• Tue, 18 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لاکوسٹ:فرانس کا اسپورٹس برانڈ جوعالمی فیشن برانڈ بن چکا ہے

Updated: November 11, 2025, 4:53 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

۱۹۳۳ء میں فرانسیسی ٹینس کھلاڑی رینے لاکوسٹ کے ذریعہ کھلاڑیوں کے آرام کیلئے بنائے گئے کپڑے آج پوری دنیا میں فیشن کے طور پر مستعمل ہیں

Lacoste store at Infinity Mall, Malad. Photo: INN
ملاڈ کےانفنیٹی مال میں لاکوسٹ‘ کا اسٹور۔ تصویر: آئی این این
دنیا کے فیشن برانڈز میں اگر کوئی نام ایسا ہے جو کھیل کے میدان سےنکل کر فیشن کی دنیا میں شان و شوکت کی علامت بن گیا، تو وہ ’لا کوسٹ (Lacoste)‘ہے۔یہ صرف ایک برانڈ نہیں، بلکہ ایک طرزِ زندگی۔ ایک ایسا نام جس نے لباس میں سادگی، وقار، اور امتیاز کو یکجا کر دیا۔ مگر اس کہانی کی جڑیں فیشن ریمپ پر نہیں، بلکہ ٹینس کورٹ کی سرزمین سے پیوست ہیں۔
آغاز اور بنیاد
لاکوسٹ کی بنیاد۱۹۳۳ءمیںایک فرانسیسی ٹینس کھلاڑی رینے لاکوسٹ نےاپنے ساتھی آندرے گیلئیرکےساتھ رکھی۔ رینے لاکوست کو ٹینس کی دنیا میں’دی کروکوڈائل(مگر مچھ)‘کے لقب سے پکارا جاتا تھا۔یہ نام ان کے کھیل میں ان کی ہٹ دھرمی، عزم اور مستقل مزاجی کی علامت بن گیا۔ یہی ’مگرمچھ‘ بعد میں لاکوسٹ کا مشہور لوگو بنا، جو آج بھی دنیا بھر میں برانڈ کی پہچان ہے۔
رینے لاکوسٹ نہ صرف ایک عظیم کھلاڑی تھے بلکہ ایک موجد بھی تھے۔انہوں نے محسوس کیا کہ ٹینس کے روایتی لباس،جو سخت کالر والے، بھاری کاٹن شرٹس پر مشتمل ہوتے تھے،کھلاڑیوں کے لیے غیر آرام دہ تھے۔ چنانچہ انہوں نے ہلکے، نرم اور سانس لینے والی کاٹن سےبنی ایک نئی پولو شرٹ تیار کی، جس نے کھیل کے لباس کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا۔یہی شرٹ آج لاکوسٹ پولوکے نام سے جاناجاتا ہے اور دنیا بھر میں سمارٹ کیژول اسٹائل کی پہچان بن چکا ہے۔
ترقی کا سفر 
ابتدائی طور پرلاکوسٹ کا دائرہ ٹینس شرٹس تک محدود تھا، مگر وقت کے ساتھ ساتھ اس نے اپنےپروڈکٹس میں وسعت پیدا کی۔ ۱۹۵۰ءکی دہائی میںلاکوسٹ نےکپڑوں کے ساتھ جوتے، پرفیوم، گھڑیاں، عینکیں اور لیذر ایکسیسریز بھی متعارف کرائیں۔یہ برانڈ جلد ہی فیشن کی دنیا میں ’اسپورٹی ایلی گنس‘ یعنی ’کھیلوں کی نزاکت‘کا مترادف بن گیا۔لاکوسٹ نےہمیشہ معیار، آرام اور کلاس کو اہمیت دی۔ ہر پروڈکٹ میں فرانس کی دستکاری، نفاست اور سادگی جھلکتی ہے۔یہی وہ خصوصیات تھیں جنہوں نے لاکوسٹ کو عام فیشن برانڈز سے الگ مقام دیا۔
ہندوستان میں داخلہ
لاکوسٹ نے۱۹۹۰ءکی دہائی کے اوائل میں ہندوستانی مارکیٹ میںقدم رکھا۔ اس وقت ہندوستان میں بین الاقوامی فیشن برانڈز کی آمد کا سلسلہ نیا نیا شروع ہوا تھا۔ہندوستان میں لاکوسٹ کی موجودگی اسپورٹس اینڈ لیزراپیرلز لمیٹڈکےذریعے ممکن ہوئی، جو اس کے آفیشل پارٹنر کے طور پر برانڈ کو ملک بھر میں چلاتا ہے۔
لاکوسٹ نےاپنے مخصوص یورپی انداز کو ہندوستانی ذوق کے مطابق ڈھالا،چاہے وہ ہلکے موسم کے لیے کاٹن کے کپڑے ہوں یا فیشن کے شوقین نوجوانوں کے لیے جدید پولو شرٹس۔آج ہندوستان میں لا کوسٹ کی شناخت’پریمئم لائف اسٹائل برانڈ‘کے طور پر ہے، جو مہذب فیشن کے ساتھ اعتماد اور خودداری کی علامت بن چکا ہے۔
ممبئی میں اسٹور
ممبئی جیسے فیشن کے دل میں لاکوسٹ کی موجودگی لازمی تھی، اور آج شہر کے اہم ترین علاقوں میں اس کے متعدد اسٹورز قائم ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق لاکوسٹ کے ممبئی میں موجود اسٹورز میں لوئر پریل کے پلاڈیم میں ،ملاڈ کے انفنیٹی مال میں، سانتا کروز میں لنکنگ روڈ پر، چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنٹ ۲؍ میں،کرلا کے فنکس مارکیٹ سٹی میں،گھاٹکوپر میںو اقع آر سٹی مال،نوی ممبئی کے سی ووڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب،قلابہ کاز وے میں، تھانے کے ویویانا مال میں، گوریگائوں ایسٹ میں واقع اوبرائے مال میں اور ملاڈ کے ان آربٹ مال میں اس کے شاندار اسٹور موجود ہیں۔اس کے علاوہ لاکوسٹ کی آن لائن موجودگی بھی مضبوط ہے، جہاں Lacoste.in اور بڑے ای-کامرس پلیٹ فارمز جیسےپر اس کے تمام نئے کلیکشن دستیاب ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK