مجگائوں میں واقع اس ریسٹورنٹ میں آپ کو وہی ڈشیز اور ذائقہ چکھنے کا موقع ملے گا جو کہ آپ کوخصوصی طور پر حیدرآباد میں ہی ملتا ہے۔
EPAPER
Updated: May 30, 2025, 10:41 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
مجگائوں میں واقع اس ریسٹورنٹ میں آپ کو وہی ڈشیز اور ذائقہ چکھنے کا موقع ملے گا جو کہ آپ کوخصوصی طور پر حیدرآباد میں ہی ملتا ہے۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
مرغ دم بریانی، مستانی بریانی، مرغ پسندے، مرغ سرکاری دالچا، پتھر کا گوشت، تلا ہوا گوشت، مرغ ہریالی ٹکہ، کھڑی دال، خوبانی کا میٹھا، ڈبل کا میٹھا
پتہ: شاپ نمبر ۹؍، گرائونڈ فلور، لین ۲؍، نواب ٹینک روڈ، کولی واڑہ، مجگائوں، ڈاکیارڈ روڈ ممبئی۔ ۴۰۰۰۱۰
ہوٹل کھلنےکے اوقات:صبح ۱۱؍ سے رات ۵؍بجے تک
رابطہ : 09820061369
کوکن کے بعد اب ہم دکن کا رخ کرتے ہیں اور حیدرآباد کے خصوصی پکوانوں کا مزہ چکھتے ہیں۔ اسی کوشش میں آج ہم مجگائوں میں واقع حیدرآبادی دسترخوان کاجائزہ لیتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجود اس کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں جیسا کہ حیدرآباد کی مشہور ترین ڈش دم بریانی ہے تو یہاں پر کئی طرح کی دم بریانی ۳؍مختلف مقداروں میں پیش کی جاتی ہے۔ اس کے تحت سنگل یعنی ایک شخص کے کھانے کیلئے، کپل یعنی دو افراد کے کھانے کیلئے اور فیملی پیک پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے تحت مرغ دم بریانی، مرغ۶۵؍بریانی، مستانی بریانی، مٹن دم بریانی، مرغ ٹکہ بریانی کے متبادل موجود ہیں۔ اس کے علاوہ پلائومیں مرغ سویا پلائو اور زم زم پلائو ہیں۔ چاول میں بھی بگھارے چاول کا متبادل موجود ہے۔ رول میں مرغ ٹکہ رول، مرغ سیخ رول، مرغ ۶۵؍ رول، مرغ کریم رول، مٹن سیخ رول، فش رول اور بٹر چکن رول ملتے ہیں۔
’اسٹریٹ فرام دی ہانڈی‘ (براہ راست ہانڈی سے) کے تحت کئی طرح کے سالن ہیں جن میں حیدرآبادی مٹن حلیم، مرغ پسندے، مرغ مرگ، مرغ ماہی خلیا، مرغ مسلم، مرغ ٹکہ مسالا، نلی نہاری، مرغ سرکاری دالچا اور بٹر چکن جیسی ڈشیز ہیں۔ اس کے علاوہ مٹن قیمہ گھوٹالا، مٹن قیمہ میتھی، ٹماٹر گوشت کا سالن، مٹن دوپیازہ، انڈے کاسالن، انڈے کا خاگینہ جیس ڈشیز ہیں۔
اس کے آگے کباب کے تحت مرغ شامی کباب، مٹن شامی کباب، پتھر کا گوشت، ماہی کباب، تلا ہوا گوشت کے علاوہ ڈیپ فرائی کے تحت مرغ فرائی، فرائڈ ڈرم اسٹک، مٹن پیپر فرائی، اپولو فش ود ٹوٹ ساس، بنجارا پرانز فرائی، انڈا مرغ، مرغ ۶۵؍ اور قیمہ نوابی سموسہ ہیں۔ حیدرآبادی تندوری اسپیشل میں تندوری مرغ، تندوری لیگ، مرغ ٹنگڑی(ال بیک) مرغ ٹکہ، مرغ ہریالی ٹکہ، مرغ ملائی ٹکہ، مرغ سیخ کباب، مٹن سیخ کباب ہیں۔ حیدرآبادی دال میں کھڑی دال، حیدرآبادی دال فرائی، حیدرآبادی دال تڑکا، اونین کھاری دال(ڈرائی) کے بعد میٹھے میں خوبانی کا میٹھا(ود آئیس کریم)، ڈبل کا میٹھا، دودھی کا حلوہ، گلاب جامن ملتے ہیں۔