• Tue, 30 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کِلّر جینز جوہندوستانی مردوں کو منفرد انداز دینے کیلئے بنائی گئی تھی

Updated: December 30, 2025, 1:40 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اسے ہندوستانی نوجوانوں کو عالمی معیار کی ڈینم جینز فراہم کرنے کیلئے متعارف کروایا گیا تھا ،یہاں ہر طرح کی جینز اور دیگر ملبوسات ملتے ہیں۔

A view of the Killer Jeans store located in Infinity Mall, Malad. Picture: INN
ملاڈ کے انفنیٹی مال میں واقع کلر جینزکےاسٹور کا منظر۔ تصویر: آئی این این
کِلر جینز(Killer Jeans) ایک ایسا نام ہے جس نے ہندوستانی فیشن انڈسٹری میں ڈینم کو محض لباس نہیں بلکہ ایک رویّہ بنا دیا۔یہ برانڈ اُن نوجوانوں کی ترجمانی کرتا ہے جو روایتی حدبندیوں کو ماننےکے بجائے اپنے اندازِ زندگی میں بے باکی، خود اعتمادی اور انفرادیت کو ترجیح دیتے ہیں۔ کِلر جینز کا سفر محض فیشن کی کہانی نہیں، بلکہ بدلتے ہوئے ہندوستانی نوجوان ذہن کی عکاسی بھی ہے۔
آغاز اور بنیاد
کلر جینزکاسفر ۱۹۸۹ءمیں شروع ہوا، جب ممبئی کے بزنس مین کیول چند جین نے فیملی گارمنٹس بزنس سے آگے بڑھ کر ایک ایسا ہندوستانی ڈینم برانڈ بنانے کا فیصلہ کیا جس پر نوجوان فخر سے ’میڈ اِن انڈیا‘لکھا دیکھ سکیں۔ اُس وقت مارکیٹ میں یا تو غیر منظم درزی اور لوکل برانڈ تھے، یا پھر جلد آنے والے بین الاقوامی برانڈز لیویز، پےپے،  اور رینجلرزوغیرہ کا دباؤ محسوس ہو رہا تھا۔اس طرح کلر جینز ، کیول کرن، کلاتھنگ لمیٹڈ(کے کے سی ایل) کے تحت کام کرتی ہے جس کے تحت کلر کےعلاوہ لاء مین، انٹیگریٹی اور ایزیزجیسے برانڈز بھی کام کر رہے ہیں۔
برانڈ کی پہچان
ابتدا ہی سے کلر جینزنےخود کو باغی، بے خوف اور تجرباتی برانڈ کےطورپرپیش کیا۔ اس کی جینز میں وہ کٹس، وہ فِٹس اور وہ واشز متعارف کرائےگئے جو اس سے پہلے ہندوستانی بازار میں کم ہی دیکھنے کوملتے تھے۔ اسکن فِٹ، سلیم فِٹ، ٹیپرڈ، ڈسٹرسڈ، فیڈڈ، رِپڈیہ سب اندازکلرنے نہ صرف اپنائے بلکہ نوجوانوں میں مقبول بھی بنا دیے۔
کِلر جینز کے ڈیزائن میں مغربی فیشن کے اثرات صاف دکھائی دیتےہیں، مگر انہیں ہندوستانی جسمانی ساخت اور مقامی ذوق کے مطابق ڈھالا گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہ جینز نہ صرف اسٹائلش لگتی ہیںبلکہ روزمرہ استعمال میں بھی آرام دہ ثابت ہوتی ہیں۔ کالج جانے والاطالب علم ہو یا ویک اینڈ پر دوستوں کے ساتھ گھومنے والا نوجوان کلر جینزہر جگہ فِٹ بیٹھتی ہے۔برانڈ کی تشہیری حکمتِ عملی بھی ہمیشہ جرات مندانہ رہی ہے۔ کلر جینزکے اشتہارات میں آزادی، خود اعتمادی، روایات سے بغاوت اور اپنی پہچان خود بنانے کا پیغام نمایاں ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ برانڈمحض کپڑے نہیں بیچتا، بلکہ ایک سوچ، ایک جذبہ اور ایک طرزِ زندگی پیش کرتا ہے۔
یہاں کیا ملتا ہے
وقت کے ساتھ کِلر جینز نے اپنی پہچان صرف جینز تک محدود نہیں رکھی۔ آج یہ برانڈ مکمل لائف اسٹائل کلیکشن پیش کرتا ہے، جس میں مردوں کیلئے ڈینم جیکٹس، ٹی شرٹس، شرٹس، ٹراوزرز،سویٹ شرٹس،ہوڈیڈ سویٹ شرٹس،وی سویٹ شرٹس، فلیٹ نٹس،شارٹ پینٹس،سویٹر،جیکٹ اور ونٹر ویئر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں بچوں کیلئے بھی سویٹ شرٹس، کارگو،جاگرز،پولو نیک پرنٹیڈ ٹی شرٹس ملتے ہیں۔ پھر بھی،کلرکی اصل جان اس کی جینز ہی ہیں، جن میں مضبوط کپڑا، جدید ڈیزائن اور آرام دہ فِٹنگ کا حسین امتزاج ملتا ہے۔
ہندوستان میں موجودگی
کلر جینزسے۸۰۰؍ سے زیادہ ملٹی برانڈ آئوٹلیٹ اور ۱۷؍  سے زیادہ بڑے ڈسٹری بیوٹرز پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں۔ اس طرح دیکھا جائے توآج کلر جینز ملک بھرمیں ملٹی برانڈ اسٹورز، ایکسکلوسِو برانڈ آؤٹ لیٹس اور آن لائن پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ ڈیجیٹل دور میںبرانڈ نے ای-کامرس پر بھی خاص توجہ دی ہے، تاکہ نوجوان خریدار آسانی سے اپنی پسند کا فیشن حاصل کر سکیں۔
ممبئی میں خریداری
ممبئی میں بھی اس کے بڑی تعداد میں اسٹور موجود ہیں جن میں قلابہ، کرلا کےفنکس مارکیٹ سٹی، گھاٹکوپر، مرول، ملاڈ کے انفیٹی مال، واشی کے اِن آربٹ مال،ڈومبیولی کے پلاوا میں ایکسپیریا مال، تھانے کے ویویانا مال، بوریولی کے اسکائی سٹی مال،ڈومبیولی ،کلیان کے بیل بازار،واشی کے دھوری آرکیڈ میں موجود اسٹور شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK