باندرہ کے پالی ہل علاقے میں واقع اس ریسٹورنٹ میںخصوصی اسٹارٹر،رومالی روٹی کے رول،مختلف قسم کے سالن،روٹی،پراٹھے،بریانی اور پلائو ملتا ہے۔
EPAPER
Updated: August 07, 2026, 12:18 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
باندرہ کے پالی ہل علاقے میں واقع اس ریسٹورنٹ میںخصوصی اسٹارٹر،رومالی روٹی کے رول،مختلف قسم کے سالن،روٹی،پراٹھے،بریانی اور پلائو ملتا ہے۔
یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
فش ٹکہ، چکن ونگز،مچھلی کولی واڑہ،چٹپٹا جھینگا،مٹن شامی کباب، بھیجا پکوڑا،جھینگا مسالا رول،دھواں چکن،پنجابی سوکھا چکن،فش بریانی
پتہ :۴؍، ٹی پی ایس ۳؍، سلور کروفٹ بلڈنگ، ۱۶؍ اور ۳۳؍ویں روڈ کا جنکشن، پالی ہل، باندرہ ، ممبئی، ۴۰۰۰۵۰
ہوٹل کھلنےکے اوقات:دوپہر ۱۲؍تارات۱۲؍ بجے
رابطہ : 093214 70546
یہ بھی پڑھئے: دی بامبے کری: کباب، ٹکہ، رول اور کئی طرح کے سالن کا مرکز
باندرہ خاص طور پر پالی ہل کا علاقہ ممبئی کے چند اہم اور شاندار علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہاں کی ہر چیز شاندار ہوتی ہے خاص طور پر ریسٹورنٹ کچھ زیادہ ہی شاندار دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ایسا ہی ایک ریسٹورنٹ ہے جس کا نام’کھانے خاص‘ ہے۔انٹرنیٹ پر موجود یہاں کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ اسٹارٹر میں تندوری چکن/افغانی ہے جبکہ تندوری چکن میں مختلف ذائقے جیسے پہاڑی، پیپر، اچاری، گارلک-پیپر دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ ٹنگڑی کباب،چکن ٹکہ، فش ٹکہ، تندوری چکن ونگز، چکن سیخ کباب،مٹن سیخ کباب،مچھلی کولی واڑہ،چٹپٹا جھینگا،مٹن شامی کباب،بھیجا پکوڑا جیسی چیزیں دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ ویج تندوری بھی موجود ہیں۔اس کے علاوہ یہاں رومالی روٹی کے رول ملتے ہیں جن میں فش ٹکہ رول، چکن ٹکہ رول، جھینگافرائی رول/فش کولی واڑہ رول،چکن سیخ رول، مٹن سیخ/ مٹن شامی رول، چکن بھونا/ بٹر چکن رول،جھینگا مسالا رول، مٹن بھونا رول، بھیجا مسالا رول، ایگ بھرجی رول، پنیر بھرجی/ مکھنی/ کڑاہی رول، آلو ٹکی رول، تندوری آلو رول، پنیر ٹکہ رول، مشروم ٹکہ رول بھی ملتے ہیں۔مین کورس یا سالن کے تحت یہاں بٹر چکن/ دھواں چکن، چکن ٹکہ مسالا، چکن زیرہ/کستوری میتھی/کالی مری، پنجابی سوکھا چکن / مٹن، بالٹی چکن/مٹن، چکن/مٹن روغن جوش،پنجابی چکن، ساگ والا چکن/ مٹن، بھیجا مسالا، قیمہ مسالا، مچھی / جھینگا،پنجابی سوکھا مچھی/ جھینگا دستیاب ہے۔اس کے آگے بریانی کی ڈشیز ہیں جن میں چکن بریانی، چکن ٹکہ بریانی، مٹن بریانی،فش بریانی، جھینگا بریانی، ایگ بریانی، پنیر یا مشروم سبز بریانی، پنیر مشروم مٹر بریانی، ویجی ٹیبل بریانی۔ کھچڑی پلائو میں زیرہ پلائو، مٹر پلائو، دال کھچڑی، پالک کھچڑی، پنیر مشروم ویج کھچڑی، چکن کھچڑی ملتی ہے۔ روٹی میںرومالی روٹی، تندوری روٹی، میتھی/پودینہ تندوری روٹی،تندوری پراٹھا،لچھا پراٹھا، گارلک نان، چیز نان اور مکئی کی روٹی(تندوری ہے۔خصوصی توا پراٹھا کے تحت آلو، گوبھی/مولی،پنیر، چکن/جھینگا،مٹن قیمہ،چیز اجوائن، میتھی اور کیپسی کم کے ساتھ۔میٹھے میں گلاب جامن، ربڑی، سوجی کی فیرنی ہے۔ ٹھنڈے میں لسی میٹی/نمکین، چھاچھ ملتا ہے۔
یاد رہے: یہ محض رہنمائی کا کالم ہے اگر آپ اس ریستوراں میں جانے کا ارادہ کریں تو خود جائزہ لیں اور فیصلہ کریں۔