اندھیری ایسٹ میں واقع اس ریسٹورنٹ میں آپ کو کئی طرح کےپراٹھے، راجما،چھولےکے علاوہ سرسوں کے ساگ کے ساتھ پیش کئے جاتےہیں۔
EPAPER
Updated: August 21, 2026, 1:31 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
اندھیری ایسٹ میں واقع اس ریسٹورنٹ میں آپ کو کئی طرح کےپراٹھے، راجما،چھولےکے علاوہ سرسوں کے ساگ کے ساتھ پیش کئے جاتےہیں۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
پالک لچھا پراٹھا، چلی ملی لچھا پراٹھا،گوبھی مولی لچھا پراٹھا، آلو پیاز لچھا پراٹھا،لہسن میتھی لچھا پراٹھا، سرسوں دا ساگ اور مولی والی روٹی،پیزا پراٹھا۔
پتہ :۳۹؍بی، سورین روڈ، گنداولی،نزد ٹی سی ایس، اندھیری ایسٹ، ممبئی، ۴۰۰۰۹۳
ہوٹل کھلنےکے اوقات:دوپہر ۱۱؍تارات ساڑھے۱۱؍ بجے
رابطہ : 022 4976 5441
پراٹھا ایک ایسی چیز ہے جو اکثر افراد کوپسند ہوتا ہے۔ اس پر اگر پراٹھا عام میدہ یا آٹے کے بجائے اور دیگر چیزوں سے بنایا گیا ہو تو اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ آج ہم آپ کیلئے ایک ایسے ریسٹورنٹ کا تذکرہ لے کر آئے ہیں جہاں کئی طرح کے پراٹھے کھانے کو ملتے ہیں۔اس لئے اس کا نام ہی پراٹھا ورلڈ یعنی پراٹھوں کی دنیا ہے۔ اندھیری میں واقع اس ریسٹورنٹ کے انٹرنیٹ پر موجود مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ متعدد قسم کے پراٹھے سنگل اور ڈبل کے زمرے میں پیش کئے جاتے ہیں۔پراٹھے کے ساتھ کھانے کیلئے چھولے یا دال مکھنی،دہی، ایک کیوب مکھن اور اچار بھی پیش کیا جاتا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں یہاں کون کون سے پراٹھے دستیاب ہیں۔ یہاں آلو پراٹھا، میتھی لچھا پراٹھا، پالک لچھا پراٹھا، چلی ملی لچھا پراٹھا، کے علاوہ پیاز، گوبھی، مولی، گوبھی مولی، آلو پیاز، آلو میتھی،آلو کارن، آلو کیپسی کم(شملہ مرچ)، گوبھی،لہسن پیاز،لہسن میتھی، لہسن آلو کے بھی متبادل میںپراٹھے ملتے ہیں۔اس کے علاوہ پنیر، چیز،پنیر پیاز، چیز پیاز، چیز شملہ مرچ، چیز آلو، چیز چلی، پنیر چلی، چیز کارن، پنیر کارن، چیز میتھی،پنیر گارلک،پنیر چیز، پنیر چیز گارلک کا بھی پراٹھا ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:بٹر چکن فیکٹری: بٹر چکن پر مشتمل کئی طرح کی ڈشیز کا مرکز
اس کے علاوہ پنجابی اسپیشل کامبو کے تحت سرسوں دا ساگ کے ساتھ مکھنی روٹی، مولی والی اور پیاز والی بھی ملتی ہے۔ اس کے علاوہ چھولے بھٹورے، دال فرائی چاول، کڑھی چاول، چھولے چاول، دال مکھنی چاول، پنیر مکھنی چاول ،پنیر کڑاہی چاول اور پائو بھاجی بھی ملتی ہے۔لچھا پراٹھا کامبو کے تحت دال فرائی لچھا پراٹھا، راجما مسالا لچھا پراٹھا، چھولے مسالا لچھا پراٹھا،دال مکھنی لچھا پراٹھا، ویج کڑاہی لچھا پراٹھا،پنیر مکھنی لچھا پراٹھا اور پنیر توا لچھا پراٹھا بھی ملتا ہے۔ بریانی پلائو کھچڑی کے تحت دال کھچڑی، دال پالک کھچڑی، توا پلائو، پنیر مٹر پلائو،پنیر ٹکہ بریانی ملتی ہے۔ دہلی کے طرزکے کلچے میں دہلی طرز کے کلچے کے ساتھ چھولے، راجما، دال مکھنی، سویا چاپ، سویا قیمہ، پنیر کڑاہی، پنیر مکھنی کا متبادل موجود ہے۔ پیزا پراٹھا کے تحت کرسپی پیزا پراٹھا اور دیگر ملتےہیں جس میں پراٹھے پر پیزا ساس، پیاز، شملہ مرچ،چیز فلنگ اور دیگرٹاپنگ لگائی جاتی ہے۔