Inquilab Logo Happiest Places to Work

گارڈن کورٹ ریسٹورنٹ: ملاڈ میں سجی ہے ذائقوں کی عدالت

Updated: August 28, 2026, 12:52 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

ملاڈ کےاورلم کےقریب واقع اس ریسٹورنٹ میں سجاوٹ کے علاوہ کئی طرح کی منفرد اور خصوصی ڈشیزکھانے کیلئے موجود ہیںجو بہت کم جگہوں پر ملتی ہیں۔

The restaurant looks quite impressive. Picture: INN
دیکھنے میںیہ ریسٹورنٹ کافی شاندار محسوس ہوتا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
گاجراور ادرک کا سوپ، گاجر اور شلجم کا سوپ، بارلی سوپ، مرغ نورانی ٹکہ، مرغ لیمن کستوری ٹکہ، جھینگا کیرالا مسالا، باجرہ کی روٹی، جوار کی روٹی۔
پتہ :۱۶۷، ملاڈ ماروے روڈ اورلم، ایچ ڈی ایف سی بینک کے سامنے،ملاڈ ویسٹ، ممبئی، ۴۰۰۰۶۴
 ہوٹل کھلنےکے اوقات:دوپہر ساڑے ۱۱؍تارات ساڑھے۱۱
رابطہ : 918080809323

ملاڈاسٹیشن سے مالونی یا ماروےوغیرہ جاتے ہوئےراستے میں آپ نے ایک ریسٹورنٹ دیکھا ہوگا جس نے راستے پر بھی نہایت دلکش نقش و نگار سجا رکھے ہیں۔ اس ریسٹورنٹ کا نام گارڈن کورٹ ریسٹورنٹ ہے۔انٹرنیٹ پر اس ریسٹورنٹ کے اندر کی تصویریں دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ اس کے اندر واقع گارڈن بھی کافی دلکش ہےجس میں فوارے بھی لگے ہوئے ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجودیہاں کےمینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اس کا آغاز بھی سوپ سے ہوتا ہےجس میں ٹوماٹو باسل سوپ،گاجر اور ادرک کا سوپ، گاجر اور شلجم کا سوپ، کریم آف چکن سوپ، مرغ شوربہ،پالک اور لہسن کا سوپ،بارلی کا سوپ،اوٹ کا سوپ،ویج پینے سوپ، ریڈ پیپر ٹوماٹو سوپ، چکن کیرٹ لیک سوپ اور چکن اسنوپیز سوپ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پراٹھا ورلڈ: ایک انوکھی دنیا جہاں متعدد قسم کا پراٹھا کھانے کو ملتا ہے

اسٹارٹ (نان ویج) میںتوا پرانز، توا فش، مرغ پارسلی ٹکہ، مرغ نورانی ٹکہ، مرغ لیمن کستوری ٹکہ، مٹن سیخ کباب، باسا بٹرپیپر،باسا مکھنی، تندوری جھینگے،چکن بیل پیپر، چکن تریاکی، پرانز اوئسٹر بیل پیپر،پرانزپیری پیری،فش پی نٹ بٹر جیسے متبادل موجود ہیں۔

سالن کے تحت چکن میں مرغ دھنیا مسالا،مرغ بسنتی، مرغ ذائقہ مسالا،مرغ حیدرآبادی،مرغ اکبری اور چکن آپ کے پسند کے مسالے(ہانگ کانگ، گرین گارلک، حنان،شیزوان) میں دستیاب ہے۔مٹن کے تحت مٹن روغن جوش، مٹن پنجابی کری، مٹن کڑائی لسونی اور مٹن مالونی ہے۔فش اینڈپرانز کے تحت فش کڑی پتہ، فش مالونی، فش لال مرچ مسالا،فش ہرا مسالا،جھینگا گوان کری، جھینگا کیرالا مسالا، جھینگا مالونی، جھینگازکوٹی مسالا جیسی ڈشیزدستیاب ہیں۔ ساتھ میں ملنے والی چیزوں میں فریش گرین سلاد، ہوائین سلاد، گارڈن کورٹ اسپیشل سلاد، آپ کی پسند کی چیز(ویج، بوندی، منٹ،پائن ایپل) کا رائتہ ہے۔ روٹی کے تحت ملٹی گرین روٹی، روٹی کی ٹوکری، باجرہ کی روٹی، جوار کی روٹی، ناچنی کی روٹی، گیہوں کی روٹی،نان/ پراٹھا/ کلچہ، رومالی روٹی،بھرواں پراٹھا، بھرواں کلچہ،اونین پنیر کلچہ، گارلک نان/کلچہ،چیزنان/ کلچہ ملتا ہے۔اس کے علاوہ پلائو، بریانی، کئی طرح کے رائس اور نوڈل بھی یہاں ملتےہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK