026, 10:44 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس کی زیادہ تر خصوصیات وہی ہیں جو ون پلس پیڈ گو۲؍میں استعمال کی گئی ہیں، اس کا ڈسپلے، پروسیسر اور بیٹری شاندار اور متاثر کن ہے۔

Oppo Pad 5 can be seen from the front and back in its different colors. Photo: INN
اوپو پیڈ ۵؍ کو آگے اور پیچھے سے اس کے مختلف رنگ دیکھے جاسکتے ہیں ۔ تصویر: آئی این این

آج کے ٹیکنالوجی کے دور میں مختلف برانڈز کے درمیان ایک ہی طرح کے ہارڈ ویئر کا استعمال کوئی حیرت کی بات نہیں رہی۔ لیکن جب دو ٹیبلٹ کاغذ پر بھی تقریباً ایک جیسے دکھائی دیں اور ہاتھ میں پکڑنےپر بھی تقریباً یکساں محسوس ہوں تو پھر اصل آزمائش یہ ہوتی ہے کہ ان کے درمیان فرق کہاں پیدا کیا جائے۔ اوپو پیڈ۵؍کو ہندوستان میں تقریباً ۲۶؍ہزار ۹۹۹؍روپے کی قیمت پر پیش کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ وہی مانوس خصوصیات، وہی ڈیزائن اور تقریباً وہی قیمت کی حکمت عملی نظر آتی ہے جو ون پلس پیڈ گو ۲؍میں ہے۔ 
ڈیزائن
اوپو پیڈ۵؍کا فریم سیدھا(فلیٹ) ہے جس کے کنارے ہلکے گول ہیں، جس کی وجہ سے ٹیبلٹ کو ایک پریمیم اور نفیس انداز ملتا ہے۔ اوپو پیڈ۵؍کی موٹائی صرف۶ء۸؍ملی میٹر ہے، جو ایک ۱۲؍ انچ کے ٹیبلٹ کے لیے خاصی کم سمجھی جاتی ہے۔ اپنے بڑے سائز کے باوجود اسے ہاتھ میں پکڑنا متوازن اور آرام دہ محسوس ہوتا ہے، اس لیےطویل وقت تک استعمال کرنے میں بھی کوئی خاص دقت نہیں ہوتی اور اسے آسانی سے بیگ یا بیک پیک میں رکھا جا سکتا ہے۔ پورٹس کی ترتیب پر نظر ڈالیں توپاور بٹن اوپری حصے میں (پورٹریٹ موڈ میں ) موجود ہے، جبکہ والیوم بٹن سائیڈ پر دیے گئے ہیں۔ نچلے حصے میں یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ موجود ہے اور اس کے دونوں طرف اسپیکر گرلز لگائی گئی ہیں۔ تاہم ایک کمی یہ ہے کہ اس میں کی بورڈ کے لیے کوئی میگنیٹک کنیکٹر موجود نہیں۔ اس وجہ سے پروڈکٹیویٹی کے امکانات صرف بلوٹوتھ پر مبنی لوازمات تک محدود ہو جاتے ہیں۔ 
ڈسپلے
اوپو پیڈ۵؍کی سب سے بڑی خوبی اس کا ڈسپلے ہے۔ اس میں ۱۲ء۱؍انچ کا۲ء۸؍ کےڈسپلے دیا گیا ہے جس کی پکسل ڈینسٹی ۲۸۴؍پی پی آئی ہے۔ اس کے ساتھ ڈولبی ویژن کی سپورٹ بھی موجود ہے۔ یہ اسکرین نہایت شوخ اور جاندار رنگ دکھاتی ہے، متن واضح اور شوخ نظر آتے ہیں۔ اس کی زیادہ سے زیادہ روشنی ۹۰۰؍نٹس تک پہنچ سکتی ہے، اس لیے براہ راست دھوپ کے علاوہ عام حالات میں دیکھنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آتی۔ مجموعی طور پر میڈیا دیکھنے کے لیے یہ ایک متاثر کن اسکرین ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ٹیکنو پووا کَرو۲: بڑی بیٹری والا ایک اور اسمارٹ فون

سافٹ ویئر
سافٹ ویئر کے لحاظ سے اوپو پیڈ۵؍میں کلر او ایس ۱۶؍دیا گیا ہے جو اینڈرائڈ۱۶؍پر مبنی ہے۔ اس طرح اسے اوپو کے تازہ اسمارٹ فونز میں موجود زیادہ تر فیچرز بھی حاصل ہیں۔ 
ہارڈ ویئر
اوپو پیڈ۵؍میں میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ۷۳۰۰؍ الٹراپروسیسر دیا گیاہے، جو دیگر ڈیوائسز جیسے پوکو ایکس ۷؍میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ یہاں اس چپ کو ایک بڑی اسکرین اور ملٹی ٹاسکنگ کو سنبھالنا پڑتا ہے۔ 
بیٹری
بیٹری کے معاملے میں اوپو پیڈ۵؍ واقعی متاثر کرتا ہے۔ اس میں ۱۰؍ہزار۵۰؍ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے جو استعمال کے انداز کے مطابق ۱۵؍سے ۱۸؍ گھنٹے تک اسکرین ٹائم فراہم کر سکتی ہے۔ اگر آپ اسے ہلکے پھلکے انداز میں استعمال کریں تو یہ کئی دن تک چل سکتا ہے۔ اسٹینڈ بائی وقت بھی قابلِ تعریف ہے۔ البتہ چارجنگ کی رفتار کچھ سست محسوس ہوتی ہے۔ ٹیبلٹ ۳۳؍واٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ ساتھ ملنے والا ۴۵؍واٹ چارجر اپنی مکمل صلاحیت استعمال نہیں کر پاتا۔ 

چند اہم باتیں

اسکرین
۱۲ء۱؍انچ  امولیڈ
روزولیوشن
۲ء۸؍کے، ایل سی ڈی  ڈسپلے
سافٹ ویئر
اینڈرائیڈ ۱۶؍ پر مبنی کلر او ایس۱۶
پروسیسر
میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی۷۳۰۰؍الٹرا
ریم
۸؍ جی بی
اسٹوریج
۲۵۶؍ جی بی
برائٹ نیس
۹۰۰؍نٹ
ریفریش ریٹ
۱۲۰؍ہرٹز
بیٹری
۱۰؍ہزار۵۰؍ ایم اے ایچ
چارجنگ(وائر)
۳۳؍واٹ  الٹرا چارج
چارجر 
۴۵؍ واٹ چارجر

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK