• Thu, 07 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لباس: جہاں خواتین اپنی مرضی کا لباس پسند کرسکتی ہیں

Updated: October 15, 2024, 12:46 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس آن لائن اسٹور سےآپ کیار ااڈوانی کی پسند کے کپڑوں کے علاوہ ہر مناسبت سے اپنی پسند کے کپڑے منتخب کرسکتی ہیں۔

In `Libas`, you can see the dresses of different colors, styles and designs available. Photo: INN
’لباس‘ میں دستیاب مختلف رنگ، اسٹائل اورڈیزائن کےلباس دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر : آئی این این

شاپنگ کیلئے جب بھی ہم باہر جاتے ہیں تو ایک چیز ہمارے ذہن میں رہتی ہے کہ ہمیں کپڑے خریدنے ہیں۔ اگر اسی بات کو فصیح انداز میں کہا جائے تو ہم یہی کہیں گے کہ ہمیں اپنے لئے ’لباس‘ خریدنا ہے۔ اسی لفظ کا استعمال کرتے ہوئے ایک آن لائن اسٹور شروع کیا گیا ہے۔ جی ہاں اس اسٹور کا نام ہی’لباس‘ ہے۔ نوئڈا کی اس کمپنی کے دہلی میں کئی اسٹور موجود ہیں اس کے علاوہ پونے، اندوراور سلی گوڑی میں بھی اس کے اسٹور ہیں۔ اس کے علاوہ ممبئی اور دیگر تمام شہروں میں رہنے والے اس کے آن لائن اسٹور سے خریداری کرسکتے ہیں۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ ہمارے معاشرے کی خواتین کو یہاں کے لباس یقیناً پسند آئیں گے۔ دوسری بات یہ کہ یہاں دستیاب لباس کی قیمت بھی زیادہ نہیں ہے بلکہ ایک عام خاتون خانہ بھی یہاں کے لباس پسند کرسکتی ہے اور خرید بھی سکتی ہے یعنی یہ آپ کی جیب پر بھی گراں نہیں گزرتاجبکہ ڈیزائن، رنگ اور اسٹائل لاجواب ملتا ہے۔ 
 اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ اسٹور صرف متوسط طبقہ کی خواتین کیلئے ہے بلکہ کئی انفلوئنسرزاس کو پسند کرتی ہیں بلکہ یہاں سے خریداری کا مشورہ بھی دیتی ہیں۔ یہاں تک کہ مشہور اداکارہ کیارا اڈوانی بھی یہاں کے کپڑوں کو نہ صرف پسند کرتی ہیں بلکہ پہنتی ہیں اور اس کیلئے ماڈلنگ تک کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس اسٹور پر کیارا اڈوانی کا خصوصی گوشہ موجود ہے اور اس میں کثیر تعداد میں اسٹائل اور ڈیزائن کے کپڑے موجود ہیں بلکہ ان کی تصویر کے ساتھ موجود ہیں وہ بطور ماڈل ان کپڑوں کو پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ 
خریداری کیلئے ویب سائٹ
https://www.libas.in/
 اگر آپ یہاں سے شاپنگ کرنا چاہتی ہیں تو آپ کو مذکورہ بالا ویب سائٹ پر جانا ہوگا۔ اس کیلئے ان کا ایپ بھی ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے جس پر یہاں کا بھرپور کلیکشن دیکھا جاسکتاہے۔ 
کلیکشن
 یہاں پر خریداری کیلئے مختلف کلیکشنز کو بنیادبنایا گیا ہے۔ یہاں کا سب سے پہلا کلیکشن تو کیارا اڈوانی کا ہی ہے یعنی جن کپڑوں کو وہ فروغ دیتی ہیں۔ اس کے بعدان کے دیگر کلیکشنز میں گل، مونوکروم، نزاکت، انڈیگو، بہار، کوآرڈسم شامل ہیں۔ گل کے تحت آپ کوایسے کپڑے دستیاب ہیں جن میں پھولوں کی ڈیزائن بنی ہوئی ہے، مونوکروم میں ایک ہی رنگ کے کپڑے یعنی ایسے کپڑے جس میں پورا ڈیزائن ایک ہی رنگ میں نظر آئےجسے ہلکے اور گہرے رنگ کے ذریعہ ڈیزائن میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ نزاکت کے تحت نفیس رنگوں کے کپڑے دستیاب ہیں، انڈیگو کے تحت نیلے رنگ کے کپڑے، بہار کےتحت دلکش رنگ اور کو آرڈ کے تحت سارے کپڑے ایک ہی رنگ کے ہوتےہیں۔ 
مختلف قسم کے کپڑے
 اس کے علاوہ یہاں مختلف قسم کے کپڑے بھی دستیاب ہیں جن میں سوٹ، کرتا، پلس سائز، ساری، ڈریسیز اور لانج ویئر شامل ہیں۔ اسی طرح ان کے مختلف برانڈس بھی موجود ہیں جن میں لباس آرٹ کے تحت ان کا عمدہ ترین کلیکشن ہے، لباس کڈس کے تحت بچیوں کے کپڑے، گیروا بائی لباس کے تحت گیروئے رنگ کے کپڑے اور ایکسٹرا لو کے تحت موٹی خواتین کیلئے کپڑے دستیاب ہیں۔ 
اپنی مرضی کے مطابق کپڑے
  اس کے علاوہ یہاں کئی قسم کے فلٹر دیئے گئے ہیں۔ آپ ان فلٹرز کی مدد سے اپنی پسند کا کپڑا خرید سکتی ہیں۔ اس کیلئے اپنے سائز، رنگ، کیٹیگری یعنی کس قسم کالباس ہوگا۔ آیا وہ کوآرڈ ہوگا، کرتا ہوگا یا سوٹ۔ اس کے علاوہ آپ فیبرک کے تحت یہ منتخب کرسکتی ہیں کہ وہ کپڑا کون سا ہوگا؟وہ چندیری سلک ہو، کاٹن ہو، پولی جارجٹ، سلک یا سلک بلینڈ میں ہو۔ اس کے علاوہ آپ تقریب، پیٹرن اینڈ پرنٹ، قیمت، اسٹائل، آستین اورگلا بھی منتخب کرسکتی ہیں۔ اس طرح ہوسکتا ہے کہ آپ کو اپنی پسند کا کپڑا مل ہی جائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK