کرلا ڈپو کے قریب واقع اس ریسٹورنٹ میں تندور اور توے پر بنائی جانے والی ڈشیزدیکھ کر ہی انہیں کھانے کا دل چاہتا ہے،یہاںچائنیز ڈشیز بھی ہیں۔
EPAPER
Updated: March 06, 2026, 3:26 PM IST | Mohammed Habeeb | Mumbai
کرلا ڈپو کے قریب واقع اس ریسٹورنٹ میں تندور اور توے پر بنائی جانے والی ڈشیزدیکھ کر ہی انہیں کھانے کا دل چاہتا ہے،یہاںچائنیز ڈشیز بھی ہیں۔
ممبئی شہر میںتو کئی مقامات ہیں جو کھانے پینے کی سہولیات کے تعلق سے کافی مشہور ہیں جبکہ مضافات میں دو مقامات کو اہمیت حاصل ہے جن میں جوگیشوری سے بھی پہلے کرلا کا نمبر آتا ہے یعنی کرلا ہی مضافات کا لذت کام ودہن کیلئے سب سے زیادہ مشہور ہے۔ اسی کرلا کا ایک مشہور ریسٹورنٹ جنتا توا اینڈ گرل ہے جو اپنی تندوری ڈشیز کے علاوہ توے پر بنائی جانے والی ڈشیزکیلئے مشہور ہے۔ اس کے علاوہ یہاں چائنیز میں بھی کئی طرح کے متبادل موجود ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجود اس ریسٹورنٹ کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ سب سے پہلے چارکول گرلڈ کے تحت تندوری ڈشیز کے نام ہیں جن میں کچھ اسپیشل ڈشیز کے بعد تندوری میں لیمن،افغانی،مخملی،ہرا بھراکے بعد ڈرم میں اسپیشل ملائی ڈرم،ٹنگڑی،ریشمی، مٹن چاپ، پاپلیٹ تندوری، چکن برّا،اچاری کباب، ریشمی ٹکہ، پہاڑی ٹکہ، گارلک ٹکہ، بلیک پیپر، چکن سیخ، ایرانی سیخ، ملائی سیخ، چیز سیخ، مٹن سیخ،پودینہ کباب، بنجارا کباب،نوابی کباب،پرانز ٹکہ جیسی ڈشیز موجود ہیں۔اس کے بعد فرائی پین ڈشیز کے تحت ال بیک چکن، چکن میںمتعددڈشیزمیں لسونی،لال مرچ، گولڈن چکن، چکن لمبا، چکن ہریالی، چکن ڈرائی فروٹ،مٹن سوکھا، چکن سلطانی،چکن امریکن، چکن کوئلہ،چکن لپیٹا اور دیگرڈشیز ہیں۔ توا اسپیشل میں بھیجا فرائی،کلیجی فرائی،گردہ فرائی اور دیگر کئی ڈشیز ہیں۔توا چکن کری میں توے پر پکائی جانے والی چکن کی ڈشیزمیں توا کھرچن، چکن بوٹی مسالہ، ٹکہ مسالہ،پٹیالہ، مرغ مسلم، لاہوری،چارباغ اور بٹر چکن جیسی ڈشیز ہیں۔توا مٹن کری میںمٹن کھڑا مسالہ، بوٹی مسالہ، بھونا، چاپ مسالہ، پٹیالہ،لاہوری ہیں۔ توا سی کری میں پرانز اور راوس کے تحت توا مسالہ،کھڑا مسالہ ہیں۔اسی طرح ویج کا متبادل بھی ہے۔ توا پلائو میں بھیجا پلائو،کٹاکٹ پلائو، ٹکاٹک پلائو،قیمہ بھیجا پلائو،گردہ پلائو، کلیجی پلائو،مٹن پلائو پرانز پلائوکے علاوہ چکن،مٹن ،پرانز اور ویج میں بریانی بھی ہے۔ مغلائی ڈشیز میں مٹن میں کبسہ،دال گوشت، نہاری، کھچڑا،قیمہ،پایا اور دم بریانی ہے۔ اس کےآگے چائنیز ڈشیزمیںچکن،مٹن،پرانزاور ویج میں سوپ، اسٹارٹر،مین کورس،رائس اور نوڈل تک دستیاب ہیں۔