اس کے اسکرین کا سائز کم لیکن باقی چیزیں کافی عمدہ ہیں،ویوو اپنی ایکس سیریز میں کیمروں پر زیادہ توجہ دیتا ہے تو یہی چیز اس میں بھی ہے۔
ویوو ایکس ۳۰۰؍کے مختلف رنگ۔ تصویر: آئی این این
آج کے اس بازارمیں،جہاں بڑے اسکرین والے اسمارٹ فونزنےمکمل طور پر قبضہ جما لیا ہے، ویوو نے اپنے تازہ ترین ماڈل ویوو ایکس ۳۰۰؍کے ذریعے ایک بار پھر کمپیکٹ فلیگ شپ فونز کو زندہ کرنے کی کوشش کی ہے۔کمپنی کا یہ نیا اسمارٹ فون۳؍بنیادی نکات پر خاص توجہ دیتا ہے: ایک سادہ مگر دلکش کمپیکٹ ڈیزائن، فلیگ شپ معیار کاکیمرہ، اور اعلیٰ درجے کی کارکردگی۔ ویوو ایکس ۳۰۰؍محض اپنے بڑے پرو ماڈلز کا چھوٹا سا عکس نہیں بلکہ ایک ایسا فون ہے جو کسی غیر ضروری دکھاوے کے بغیر مضبوط کارکردگی اور پریمیم ڈیزائن پیش کرتا ہے۔
قیمت
قیمت کی بات کریں تو اس فون کا۱۲؍جی بی ریم اور۲۵۶؍جی بی اسٹوریج والا ویرینٹ ۷۵؍ہزار ۹۹۹؍روپے میں دستیاب ہے، ۱۲؍ جی بی ریم اور۵۱۲؍جی بی اسٹوریج کی قیمت ۸۱؍ہزار ۹۹۹؍ روپے رکھی گئی ہے، جبکہ ۱۶؍جی بی ریم اور ۵۱۲؍جی بی اسٹوریج والا ماڈل ۸۵؍ہزار۹۹۹؍روپے میں ملتا ہے۔
ڈیزائن
ویوو نے بالآخر اپنے تازہ ترین ویوو ایکس ۳۰۰؍کے ذریعے کمپیکٹ فارم فیکٹر کو واپس پیش کیاہے، جو ایک عرصے سے بڑے فونزکے ہجوم میں کہیں گم ہو چکا تھا۔ یہ فون اپنے سائز کی بدولت مقابلے میں نمایاں نظر آتا ہے۔ محض۷ء۹۹؍ملی میٹر موٹائی اور۱۹۰؍ گرام وزن کے ساتھ یہ اسمارٹ فون اپنے ہم قیمت فلیگ شپ فونز کےمقابلے میں ہلکا اور استعمال میں زیادہ آرام دہ محسوس ہوتا ہے۔
ڈسپلے
ویوو کے اس نئے فون میں۶ء۳۱؍انچ کا ایمولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے،۱۲۰؍ہرٹزریفریش ریٹ، ۲؍ہزارنٹس کی گلوبل پیک برائٹنیس اور۴؍ہزار ۵۰۰؍نٹس تک کی زیادہ سے زیادہ برائٹنیس فراہم کرتا ہے۔کمپنی نے اس میں۸؍ ٹی ایل ٹی پی او پینل استعمال کیا ہے، جو ۱۲۰؍ہرٹز تک ایڈاپٹو ریفریش ریٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔ الٹرا موشن ٹیکنالوجی کے باعث اسکرولنگ اور سوائپنگ کا تجربہ پہلے کے ماڈلز کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہموار محسوس ہوتا ہے۔ صارفین کے لیے ۳؍ آپشنز موجود ہیں: آٹو سوئچ، ہائی(۱۲۰؍ ہرٹز) اور اسٹینڈرڈ(۶۰؍ ہرٹز تک)۔
سافٹ ویئر
یہ کمپنی کے اولین اسمارٹ فونز میں شامل ہے جو اوریجن او ایس کے ساتھ آتا ہے۔سافٹ ویئر کے معاملے میں ویوو نےواقعی ایک بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ فن ٹچ او ایس کے مقابلے میں اوریجن او ایس کہیں زیادہ نکھرا ہوا اور متوازن محسوس ہوتا ہے۔ اینیمیشنز زیادہ روانی کے ساتھ چلتے ہیں اور یوزر انٹرفیس سادہ مگر دلکش نظر آتا ہے۔
ہارڈ ویئر
ویوو ایکس۳۰۰؍ میں جدید ترین میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی۹۵۰۰؍ پروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ۱۶؍جی بی تک ریم اور ۵۱۲؍جی بی تک انٹرنل اسٹوریج کی سہولت ملتی ہے۔ یہ نیا چپ سیٹ فلیگ شپ درجے کی کارکردگی پیش کرتا ہے۔
کیمرے
ایکس سیریز میں کیمرہ ہمیشہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے، اور ویوو ایکس ۳۰۰؍بھی اس روایت کو برقرار رکھتا ہے۔ اس فون کا زیئس برانڈڈ ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ اس قیمت کے زمرے میں بہترین میں شمار کیا جا سکتا ہے۔اس میں ۲۰۰؍ میگا پکسل کا پرائمری،۵۰؍میگا پکسل کا الٹرا وائڈ اور ۵۰؍میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔
بیٹری
اس میں۶۰۴۰؍ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری دی گئی ہے۔ کمپنی نےاس میں نئی بلو وولٹ بیٹری استعمال کی ہے، جو چوتھی نسل کی سلیکون اینوڈ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔