اس تبدیلی کے نتیجے میں صارفین اپنے انسٹاگرام فیڈ کو اپنی دلچسپیوں کے مطابق ترتیب دے پائیں گے۔ اس طرح سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا یہ نیا فیچر صارفین کو ان کا پسندیدہ مواد دکھانے میں مدد کرے گا۔
EPAPER
Updated: December 12, 2025, 6:57 PM IST | New Delhi
اس تبدیلی کے نتیجے میں صارفین اپنے انسٹاگرام فیڈ کو اپنی دلچسپیوں کے مطابق ترتیب دے پائیں گے۔ اس طرح سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا یہ نیا فیچر صارفین کو ان کا پسندیدہ مواد دکھانے میں مدد کرے گا۔
انسٹاگرام نے دسمبر کے اپڈیٹ میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس اے آئی ٹول کو ’یور الگورتھم‘ Your Algorithm کا نام دیا گیا ہے۔ یہ فیچر، صارفین کو انسٹاگرام کے مبہم الگورتھم پر مکمل انحصار کرنے کے بجائے، براہ راست یہ فیصلہ کرنے کی اجازت دیتا ہے کہ وہ کس قسم کی شارٹ ویڈیوز دیکھنا چاہتے ہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ صارفین کو اپنے ریلز کے فیڈ پر زیادہ کنٹرول دینے کے مقصد سے اس فیچر کو ڈیزائن کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے صارفین کی شکایت تھی کہ ان کا ریلز فیڈ اکثر بے ترتیب یا غیر متعلقہ مواد دکھاتا ہے۔ انسٹاگرام نے اب تسلیم کرلیا ہے کہ اس کا خودکار الگورتھم، ہمیشہ لوگوں کی اصل دلچسپیوں کی عکاسی نہیں کرتا ہے۔ اس اپ ڈیٹ کے ساتھ، کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے الگورتھم کو ’شفاف اور صارف مرکوز‘ بنانا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: مستقبل میں پیسہ غیر متعلق، اے آئی غربت ختم کردیگا، کام اختیاری ہوگا: ایلون مسک
’یور الگورتھم‘ کیسے کام کرتا ہے
مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا نیا اے آئی ٹول ’یور الگورتھم‘ صارفین کو اپنے ریلز ٹیب میں اوپر دائیں جانب دکھائی دے گا۔ اس فیچر کے تحت، صارفین کو ان موضوعات/زمروں کی فہرست دکھائی جائے گی جو انسٹاگرام کے خیال میں آپ پسند کرتے ہیں۔ یہ زمرے، صارف کے ریلز دیکھنے کے اوقات، لائکس، اسکِپس اور دیگر پیمانوں پر مبنی ہوگے۔
انسٹاگرام صارفین اب ان موضوعات کی فہرست میں حقیقی وقت میں تبدیلیاں کر پائیں گے۔ دی گئی فہرست میں وہ اپنے پسندیدہ موضوعات کا اضافہ کرسکتے ہیں جن پر مبنی ریلز کو وہ زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ صارفین ان موضوعات کو ہٹا بھی سکتے ہیں جنہیں وہ غیر متعلقہ سمجھتے ہیں۔ اپنی دلچسپیوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے نئے کلیدی الفاظ ٹائپ کرکے شامل کرسکتے ہیں۔
اس تبدیلی کے نتیجے میں صارفین اپنے انسٹاگرام فیڈ کو اپنی دلچسپیوں کے مطابق ترتیب دے پائیں گے۔ اس طرح سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا یہ نیا فیچر صارفین کو ان کا پسندیدہ مواد دکھانے میں مدد کرے گا۔
اپنی پسندیدہ موضوعات کو اسٹوری پر شیئر کیا جاسکتا ہے
’یور الگورتھم‘ کے ٹیب میں اپنی دلچسپیاں اور پسندیدہ موضوعات منتخب کر لینے کے بعد صارفین ان کی فہرست کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر بھی کرسکتے ہیں اور اپنے فالوورز کو اپنے پسندیدہ موضوعات کی جھلک دکھا سکتے ہیں۔ اس آپشن کی مدد سے صارفین اپنے دوستوں کو بتا پائیں گے کہ وہ کس قسم کے مواد سے لطف اندوز ہونا پسند کرتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، اس فیچر کو فی الحال منتخب خطوں میں ریلیز کیا گیا ہے۔ جلد ہی اسے تمام ممالک میں دستیاب کرایا جائے گا۔ واضح رہے کہ فی الحال یہ اے آئی فیچر صرف ریلز فیڈ پر ہی لاگو ہوتا ہے۔ انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ مین فیڈ اور ایکسپلور ٹیب کیلئے اسی طرح کے ٹولز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور مستقبل قریب میں انہیں پیش کیا جاسکتا ہے۔